19/04/2026
السلامُ علیکم
نہم کلاس کے طلبہ پہلی بار بورڈ کے امتحانات دے رہے ہوتے ہیں، اس لیے امتحانی ماحول ان کے لیے نیا اور تھوڑا مشکل محسوس ہو سکتا ہے۔ بعض اوقات کچھ اساتذہ امتحان کے دوران سختی کرتے ہیں تاکہ نقل نہ ہو اور ڈسپلن برقرار رہے۔ اس صورتحال میں کچھ طلبہ پریشر میں آ جاتے ہیں، گھبراہٹ محسوس کرتے ہیں اور جو انہوں نے یاد کیا ہوتا ہے وہ بھی ذہن سے نکل جاتا ہے۔ یہ ایک عام بات ہے، خاص طور پر پہلی بار امتحان دینے والوں کے ساتھ۔ طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود کو پرسکون رکھیں، جلدی گھبرائیں نہیں اور اعتماد کے ساتھ سوالات حل کریں۔ اگر ذہن خالی لگے تو چند سیکنڈ رک کر دوبارہ سوچیں، اکثر جواب یاد آ جاتا ہے۔