E Library Dera Ghazi Khan

E Library Dera Ghazi Khan E library Dera Ghazi Khan is full Digital Library Project of Sports Board Punjab ,where students are

14/09/2026
https://youthgames.punjab.gov.pk/?fbclid=IwdGRjcAUOieljbGNrBQ6J2XBkb2YBZXh0bgNhZW0CMTEAc3J0YwZhcHBfaWQMMzUwNjg1NTMxNzI4A...
09/09/2026

https://youthgames.punjab.gov.pk/?fbclid=IwdGRjcAUOieljbGNrBQ6J2XBkb2YBZXh0bgNhZW0CMTEAc3J0YwZhcHBfaWQMMzUwNjg1NTMxNzI4AAEe8y2yrhpM_tP5-GJyd3sboaUUQOnM8NyDtr6l7xrwt_lvmTvmVtYuiPgQuHg_aem_N9BaoRzyctxF8LBdtQaH_Q

# # # 🏆 CM Punjab Youth Games — نئی نسل، نیا ٹیلنٹ، نیا جوش!

سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

🎯 مقصد: **نچلی سطح سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور نوجوانوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا۔**

📅 **رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 25 ستمبر 2026**
🏅 **50 لاکھ کھلاڑیوں کی شرکت کا ہدف**
🎮 **یونیورسٹی سطح پر 19 کھیلوں کے مقابلے**
🏫 مدارس، یونین کونسل، تحصیل، ضلع، ڈویژن اور پنجاب سطح پر مقابلے

پنجاب کے مختلف محکموں اور اداروں کے اشتراک سے ایک شاندار میگا سپورٹس ایونٹ کی تیاری جاری ہے۔

**کھیلیں گے، جیتیں گے، آگے بڑھیں گے! 🇵🇰**

ای لائبریری ڈیرہ غازی خان میں عید میلاد النبی ﷺ کی شاندار تقریبآج ای لائبریری ڈیرہ غازی خان میں ماہِ ربیع الاول کے بابرک...
05/09/2026

ای لائبریری ڈیرہ غازی خان میں عید میلاد النبی ﷺ کی شاندار تقریب

آج ای لائبریری ڈیرہ غازی خان میں ماہِ ربیع الاول کے بابرکت موقع پر عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا، جبکہ شرکاء نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی اور حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ، اخلاقِ حسنہ اور تعلیمات کو اجاگر کیا گیا۔

یہ بابرکت تقریب ڈاکٹر فیصل امیر احمد خان، ڈویژنل اسپورٹس آفیسر کی ہدایت پر اور رابعہ بتول، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی، جبکہ تقریب کے انعقاد کی ذمہ داری محمد مسعود، تحصیل اسپورٹس آفیسر نے احسن انداز میں سرانجام دی۔

اس موقع پر یاسر سعید، ڈویژنل کوچ، مس نورین اور اسسٹنٹ جمنازیم عبدالغفار مغل بھی موجود تھے۔

تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

یومِ دفاع کی پروقار تقریب کا انعقادڈیرہ غازی خان ای لائبریری میں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقا...
03/09/2026

یومِ دفاع کی پروقار تقریب کا انعقاد

ڈیرہ غازی خان ای لائبریری میں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق، ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ڈاکٹر فیصل امیر احمد خان کی ہدایات پر اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میڈم رابعہ بتول کی زیرِ نگرانی کیا گیا۔

تقریب میں نوجوانوں سمیت بڑی تعداد میں شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر یومِ دفاع کی اہمیت، وطن سے محبت اور ملکی دفاع کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کی ملکی دفاع، امن و سلامتی اور وطنِ عزیز کے لیے دی جانے والی لازوال خدمات اور قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر تحصیل اسپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد مسعود اور اسسٹنٹ جمنیزیم عبدالغفار مغل ،ڈویژنل فوکل پرسن ڈی جی خان جاوید الیاس لودھی بھی موجود تھے۔ شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد۔

سال 2026 کو وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے "ایئر آف دی یوتھ" قرار دیے جانے کے سلسلے میں آج ای لائبریری...
16/06/2026

