AI with Zulqadar Faheem

  • Home
  • AI with Zulqadar Faheem

AI with Zulqadar Faheem PhD Geography | Content Creator | Career Counsellor | Researcher | GIS | Climate Change | Desertification

کیا آپ لمبی کتابوں، پی ڈی ایف اور ریسرچ پیپرز کو پڑھ کر تھک چکے ہیں؟گوگل کا جدید اے آئی ٹول 'Notebook LM' آپ کی اس مشکل ...
11/06/2026

کیا آپ لمبی کتابوں، پی ڈی ایف اور ریسرچ پیپرز کو پڑھ کر تھک چکے ہیں؟

گوگل کا جدید اے آئی ٹول 'Notebook LM' آپ کی اس مشکل کو انتہائی آسان کرنے آ گیا ہے!

بس اپنے نوٹس یا دستاویزات اس میں اپلوڈ کریں اور یہ سیکنڈوں میں ان کا مکمل اور بہترین خلاصہ تیار کر دے گا۔

یہ آپ کے مواد کو سمجھ کر ہر سوال کا درست جواب دینے اور پوری کتاب سے اعلیٰ کوالٹی کے انفوگرافکس بنانے میں بہترین مددگار ہے۔

آج ہی اس زبردست ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کریں اور اپنے کام اور ریسرچ کو مزید اسمارٹ بنائیں!

✨ جیمینائی (Gemini) بمقابلہ چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT): عید الاضحیٰ پوسٹر ڈیزائننگ کا بادشاہ کون؟ ✨**السلام علیکم دوستو! 👋عی...
26/05/2026

✨ جیمینائی (Gemini) بمقابلہ چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT): عید الاضحیٰ پوسٹر ڈیزائننگ کا بادشاہ کون؟ ✨**

السلام علیکم دوستو! 👋
عید الاضحیٰ کے اس بابرکت موقع پر اپنے سوشل میڈیا کے لیے ایک الٹرا پریمیئم اور پروفیشنل پوسٹر بنانا اب ہوا انتہائی آسان!

نیچے دی گئی دونوں تصاویر عید الاضحیٰ مبارک کے حوالے سے ڈیزائن کی گئی ہیں، لیکن اگر آپ ان کو غور سے دیکھیں تو آپ کو واضح فرق نظر آئے گا:

🖼️ تصویر نمبر 1:** یہ ڈیزائن بالکل اسی پرومپٹ (Prompt) کو استعمال کرتے ہوئے **جیمینائی (Gemini)** سے بنایا گیا ہے۔
🖼️تصویر نمبر 2:** یہ ڈیزائن **چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT/DALL-E)** سے تیار کیا گیا ہے۔

**💡 سچ تو یہ ہے کہ:**
آپ کو یہ بات تسلیم کرنا پڑے گی کہ فلائیر ڈیزائننگ، عید پوسٹس اور خاص طور پر ایک پاکستانی ہونے کے ناطے **اردو جمیل نوری نستعلیق فونٹ** اور ہماری مقامی ثقافتی جمالیات کو سمجھنے میں **جیمینائی کا کوئی مدِ مقابل نہیں ہے!** 👑

🛠️ یہ شاندار ڈیزائن بنانے کا طریقہ سیکھیں (Step-by-Step Guide):**

اگر آپ بھی بالکل ایسا ہی یا اس سے بہتر ڈیزائن اپنے نام کے ساتھ بنانا چاہتے ہیں، تو طریقہ بہت آسان ہے:

1️⃣ جیمینائی (Gemini) کے ذریعے بنانے کا طریقہ:**

* سب سے پہلے جیمینائی (Gemini) کو اوپن کریں۔
* کمنٹ سیکشن میں دیا گیا پرومپٹ کاپی کر کے وہاں سرچ بار میں پیسٹ کریں۔
* پرومپٹ کے آخر میں جہاں **"ڈاکٹر محمد ذوالقدرفہیم"** لکھا ہے، اسے ایڈٹ کر کے اپنا نام لکھیں اور سینڈ (Ok) کر دیں۔
* چند ہی سیکنڈز میں آپ کی برانڈڈ فیس بک پوسٹ تیار ہو جائے گی! ✨

2️⃣ چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) کے ذریعے بنانے کا طریقہ:**

* چیٹ جی پی ٹی کو اوپن کریں اور یہی پرومپٹ وہاں پیسٹ کریں۔
* پرومپٹ میں نام والی جگہ پر اپنا نام، اپنا عہدہ یا جو کچھ بھی آپ لکھنا چاہتے ہیں، اسے تبدیل کریں۔
* اوکے کر دیں، چند ہی لمحوں میں آپ کا ڈیزائن آپ کے سامنے ہوگا۔

📝 نوٹ: اس خوبصورت پوسٹر کو بنانے کا **مکمل پرومپٹ (Prompt) نیچے پہلے کمنٹ میں پن (Pin) کر دیا گیا ہے۔** وہاں سے کاپی کریں اور اپنا عید پوسٹر خود ڈیزائن کریں!

