27/01/2026
🌟 سالانہ رزلٹ تقریب – المسلم پبلک مڈل اسکول مانکہ شمالی 🌟
کل بروز 26 جنوری 2026ء المسلم پبلک مڈل اسکول مانکہ شمالی میں سالانہ رزلٹ کے حوالے سے ایک نہایت پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں طلبہ و طالبات کے والدین اور علاقہ معززینِ نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کے دوران ہمارے ہونہار طلبہ و طالبات نے مختلف دلچسپ پرفارمنسز پیش کیں، پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس موقع کے مہمانِ خصوصی کڈز ویلی پبلک ہائی اسکول کے پرنسپل جناب مقصود فرحت صاحب تھے، جن کی آمد ہمارے لیے باعثِ اعزاز رہی۔
ادارہ آنے والے تمام معزز مہمانان گرامی کے قیمتی وقت کا تہہ دل سے شکر گزار ہے
📸 اس خوبصورت پروگرام کی چند جھلکیاں آپ کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہیں
🎥 تمام ویڈیوز وقتاً فوقتاً اپ لوڈ کرتے رہیں گے
khan
speech