PRO BISEDgkhan

PRO BISEDgkhan THIS IS THE OFFICIAL FACEBOOK PAGE OF BOARD OF INTERMEDIATE & SECONDARY EDUCATION, DERA GHAZI KHAN.

MANAGED BY PUBLIC RELATIONS OFFICE FOR MATRIC & INTER NEWS, RESULTS AND NOTIFICATIONS.

23/07/2026
*پریس ریلیز*  *دفتر تعلقات عامہ*  *بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان**مورخہ: 21 جولائی 2026**بورڈ کا...
21/07/2026

*پریس ریلیز*
*دفتر تعلقات عامہ*
*بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان*

*مورخہ: 21 جولائی 2026*

*بورڈ کا پیپرلیس نظام کی جانب تاریخی قدم: چیئرمین نے اہم ڈیجیٹل اصلاحات کے احکامات جاری کر دیے*

*طلبہ کو گھر بیٹھے سہولیات ملیں گی، پیپرز کی سیکیورٹی 100% یقینی بنائی جائے گی: پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف*

*ڈیرہ غازی خان:* *چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف* نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق بورڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پیپرلیس نظام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

*چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف*، سیکرٹری بورڈ عبدالرحمٰن چوہدری، کنٹرولر محمد مظفر حسین، آفیسر خفیہ پریس امجد رزاق اور آئی ٹی ماہرین کے درمیان ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں بورڈ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم ڈیجیٹل اصلاحات کے فوری احکامات جاری کیے گئے۔
ان اصلاحات کا مقصد شفافیت، ای گورننس اور اصلاحات کے ذریعے بورڈ کو مثالی ادارہ بنانا ہے۔

ان اصلاحات میں بینک چالان / ون بل سسٹم کو موبائل ایپلیکیشن کے ساتھ مربوط کرنا شامل ہے جس سے طلبہ گھر بیٹھے فیس جمع کروا سکیں گے۔

اس کے علاوہ امتحانی پرچہ جات کی ترسیل اور سیکیورٹی کے لیے "سائفر بنیاد پر مبنی ترسیلی نظام"* متعارف کرایا جائے گا جو PBCC کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا. اس مقصد کے لیے ایک موبائل ایپ بھی لانچ کی جائے گی جس کے ذریعے امتحانی مراکز پرچوں کے کھلنے کی براہِ راست نگرانی اور ٹریکنگ کی جائے گی۔ اس سے پرچوں کی رازداری اور سیکیورٹی کو 100% یقینی بنایا جا سکے گا۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تمام ریکارڈ اور ڈیٹا _API Based_ شیئر کیا جائے گا۔
جبکہ امتحانی نظام کو مکمل ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کر کے نتائج کی تیاری میں شفافیت، درستگی اور تیزی لائی جائے گی۔

نقل کے خاتمے اور امتحانی عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے *"انگوٹھے کے نشان پر مبنی نظام"* نافذ کیا جائے گا۔ اس نظام کے تحت طلبہ کی رجسٹریشن اور امتحانی مراکز میں حاضری کو نادرا کے تعاون سے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا۔
اس سلسلے میں *چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف* کے آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سید احمد زبیر کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ جس میں طلبہ کے ریکارڈ کو بورڈ کے ریکارڈ کے ساتھ جانچ پڑتال کرنے کے لیے ایک جامع پلان مرتب کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جلد ہی نادرا کے ساتھ ایک _یادداشتِ تفاہم_ بھی سائن کیا جائے گا۔
*چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ _"ہماری اولین ترجیح ہے کہ طلبہ کو گھر بیٹھے بہترین ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جائیں۔ بہت جلد طلبہ رزلٹ، سرٹیفکیٹ، ڈگری کی تصدیق اور دیگر امور کے لیے جدید آن لائن پورٹل سے استفادہ کر سکیں گے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپرلیس نظام کے نفاذ سے وقت کی بچت ہو گی اور بورڈ سے منسلک تمام کام بروقت مکمل ہوں گے اور عزم ظاہر کیا کہ ڈی جی خان بورڈ کو صوبہ بھر میں ایک مثالی ادارہ بنایا جائے گا۔