آپ کو دونوں میں سے کون سا ڈیزائن زیادہ پسند آیا؟ کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں! 👇

🕋 Hajj Mubarak | حج مبارک 🌹اللہ تعالیٰ تمام عازمینِ حج کی عبادات، دعائیں اور حاضری اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔ ...
26/05/2026

🕋 Hajj Mubarak | حج مبارک 🌹
اللہ تعالیٰ تمام عازمینِ حج کی عبادات، دعائیں اور حاضری اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔ اللہ پاک ہم سب کو بار بار اپنے گھر کی باادب حاضری نصیب فرمائے۔ آمین۔

As the blessed days of Hajj are upon us, may Almighty Allah bless you and your family with immense happiness, peace, and spiritual growth. Wishing everyone a very blessed and spiritual Hajj season.

📚 ڈگری یا منزل؟ — فیصلہ آپ کا ہےآج کل HEC کی نئی ٹیسٹ پالیسی موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ بہت سے لوگ اسے مثبت تبدیلی قرار دے ...
16/05/2026

📚 ڈگری یا منزل؟ — فیصلہ آپ کا ہے

آج کل HEC کی نئی ٹیسٹ پالیسی موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ بہت سے لوگ اسے مثبت تبدیلی قرار دے رہے ہیں، اور واقعی اس کا ایک اہم فائدہ یہ ہوگا کہ MPhil اور PhD داخلوں میں کسی حد تک شفافیت آئے گی۔ اب وہ راستے شاید بند ہو جائیں جہاں بعض ادارے اپنے داخلی ٹیسٹوں کے ذریعے من پسند افراد کو رعایت دے کر آگے لے آتے تھے۔

لیکن اصل سوال اب بھی وہی ہے:

کیا صرف MPhil یا PhD کر لینے سے روزگار مل جاتا ہے؟

حقیقت یہ ہے کہ صرف ڈگری کامیابی کی ضمانت نہیں۔
ڈگری کے ساتھ وژن، مہارت، تحقیق، مستقل مزاجی اور درست منصوبہ بندی بھی ضروری ہوتی ہے۔

ہم میں سے بہت سے لوگ بغیر کسی واضح مقصد کے صرف اس لیے MPhil یا PhD میں داخلہ لے لیتے ہیں کہ:
✔ لوگ کر رہے ہیں
✔ نام کے ساتھ ڈاکٹر لگ جائے گا
✔ شاید کسی دن الاؤنس لگ جائے
✔ یا معاشرے میں ایک الگ پہچان بن جائے گی

لیکن کیا ہم نے کبھی یہ سوچا کہ:

🔹 اس ڈگری کے بعد ہمارا راستہ کیا ہوگا؟
🔹 ہم کتنے سال اور کتنے وسائل اس سفر میں لگائیں گے؟
🔹 کیا ہمارے اندر تحقیق کی صلاحیت اور شوق موجود ہے؟
🔹 کیا ہم واقعی اس میدان میں اپنا مستقبل دیکھتے ہیں؟

تلخ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں ڈگریوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، لیکن مہارت اور معیار کمزور ہو رہا ہے۔ کئی لوگ MPhil اور PhD مکمل کر لیتے ہیں مگر تحقیق کے بنیادی اصولوں سے بھی پوری طرح واقف نہیں ہوتے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈگری ہاتھ میں ہونے کے باوجود انسان عملی میدان میں خود کو کمزور محسوس کرتا ہے۔

پھر ہم بے روزگاری، مایوسی اور نظام کا شکوہ کرتے ہیں، جبکہ ابتدا میں ہم نے خود اپنی سمت واضح نہیں کی ہوتی۔

یقیناً ایسے قابل، مخلص اور محنتی لوگ بھی موجود ہیں جنہوں نے دیانتداری سے بہترین تحقیق کی، مگر وہ بھی وقتی طور پر مشکلات کا شکار ہیں۔ لیکن یاد رکھیے، قابلیت اور اخلاص کبھی ضائع نہیں جاتے۔ باصلاحیت انسان کو دیر سے سہی، مگر اس کی منزل ضرور ملتی ہے۔

