20/06/2025
بسم اللہ الرحمن الرحیم
*مکتب تعلیم القرآن*
دعوت نامہ تربیتی نشست برائے معلمین و معلمات
السلام علیکم ورحمت اللہ وبر کاتہ ❤️
امید ہے کہ مزاج بخیر ہوں گے
الحمدللہ! مسلمان بچے اور بچیاں اللہ تعالیٰ کی نعمت اور امانت ہیں ان کی صحیح تعلیم و تربیت ہم سب کا اخلاقی فریضہ ہے آج کے بچے کل کے معمار ہیں، ان بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت ہو جائے اور یہ بچے گلی کوچوں کے غلط ماحول سے اور موبائل اور انٹرنیٹ کے مضر اثرات سے محفوظ رہیں اس کےلیے ضروری ہے کہ جگہ جگہ مکاتب قرآنیہ قائم کیے جائیں جس کی برکت سے انشاءاللہ ان نونہالان وطن کے مستقبل کی حفاظت کی جا سکے گی
اسی سلسلہ میں ” مکتب تعلیم القرآن الكريم “مدارس /اسکول کے ناظرہ کے اساتذہ کرام کے لیے دو روزہ تربیتی نشست کا اہتمام کیا ہے
اسی تربیتی نشست میں
بچوں کی نفسیات، بغیر مار کے پڑھانا، بورڈ کے ذریعے تعلیم، اجتماعی پڑھانا، کلاس کنٹرول،
عملی طور پر بچوں کی تربیت کے طریقے وغیرہ جیسے اہم موضوعات پر اساتذہ کی راہنمائی کی جائے گی
آں جناب سے اس مذاکرے میں مطلوبہ وقت کیلئے شرکت کی درخواست ہے
امید ہے کہ شرکت فرما کر ممنون فرمائیں گے
والسلام
طالب دعا
احباب مکتب تعلیم القرآن الكريم
*تاریخ* : 21،22جون بروز ہفتہ، اتوار
*وقت : برائے معلمین7:30 تا 12:00
وقت : برائے معلمات 2:30 تا 5:20
*مقام*: ا ل م اکیڈمی عقب سرکٹ ھاؤس
*رابطہ*
03338558336
03338572083
03428321404