گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چورہٹہ پچادھ

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چورہٹہ پچادھ A well reputed & organized Establish in 1996 as primary school promoted to Middle then High in 2012

23/08/2026
23/08/2026



19/08/2026

24 اگست کو سکول کھلیں گے تو غالب امکان ہے کہ کچھ سکولوں میں صورتحال کچھ یوں ہو:

سکول: ہیلو! آپ کا بچہ/بچی آج سکول نہیں آیا/آئی؟ پلیز اسے سکول بھیجیں۔

سب سے زیادہ ملنے والا جواب:

والدین: استاد جی، بچے تو کہہ رہے تھے کہ چھٹیاں بڑھ گئی ہیں، یکم ستمبر کو سکول کھلیں گے۔ انہوں نے خود موبائل پر دیکھا ہے۔

سکول: نہیں محترم! وہ خبر فیک ہے۔ سکول کھل چکے ہیں، براہِ کرم بچے کو سکول بھیجیں۔

والدین: استاد جی، وہ تو ابھی نانکے/دادکے گیا ہوا ہے۔ خیر، کسی کا چکر لگا تو اسے بلواتے ہیں۔

سکول: پلیز اسے جلدی واپس بلا لیں۔

والدین: اچھا اچھا! 😅

دوسرا متوقع جواب:

والدین: او جی! بچے کہہ رہے تھے آج تو پہلا دن ہے، کسی نے بھی سکول نہیں جانا۔

تیسرا متوقع جواب:

والدین: آج بچے کا یونیفارم دھلا ہوا نہیں تھا۔ 😐
(تین ماہ کی چھٹیوں کے بعد بھی!)

چوتھا متوقع جواب:

والدین: اچھا جی، بچوں کو کہتے ہیں۔ تیار ہو گئے تو بھیجتے ہیں، نہیں تو کل آ جائیں گے۔ 😄

اس ساری صورتحال سے بچنے کے لیے آج ہی اپنے کلاسز اور سکول کے واٹس ایپ گروپس میں یہ پیغام کر دیں:

محترم والدین! السلام علیکم!

گرمیوں کی تعطیلات کے بعد 24 اگست سے سکول باقاعدہ کھل رہے ہیں۔ تعطیلات میں مزید اضافے کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔

اگر آپ کے بچے/بچیاں نانکے، دادکے یا کسی دوسرے رشتہ دار کے گھر گئے ہوئے ہیں تو براہِ کرم انہیں جلد از جلد واپس بلا لیں۔ ان کی یونیفارم، جوتے، بیگ، کتابیں، کاپیاں، پین اور دیگر ضروری سامان ابھی سے تیار کر لیں، تاکہ سکول کے پہلے ہی دن آپ کے بچے باقاعدگی سے سکول حاضر ہو کر تعلیمی عمل میں شریک ہو سکیں۔

براہِ کرم اس پیغام کو سنجیدگی سے لیں اور اپنے بچوں کی بروقت حاضری یقینی بنائیں۔

شکریہ
والسلام

19/08/2026

سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں ہوگا، پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 24 اگست کو کھولے جائیں گے، وزیر تعلیم پنجاب

ماشاءاللہ ہمارے سکول کا چمکتا ستارہ سرکاری سکول معیاری سکول الحمدللہ
06/08/2026

ماشاءاللہ ہمارے سکول کا چمکتا ستارہ سرکاری سکول معیاری سکول الحمدللہ

احتیاط بہت ضروری ہے
19/05/2026

احتیاط بہت ضروری ہے

07/05/2026

آج دل بہت رنجیدہ ہے۔ ایک استاد ہونے کے ناطے بچوں کی تکلیف انسان کے دل کو اندر تک ہلا دیتی ہے۔
سکول کی عمارت کا حادثہ ایک ناقابلِ برداشت سانحہ ہے، جس میں چار معصوم بچوں کی وفات اور متعدد بچوں کے زخمی ہونے کی خبر نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم بچوں کو اپنی رحمتِ کاملہ میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور زخمی بچوں کو جلد مکمل صحت عطا کرے۔
دکھ کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
اللہ تعالیٰ والدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور ایسا کڑا دن کسی کو نہ دکھائے۔ آمین۔

آج مورخہ 06-مئ-2026  محترم جناب محمد بلال عباسی صاحب ڈویژنل ڈائیریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان نے گورنمنٹ بوائز ہا...
06/05/2026

آج مورخہ 06-مئ-2026
محترم جناب محمد بلال عباسی صاحب
ڈویژنل ڈائیریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن
ڈیرہ غازی خان
نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چورہٹہ پچادھ کا اچانک دورہ کیا۔ مختلف جماعتوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے سکول انتظامیہ خاص طور پر ہیڈ ماسٹر عارف حسین صاحب اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ سکول ہذا کو ہر حوالے سے اس علاقے کی بہترین سہولیات سے آراستہ درسگاہ قرار دیا۔ جناب ڈائیریکٹر صاحب نے اساتذہ کو اپنے تجربات کی بناء پر مختلف تجاویز بھی دیں تاکہ تدریسی فرائض کو مزید بہتر انداز سے انجام دیا جا سکے ۔

Address

Pull Kaleri
Dera Ghazi Khan
32200

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:30
Tuesday 08:00 - 13:30
Wednesday 08:00 - 13:30
Thursday 08:00 - 13:30
Friday 08:00 - 13:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چورہٹہ پچادھ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share