اس لیے اگر آپ MPhil یا PhD کا سوچ رہے ہیں تو پہلے خود سے سچائی کے ساتھ یہ سوال ضرور کریں:

✨ کیا یہ میرا خواب ہے یا صرف ایک رجحان؟
✨ کیا میرے پاس اس سفر کا روڈ میپ موجود ہے؟
✨ کیا میں صرف ڈگری چاہتا ہوں یا حقیقی علم اور مہارت بھی؟

آج کے ڈیجیٹل دور میں صرف اکیڈمک ڈگریاں کافی نہیں رہیں۔
دنیا اب Skills، Creativity اور Practical Experience کو زیادہ اہمیت دے رہی ہے۔

📌 اس لیے ڈگری ضرور حاصل کریں،
مگر اس کے ساتھ اپنی صلاحیت، مہارت اور مقصد کو بھی مضبوط بنائیں۔
کیونکہ کامیابی صرف کاغذ کی ڈگری سے نہیں، بلکہ انسان کی قابلیت اور وژن سے بنتی ہے۔

موصوف محمد عمران جعفر سے میری ملاقات محض پانچ دن قبل ہوئی تھی۔ وہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں وزٹنگ لیکچرار اور پی ...
14/05/2026

موصوف محمد عمران جعفر سے میری ملاقات محض پانچ دن قبل ہوئی تھی۔ وہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں وزٹنگ لیکچرار اور پی ایچ ڈی کے طالب علم تھے۔ تونسہ سے تعلق رکھنے والے ایک نہایت خوش اخلاق، ملنسار اور باوقار انسان تھے۔ مگر کس کو خبر تھی کہ یہ ملاقات ہماری آخری ملاقات ثابت ہوگی اور اتنی جلدی موت انہیں ہم سے جدا کر دے گی۔

اس ملاقات سے ایک دن قبل وہ اپنے معصوم پانچ سالہ بیٹے کو ساتھ لائے تھے۔ میں اپنے دفتر میں بیٹھا ان دونوں کو دیکھ رہا تھا۔ وہ اپنے بیٹے سے بے پناہ شفقت اور محبت سے باتیں کر رہے تھے۔ ایک باپ اور اولاد کے درمیان جو تعلق ہوتا ہے، اس کی گہرائی کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ میں یہ سوچ کر بھی حیران تھا کہ وہ اپنے ننھے بیٹے کو سو کلومیٹر کے سفر میں اپنا ہم سفر بنا کر لائے ہیں۔ مگر کون جانتا تھا کہ یہ لمحات اس معصوم بچے کے لیے اپنے والد کے ساتھ آخری حسین لمحوں میں سے ہوں گے۔

جب پانچ دن پہلے ہماری ملاقات ہوئی تو انہوں نے کلیم صاحب، جو غازی یونیورسٹی میں وزٹنگ لیکچرار ہیں، کے ہمراہ کھانا منگوایا اور نہایت اصرار سے مجھے بھی کھانے کی دعوت دی۔ میری معذرت پر انہوں نے چائے پیش کی اور پھر دیر تک گفتگو ہوتی رہی۔ ہماری باتوں کا محور ان کی پی ایچ ڈی، یونیورسٹی کے انتظامی معاملات اور ان رکاوٹوں کے گرد گھومتا رہا جو ان کے تحقیقی سفر میں حائل تھیں۔ وہ بار بار یہ کہتے رہے کہ ان کے تمام ساتھی اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر چکے ہیں اور وہ بھی جلد از جلد اسے مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ شاید انہیں کہیں نہ کہیں احساس ہو چکا تھا کہ زندگی کی مہلت زیادہ باقی نہیں رہی۔

اس کے بعد جب وہ میرے ساتھ ظہر کی نماز کے لیے گئے تو راستے میں آہستہ چلنے کا کہا کہ اگر تیز چلوں تو سانس پھول جاتا ہے۔ پھر گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین سال سے انہیں سانس اور دل کا مسئلہ درپیش ہے۔ میں نے معاملے کی حساسیت کو محسوس کرتے ہوئے انہیں ایک پلمونالوجسٹ اور کارڈیالوجسٹ کے نام، نمبر اور اوقاتِ کار بھی تجویز کیے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ان شاء اللہ جلد چیک اپ کروائیں گے۔ مگر افسوس کہ شاید وہ اپنی صحت کے معاملے میں اتنے سنجیدہ نہ ہو سکے جتنا ہونا چاہیے تھا۔