پبلک ریلیشنز آفیس
*بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن
*ڈیرہ غازی خان*

*ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، ڈیرہ غازی خان*  *از دفتر تعلقات عامہ**مورخہ: 10 جولائی 2026**پریس ریلیز* *تعلیمی بورڈ ...
13/07/2026

*ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، ڈیرہ غازی خان*
*از دفتر تعلقات عامہ*

*مورخہ: 10 جولائی 2026*

*پریس ریلیز*

*تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کو مزید پبلک فرینڈلی بنانے کا عزم؛ پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی کا بورڈ کی مختلف برانچوں کا معائنہ، سائلین کے ویٹنگ ایریا میں مزید سہولیات ممکن بنانے کی ہدایت*

ڈیرہ غازی خان (پریس ریلیز): *چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان، پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف* نے آج مورخہ 13 جولائی 2026 کو بورڈ کی مختلف برانچوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ چوہدری عبدالرحمن اور ڈپٹی سیکرٹری (اسٹیٹ) بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ​وزٹ کے دوران *چیئرمین بورڈ* نے تمام برانچوں میں دفتری امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دفتری انتظامات کو پبلک ڈیلنگ کے حوالے سے مزید سہل اور بہتر بنانے کے لیے اہم احکامات جاری کیے۔
​ *پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف* نے دورے کے دوران خصوصی طور پر سائلین (طلبہ اور والدین) کے لیے ویٹنگ ایریا کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ:
​"بورڈ میں آنے والے سائلین ہمارے مہمان ہیں، ان کے لیے انتظار گاہ کو مزید سہولیات سے آراستہ کیا جائے تاکہ دور دراز سے آنے والے طلبہ اور والدین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔"
​سیکرٹری بورڈ چوہدری عبدالرحمن نے چیئرمین بورڈ کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے دفتری کارکردگی اور سائلین کے لیے سہولیات کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کی مختلف برانچوں کے ​ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے *چیئرمین بورڈ* کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
*پبلک ریلیشنز آفیسر*
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان

*ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، ڈیرہ غازی خان*  *از دفتر تعلقات عامہ**مورخہ: 10 جولائی 2026**پریس ریلیز**تعلیمی بورڈ ڈ...
10/07/2026

*ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، ڈیرہ غازی خان*
*از دفتر تعلقات عامہ*

*مورخہ: 10 جولائی 2026*

*پریس ریلیز*

*تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کا عمل کامیابی اور شفافیت کے ساتھ مکمل*

*امتحانات کے پُرامن انعقاد پر چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف کا ڈویژن کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مثالی تعاون پر خراجِ تحسین*

*نقل سے پاک ماحول اور فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی، تعلیمی بورڈ اور انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے: چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان*

ڈیرہ غازی خان (پریس ریلیز) تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کا عمل کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ امتحانات کی پرامن تکمیل پر _چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف_ نے مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے _ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تمام اضلاع_ کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس فورس کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

_چیئرمین تعلیمی بورڈ_ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "ہم ڈویژن کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے امتحانی مراکز پر فول پروف سیکیورٹی اور دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنایا۔ انتظامیہ کے اس مخلصانہ تعاون کی بدولت ہی طلبہ کو ایک پرسکون اور نقل سے پاک ماحول فراہم کرنا ممکن ہوا۔"

_چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف_ نے مزید کہا کہ آئندہ سال ڈویژن کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر *وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ* کے وژن کے مطابق تعلیمی معیار میں مزید بہتری لانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

آخر میں _چیئرمین بورڈ_ نے امتحانی عملے اور وزٹنگ اسکواڈز کی انتھک محنت کو بھی سراہا اور مروجہ پالیسی کے تحت بروقت و شفاف نتائج کی تیاری کے عزم کا اظہار کیا۔