سال 2026 کو وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے "ایئر آف دی یوتھ" قرار دیے جانے کے سلسلے میں آج ای لائبریری ڈیرہ غازی خان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت تحصیل سپورٹس آفیسر محمد مسعود خان نے حاصل کی۔ بعد ازاں شرکاء کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی اہمیت، اس کے مختلف شعبہ جات میں استعمال اور نوجوانوں کے لیے اس میدان میں موجود مواقع کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

یہ پروگرام ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر احمد خان کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم رابعہ بتول کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر محمد مسعود خان اور ڈویژنل فوکل پرسن جاوید الیاس لودھی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مستقبل، اس کی افادیت اور جدید دور کے تقاضوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

پروگرام میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔

01/06/2026
آج پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کی تیاری کرنے والے ہمارے انتہائی قابل ممبر عبدالصبور  بطور انفورسمنٹ آفیسر، پیرا ڈیپارٹم...
24/05/2026

آج پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کی تیاری کرنے والے ہمارے انتہائی قابل ممبر عبدالصبور بطور انفورسمنٹ آفیسر، پیرا ڈیپارٹمنٹ میں منتخب ہوئے۔ اس موقع پر ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، لگن اور عزم کا نتیجہ ہے۔
صبور نے اپنی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے نوجوانوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے ای لائبریری جیسے انقلابی منصوبے شروع کیے۔ انہوں نے سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی سرپرستی اور کاوشوں سے نوجوانوں کو تعلیمی و مسابقتی امتحانات کی تیاری کے بہترین مواقع میسر آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ای لائبریری کی انتظامیہ کی محنت اور تعاون نوجوانوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے۔ ای لائبریری نہ صرف طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کر رہی ہے بلکہ انہیں اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔

یہ کامیابی دیگر نوجوانوں کے لیے بھی ایک پیغام ہے کہ محنت، لگن اور درست رہنمائی کے ذریعے ہر منزل حاصل کی جا سکتی

Join us
10/05/2026

Join us

ڈائریکٹر جنرل یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب جناب طارق محمود قریشی کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز میڈم...
01/05/2026

ڈائریکٹر جنرل یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب جناب طارق محمود قریشی کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز میڈم شائستہ قیصر نے ای لائبریری اینڈ یوتھ سنٹر ڈی جی خان کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ریڈنگ روم میں موجود طلبہ سے ملاقات کی اور ای لائبریری میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں ان سے تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں، انہوں نے لائبریری میں موجود لیپ ٹاپس، ٹیبز اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا جبکہ حاضری رجسٹر، عملہ کی کارکردگی اور انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈم شائستہ قیصر نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای لائبریری میں نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا، لہٰذا وہ ان سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ طلبہ نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے اس اقدام کو سراہا کہ انہوں نے سال 2026 کو یوتھ کا سال قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ای لائبریری ڈی جی خان میں رجسٹرڈ طلبہ کی تعداد 6000 سے تجاوز کر چکی ہے، جو اس ادارے کی کامیابی اور مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ڈی جی خان رابعہ بتول، تحصیل سپورٹس آفیسر محمد مسعود، ایکس ایڈمنسٹریٹر ای لائبریری جاوید الیاس لودھی اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

28/04/2026

ڈیرہ غازی خان: کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈویژن بھر میں سپورٹس سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران، کوچز اور متعلقہ حکام کی شرکت

ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل عامر احمد کی کھیلوں کی سہولیات اور ترقیاتی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ

کمشنر کی تمام اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھانے کی ہدایت

صحت مند معاشرے کیلئے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے پر زور

کھیلوں کی سرگرمیوں کو میڈیا میں اجاگر کرنے کی ہدایت

ڈویژن بھر میں سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

Address

Sports Complex Near Cricket Stadium Dera Ghazi Khan
Dera Ghazi Khan
32200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when E Library Dera Ghazi Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to E Library Dera Ghazi Khan:

Shortcuts

Share

Category