آج صبح چار بجے ان کے انتقال کی خبر نے دل کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا۔ اتنی کم عمری میں دنیا سے رخصت ہو جانا، چھوٹے چھوٹے بچوں کو یتیمی دے جانا، واقعی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ باپ زندہ ہو تو اولاد کو زمانے کے دکھ بھی کم محسوس ہوتے ہیں، اور جب باپ کا سایہ اٹھ جائے تو زندگی کی سختیاں کئی گنا بڑھ جاتی ہیں۔

بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ موت برحق ہے اور ہر ذی روح نے ایک دن دنیا سے جانا ہے۔ تاہم قرآنِ پاک اور احادیثِ مبارکہ میں ایسے اعمال اور دعاؤں کا ذکر بھی موجود ہے جن سے زندگی میں برکت عطا ہوتی ہے۔ اس سے یہی سبق ملتا ہے کہ انسان کو اپنی صحت، احتیاط اور دینی و دنیاوی ذمہ داریوں کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے لیے زیادہ عرصہ سہارا بن سکے۔

اللہ تعالیٰ سے دلی دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے، ان کی اولاد کو نیک، صالح اور کامیاب بنائے، اور انہیں دنیا کی ہر محتاجی، تنگی اور پریشانی سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔

ایسا ہرگز نہیں ہے کہ آپ ڈیجیٹل سکل سیکھ لیں اور پھر اس میں کوئی  ناکامی کے چانسز باقی نہ رہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ بہت سے لوگ...
05/05/2026

ایسا ہرگز نہیں ہے کہ آپ ڈیجیٹل سکل سیکھ لیں اور پھر اس میں کوئی ناکامی کے چانسز باقی نہ رہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ بہت سے لوگ سکلز سیکھنے کے باوجود بھی روزگار کی تلاش میں ہوتے ہیں—اور اس کی وجہ اکثر کوئی نہ کوئی کمی، کوئی خلا، یا عملی تجربے کی کمی ہوتی ہے۔

یاد رکھیں، سکل صرف سیکھ لینا کافی نہیں ہوتا۔
اصل ہنر یہ ہے کہ:
سیکھے ہوئے ہنر کو استعمال کیسے کرنا ہے؟
کسٹمر کیسے تلاش کرنے ہیں؟
اور اپنے کام کو صحیح پلیٹ فارم پر بیچنا کیسے ہے؟

یہ سب ایک الگ سکل ہے، ایک الگ ٹریننگ ہے۔

لہٰذا یہ توقع نہ رکھیں کہ سکل سیکھتے ہی فوراً جاب مل جائے گی۔
ہاں، یہ ضرور ہے کہ وہی سکل آپ کے لیے نئے راستے کھولتی ہے۔
اور جب آپ کو کوئی صحیح مینٹور ملتا ہے، تو وہ آپ کو بہت کم وقت میں وہاں پہنچا سکتا ہے جہاں آپ خود شاید سالوں میں نہ پہنچ پاتے—بشرطیکہ آپ کے پاس بنیاد (skill) موجود ہو۔

اگر بنیاد ہی نہیں ہوگی تو کوئی آپ کا ہاتھ نہیں پکڑے گا—چاہے وہ آپ کا قریبی ہی کیوں نہ ہو۔
کیونکہ آج کے دور میں ہر کسی کے پاس وقت کم ہے، اور مقابلہ بہت زیادہ۔

حقیقت یہ بھی ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگ ڈگری تو لے لیتے ہیں، مگر بنیادی مہارتیں نہیں سیکھتے۔
ایسے اسٹوڈنٹس بھی دیکھنے میں آئے جو BS Computer Science یا Cyber Security کے آخری سمسٹر میں تھے، مگر انہیں MS Office اور لیپ ٹاپ کا بنیادی استعمال بھی نہیں آتا تھا۔
یہ نہ صرف اپنی ڈگری بلکہ اپنے پروفیشن کے ساتھ بھی ناانصافی ہے۔

ہم مسلمان ہیں، الحمدللہ۔
جس طرح ہم دین کو اہمیت دیتے ہیں، اسی طرح ہمیں اپنے پیشے کے ساتھ بھی مخلص ہونا چاہیے۔
روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ اپنے فیلڈ کو دینا ضروری ہے—چاہے فوری کمائی ہو یا نہ ہو۔