*پبلک ریلیشنز آفیسر*
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ
ڈیرہ غازی خان

*پریس ریلیز* *بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان*    مورخہ: 2027-07-04 ڈیرہ غازی خان (  ): ممتاز ماہر...
04/07/2026

*پریس ریلیز*
*بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان*

مورخہ: 2027-07-04
ڈیرہ غازی خان ( ):
ممتاز ماہرِ تعلیم اور مایہ ناز انتظامی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ڈیرہ غازی خان کے نئے چیئرمین کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

تعلیمی بورڈ آمد پر بورڈ کے سیکرٹری، کنٹرولر امتحانات اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان نے نئے چیئرمین کا شاندار استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔

چارج سنبھالنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں امتحانی نظام میں شفافیت، میرٹ کی بالادستی اور پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید تیز اور آسان بنانا ہماری اولین ترجیح ہو گی۔ طلبہ اور اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے گا اور بورڈ کے تمام شعبہ جات کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اور ملازمین دفتری امور ایمانداری، محنت اور وقت کی پابندی کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے وقار میں مزید اضافہ ہو۔

خطے کی تعلیمی و انتظامی برادری، اساتذہ تنظیموں اور معززینِ علاقہ نے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف کی بطور چیئرمین بورڈ تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا وسیع تجربہ خطے میں تعلیمی ترقی اور اصلاحات کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔
*پبلک ریلیشن آفیسر*
*بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈیرہ غازی خان*

*پریس ریلیز**بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈیرہ غازی خان*  *از دفتر تعلقات عامہ*  *تاریخ: 15 جون 2026*  *ڈینگ...
15/06/2026

*پریس ریلیز*

*بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈیرہ غازی خان*
*از دفتر تعلقات عامہ*
*تاریخ: 15 جون 2026*

*ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد – بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈیرہ غازی خان*

ڈیرہ غازی خان( ) عالمی ڈینگی ڈے کے موقع پر *بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈیرہ غازی خان* کے احاطے میی *ڈینگی آگاہی واک* کا انعقاد کیا گیا۔

واک کی قیادت *سیکرٹری بورڈ عبدالرحمان چوہدری* نے کی اور واک میں بورڈ افسران اور ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔
واک کے اختتام پر سیکرٹری بورڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کا سب سے مؤثر طریقہ یہ ہے کہ دفاتر، گھروں اور کھلے مقامات پر کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹھنڈی جگہوں، گملوں، ٹائروں اور دیگر برتنوں میں جمع پانی فوری طور پر خالی کیا جائے کیونکہ یہی ڈینگی مچھر کی افزائش کا اصل سبب بنتا ہے۔
سیکرٹری نے مزید کہا کہ عالمی ڈینگی ڈے کی مناسبت اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان ، ڈینگی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں تمام اقدامات بروےکار لائے جا رہے ہیں .

*ترجمان*
*تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان*

*پریس ریلیز**ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، ڈیرہ غازی خان**مورخہ: 09 جون 2026*  *دفتر تعلقات عامہ**سالانہ امتحانات فرس...
09/06/2026

*پریس ریلیز*

*ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، ڈیرہ غازی خان*

*مورخہ: 09 جون 2026*
*دفتر تعلقات عامہ*

*سالانہ امتحانات فرسٹ ایئر 2026 کی رول نمبر سلپس جاری کر دی گئیں – کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ (ڈیرہ غازی خان) محمد مظفر حسین*

جملہ متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2026 کا انعقاد مورخہ 15-06-2026 سے ہو رہا ہے۔ دفتر کنٹرولر امتحانات کی ہدایت پر تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے تمام پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر درج کردہ ایڈریس پر بذریعہ رجسٹری ارسال کر دی ہیں۔ ریگولر امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے متعلقہ ادارہ جات کے پورٹل پر آن لائن جاری کر دی گئی ہیں، جہاں سے ادارہ جات پرنٹ لے سکتے ہیں۔

