Darul Quran Online

Darul Quran Online Welcome to Darul Quran Online! 🕌 Learn to read, understand, and memorize the Holy Quran from anywhere. Qualified tutors.

We offer live, one-on-one classes in Tajweed, Hifz, and Tafsir for all ages. Book your FREE trial class today!

20/05/2026
26/01/2026

*🥀غفلت کی نیند اور اچانک آنے والی موت🥀*

موت کسی کو خبر دے کر نہیں آتی نہ عمر دیکھتی ہے نہ حالات نہ خواہشات وہ ایک لمحے میں سب کچھ روک دیتی ہے ہنستی زندگی کو خاموش کر دیتی ہے اور مصروف دل کو قبر کی تنہائی میں چھوڑ دیتی ہے کتنے چہرے ہیں جو کل ہمارے درمیان تھے آج صرف یاد بن چکے ہیں کتنے خواب ہیں جو آنکھوں میں ہی دفن ہو گئے اور کتنی توبہیں ہیں جو نیت میں رہ گئیں عمل تک نہ پہنچ سکیں اصل المیہ یہ نہیں کہ موت آتی ہے اصل المیہ یہ ہے کہ وہ غفلت کی حالت میں آتی ہے جب دل دنیا میں اٹکا ہوتا ہے اور روح خالی ہوتی ہے اسی لیے کہا گیا کہ نیکی کی طرف جلدی کرو کیونکہ نیکی کل پر نہیں چھوڑی جاتی اور گناہ چھوڑنے میں سبقت کرو کیونکہ گناہ عادت بن جائے تو انسان اسے حق سمجھنے لگتا ہے

نیکی صرف عمل کا نام نہیں یہ دل کی بیداری کا نام ہے اور توبہ صرف الفاظ نہیں یہ اندر کے ٹوٹ جانے کا نام ہے جو انسان آج خود کو سنبھال لیتا ہے وہ کل حسرتوں سے بچ جاتا ہے اور جو آج ٹال دیتا ہے وہ کل صرف کفن کا منتظر ہوتا ہے نیک لوگوں کی صحبت اس لیے ضروری ہے کہ انسان رنگ ضرور پکڑتا ہے جیسے کپڑا خوشبو والے کے پاس جا کر مہکنے لگتا ہے ویسے ہی دل نیکوں کے پاس جا کر زندہ ہو جاتا ہے بری صحبت انسان کو گناہ سکھاتی ہے اور نیک صحبت انسان کو شرمندگی سکھاتی ہے اور یہی شرمندگی ایک دن نجات بن جاتی ہے اس لیے سمجھ داری اسی میں ہے کہ وقت سے پہلے جاگ جایا جائے کیونکہ جو آنکھ قبر میں کھلتی ہے اس کے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔

_

22/01/2026

*💫Today Task*

آج خود سے یہ سوال کرو کہ جو میں چھپا کر کر رہا ہوں کیا وہی کام میں لوگوں کے سامنے بھی کر سکتا ہوں اگر جواب میں دل جھک جائے تو سمجھ لو اصلاح وہیں سے شروع ہو گئی ہے انسان کا اصل امتحان مجمع میں نہیں تنہائی میں ہوتا ہے جہاں نہ داد ہوتی ہے نہ تالیاں صرف نیت بولتی ہے اور وہی نجات یا ہلاکت بن جاتی ہے۔

22/01/2026

*🌷 القاری اسلام صبحی کی آواز میں ایسی پیاری تلاوت، کہ دلوں سے زنگ اتار دے*

22/01/2026

*جو قرآن کو چھوڑ دیتا ہے وہ اندھیروں میں بھٹکتا ہے اور جو قرآن کو تھام لیتا ہے اس کی زندگی بھی سنور جاتی ہے اور آخرت بھی، قرآن تمہاری منزل دکھاتا ہے بس اسے اپنا ساتھی بنا لو۔*

Address

Dera Gujratian

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Quran Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category