اور ایک اہم سوال خود سے ضرور پوچھیں:
اگر آپ کسی کمپنی کے CEO ہوتے، تو کیا آپ اپنے جیسے امیدوار کو ہائر کرتے؟
اگر ہاں، تو کیوں؟
اور اگر نہیں، تو کیوں؟

یہ سوال آپ کو آپ کی اصل پوزیشن دکھائیں گے—اور یہی سوال آپ کو بہتر بنائیں گے۔

ڈگری صرف ایک کاغذ نہیں، بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔
اور کامیابی صرف انہی کو ملتی ہے جو اس ذمہ داری کو سمجھتے ہیں۔

🌼 صبح بخیر دوستو 🌼زندگی ایک مسلسل سیکھنے کا سفر ہے، اور جو شخص سیکھنے کی لگن کو اپنا شعار بنا لیتا ہے، وہ کبھی رکتا نہیں...
30/04/2026

🌼 صبح بخیر دوستو 🌼

زندگی ایک مسلسل سیکھنے کا سفر ہے، اور جو شخص سیکھنے کی لگن کو اپنا شعار بنا لیتا ہے، وہ کبھی رکتا نہیں بلکہ ہر دن ایک نئی منزل کی طرف بڑھتا ہے۔

جدید دور میں کامیابی اُنہی لوگوں کا مقدر بنتی ہے جو علم کے ساتھ خود کو اپڈیٹ رکھتے ہیں اور نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔

یاد رکھیں!
زندگی میں سیکھنے کی لگن اور جستجو کو ہمیشہ زندہ رکھیں۔
کیونکہ جو لوگ مسلسل کوشش کرتے ہیں، وہی ایک دن کامیابی کی بلندیوں کو چھوتے ہیں۔

✨ کبھی نہ رکیں، کبھی نہ تھکیں — کیونکہ آپ کی محنت ایک دن ضرور رنگ لائے گی۔ ✨










✨ اپنی منزل خود طے کریں، ورنہ دنیا آپ کو بھٹکا دے گی! ✨یاد رکھیں… کامیابی اُن لوگوں کو ملتی ہے جو اپنی سمت واضح رکھتے ہی...
29/04/2026

✨ اپنی منزل خود طے کریں، ورنہ دنیا آپ کو بھٹکا دے گی! ✨

یاد رکھیں… کامیابی اُن لوگوں کو ملتی ہے جو اپنی سمت واضح رکھتے ہیں۔
درست راستہ منتخب کریں، اور پھر مسلسل اس پر چلتے رہیں — کیونکہ رکنے والوں کو منزل نہیں ملتی۔

❗ سب سے بڑی غلطی کیا ہے؟
یہ کہ آپ اپنی سکل کا فیصلہ اُن لوگوں کو دیکھ کر کریں جو ناکام ہو چکے ہیں۔
نہیں! فیصلہ اُن لوگوں کو دیکھ کر کریں جو کامیاب ہوئے ہیں۔

ذرا سوچیں…
ایک مزدور دن رات محنت کرتا ہے، جبکہ ایک اسکلڈ انسان کم محنت میں کئی گنا زیادہ کما لیتا ہے۔ فرق صرف **سکل اور سمت** کا ہوتا ہے۔

💡 اللہ تعالیٰ نے ہر انسان میں کوئی نہ کوئی خاص صلاحیت رکھی ہے۔
بس ضرورت ہے اسے پہچاننے اور نکھارنے کی۔

آج کے دور میں سیکھنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہے:
📱 AI Tools
💻 Online Platforms
🤖 ChatGPT جیسے ذرائع

آپ کیا کر سکتے ہیں؟
✔️ مختلف skills کے بارے میں پڑھیں
✔️ خود کو سمجھیں — آپ کا مزاج کس field سے match کرتا ہے؟
✔️ پھر ایک skill منتخب کریں اور consistency کے ساتھ اس پر کام کریں

چاہے آپ:
🎯 Content Creator بنیں
📈 Digital Marketer بنیں
🛒 E-commerce یا Shopify Expert بنیں
🌐 Web Developer بنیں

بس ایک چیز یاد رکھیں:
**Consistency + Right Direction = Guaranteed Success**

🔥 آج ہی فیصلہ کریں… اور اپنے خواب کو حقیقت میں بدل دیں!

Address


32200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AI with Zulqadar Faheem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share