وہ امیدواران جن کا ہارڈ امتحانی سنٹر مختص ہے، ان کی نشاندہی رول نمبر سلپ پر کر دی گئی ہے۔ ایسے امیدوار مورخہ 10-06-2026 تا 12-06-2026 تک اپنے متعلقہ امتحانی سنٹر پر جا کر بائیومیٹرک کا عمل لازمی مکمل کر لیں، بصورت دیگر وہ امتحان میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔

جن امیدواران کی رول نمبر سلپس اعتراض خطوط کا جواب نہ دینے یا بقایا فیس جمع نہ کروانے کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں، ان کی سلپس اس وقت تک جاری نہیں کی جائیں گی جب تک مطلوبہ کوائف، دستاویزات یا بقایا جات جمع نہ کروا دیے جائیں۔

اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کو رول نمبر سلپ مورخہ 12-06-2026 تک موصول نہ ہو تو وہ تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان سے رابطہ کرے یا بورڈ کی ویب سائٹ http://www.bisedgkhan.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر لے۔ بصورت دیگر پرچہ رہ جانے کی تمام ذمہ داری امیدوار پر ہو گی۔

*منجانب*
ترجمان
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، ڈیرہ غازی خان

*پریس ریلیز*  *مورخہ: 11 مئی 2026ء*  *دفتر تعلقاتِ عامہ*  *بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈیرہ غازی خان*  *چیف...
11/05/2026

*پریس ریلیز*
*مورخہ: 11 مئی 2026ء*

*دفتر تعلقاتِ عامہ*
*بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈیرہ غازی خان*

*چیف منسٹر پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت بورڈ میں نقل کے خلاف 'زیرو ٹالرنس پالیسی'*

*کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری کا ڈیرہ غازی خان بورڈ کا دورہ*

ڈیرہ غازی خان( ):
کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان *اشفاق احمد چوہدری* نے آج بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈی جی خان کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کا مقصد آئندہ شروع ہونے والے *انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026* کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ نے بورڈ کی برانچز کے افسران کو دفتر طلب کر کے امتحان کی تیاریوں اور برانچز میں درپیش امور پر بات کی اور انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

*اشفاق احمد چوہدری* نے ہدایت کی کہ امتحانات میں شفافیت، میرٹ اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ *وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن* کے مطابق بورڈ میں *نقل اور نقل مافیا کے خلاف 'زیرو ٹالرنس پالیسی'* پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور نقل و دیگر بدعنوانیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ میٹرک امتحانات کی طرز پر انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے بھی *ہارڈ سینٹرز کی مانیٹرنگ کے لیے سینٹرل کنٹرول روم* فعال کیا جائے جہاں سے ہارڈ سینٹرز کی لائیو مانیٹرنگ ممکن ہو سکے۔

سپورٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کمشنر و چیئرمین نے کہا کہ طلباء کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے *سپورٹس پروگرامز* کا انعقاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے بورڈ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے جامع پلان ترتیب دیا جائے۔

انہوں نے بورڈ افسران پر زور دیا کہ وہ طلباء کے روشن مستقبل کے لیے دیانتداری، فرض شناسی اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔

*محمد اویس ملغانی*
*ترجمان تعلیمی بورڈ، ڈیرہ غازی خان*

*پریس ریلیز*  *مورخہ: 09 مئی 2026ء*  *دفتر تعلقاتِ عامہ*  *بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈیرہ غازی خان*  *بور...
11/05/2026

*پریس ریلیز*
*مورخہ: 09 مئی 2026ء*

*دفتر تعلقاتِ عامہ*
*بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈیرہ غازی خان*

*بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈی جی خان میں 'معرکۂ حق' کی پہلی سالگرہ*
*سیکرٹری بورڈ عبدالرحمٰن چوہدری کی قیادت میں یکجہتی واک کا انعقاد*

ڈیرہ غازی خان( ):
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈی جی خان کے زیرِ اہتمام آج *'معرکۂ حق'* کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پُروقار یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا۔

واک کی قیادت *سیکرٹری بورڈ عبدالرحمٰن چوہدری* نے کی، جس میں افسران کے ساتھ شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ اور ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ واک بورڈ کے مرکزی احاطے سے شروع ہو کر مختلف شعبہ جات سے ہوتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی۔

یکجہتی واک کا مقصد شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرنا، قومی اتحاد و یگانگت کے جذبے کا فروغ ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے تجدیدِ عہد کرنا تھا۔ شرکاء نے 'The Strength in Solidarity' کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر فضا 'پاکستان زندہ باد' اور 'نعرۂ تکبیر' کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

اس موقع پر *سیکرٹری بورڈ عبدالرحمٰن چوہدری* نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ _"معرکۂ حق ہماری قومی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جس میں افواجِ پاکستان نے آدم پور، ادھم پور اور پٹھان کوٹ میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ یہ معرکہ اتحاد، قربانی، جرات اور عزم کا پیغام دیتا ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈی جی خان کا ہر فرد پرعزم ہے کہ ہم طلباء کی علمی، فکری اور اخلاقی تربیت کے ساتھ ان میں جذبۂ حب الوطنی، قومی یکجہتی اور خدمتِ وطن کا شعور بھی پروان چڑھائیں گے۔"_

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ہم ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سیکرٹری بورڈ نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانتداری، فرض شناسی اور قومی جذبے سے سرشار ہو کر ادا کریں۔

*محمد اویس ملغانی*
*ترجمان تعلیمی بورڈ، ڈیرہ غازی خان*

*بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈیرہ غازی خان**از دفتر تعلقاتِ عامہ**مورخہ 15 اپریل 2026**وزیراعلیٰ پنجاب مریم...
15/04/2026

*بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈیرہ غازی خان*

*از دفتر تعلقاتِ عامہ*

*مورخہ 15 اپریل 2026*

*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن “شفافیت جو نظر آئے”، امتحانی نظام میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ*

*چیف سیکرٹری پنجاب اور رانا سکندر حیات کی ہدایات پر امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی، آن لائن مانیٹرنگ مؤثر*

*کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری کی ہدایت پر نقل مافیا کے خلاف سخت ایکشن*

*کنٹرولر امتحانات محمد مظفر حسین کا مختلف مراکز کا دورہ، نقل اور امپرسونیشن کے کیسز رپورٹ ہونے پر فوری کارروائی*

*ڈیرہ غازی خان (پریس ریلیز)* وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن “شفافیت جو نظر آئے” کے تحت، چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایات پر تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام میٹرک امتحانات 2026 شفاف اور منظم انداز میں جاری ہیں۔ امتحانی مراکز میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت نگرانی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ چھٹہ سمیت دیگر امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے امتحانی انتظامات، سیکیورٹی، طلباء کے لیے سہولیات اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا اور امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ طلباء کو پُرامن اور پرسکون ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ یکسوئی سے امتحان دے سکیں۔

کمشنر و چیئرمین اشفاق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایت پر نقل مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے امتحانی عمل کی مسلسل آن لائن مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ موبائل ٹیمیں مختلف مراکز کے اچانک دورے کر کے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔

کنٹرولر امتحانات محمد مظفر حسین نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کیے۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف مراکز سے نقل اور امپرسونیشن کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جن پر فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی کیس رجسٹرڈ کرکے ڈسپلن برانچ کو بھجوا دیا گیا ہے اور ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ امتحانی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور طلبہ کو صاف، شفاف اور منصفانہ امتحانی ماحول فراہم کرنا بورڈ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

*محمد اویس ملغانی*
*ترجمان تعلیمی بورڈ، ڈیرہ غازی خان*

Address

Dera Ghazi Khan
Dera Ghazi Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PRO BISEDgkhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share