Govt Primary School Sharif Khel

Govt Primary School Sharif Khel we want to improve the living style of mohallah sharif khel and nearby.

18/01/2026

کل انشاءاللہ اسکول اسمبلی 8.30 ہو گی ۔ تمام والدین سے گزارش ہے بچوں کو وقت پر اسکول بھجیں ۔
شکریہ

14/04/2025
کلچر ڈے ۔ ثقافتی دن کے موقع پربچوںکے ساتھ کی گئی کچھ تصاویر گورنمنٹ پرائمری سکول شریف خیل داور خیل
14/04/2025

کلچر ڈے ۔ ثقافتی دن کے موقع پربچوںکے ساتھ کی گئی کچھ تصاویر گورنمنٹ پرائمری سکول شریف خیل داور خیل

Kya yeah sab Pakistan main mumkin ho ga
04/07/2023

Kya yeah sab Pakistan main mumkin ho ga

05/06/2023

گرمیوں کی چھٹیوں کے سلسلہ میں سٹاف گورنمنٹ پرائمری سکول کا تمام والدین کے لئے اہم پیغام:

1.تعطیلات کا بنیادی مقصد بچوں کو گرمی شدت اور سخت موسم سے بچانا ہے اس لیے بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ دیں انہیں بلا ضرورت (خصوصاً صبح گیارہ سے دوپہر تین بجے تک جب ٹمپریچر زیادہ ہوتا ہے) گھر سے نہ نکلنے دیں.

2. چھٹیوں میں بچوں کو جو ہوم ورک دیا گیا ہے اس پر خصوصی توجہ دیں۔ اور گھر میں بچوں کی پڑھائی کا مناسب انتظام کریں۔ اور ہوم ورک (لکھنے اور یاد کرنے) لازمی کروائیں۔

3.بچے کی اچھی تعلیم و تربیت اساتذہ اور والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس لیے ازراہِ کرم ان چھٹیوں میں خصوصی طور پر اپنے بچے کی اخلاقیات اور دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ سات سال سے زائد عمر کے بچوں کو نماز، دعائے قنوت اور نمازِ جنازہ کی دعا لازمی یاد کروائیں۔
دورانِ تعطیلات تمام والدین خصوصاً بچوں کی والدہ صاحبہ بچوں کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

4. بچوں کو ترغیب دیں کہ اس موسمِ گرما میں وہ روزانہ کی بنیاد پر ایک چھوٹی سی نیکی کی لازمی عادت اپنائیں جو آئندہ تاحیات قائم رہے۔

5. آپ کے بچے اور ان کا وقت ایک قیمتی سرمایہ ہیں، موبائل فون کے بلا ضرورت استعمال سے بچوں کو روکیں/منع کریں اور کوشش کریں کہ اس کا زیادہ استعمال صرف تعلیمی مقصد کے لیے ہو۔ (اگلی پوسٹ میں چند اہم ویب سائٹس ان والدین کیلئے شئیر کروں گا جو کہ خود بھی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں اور بچوں کو بھی اس سے خاطر خواہ فائدہ حاصل ہو گا).

6. کوشش کریں کہ بچے موبائل والدہ یا والد صاحب کی موجودگی میں استعمال کریں تاکہ آپ آگاہ رہیں کہ بچہ موبائل/یو ٹیوب وغیرہ پر کیا دیکھ رہا۔

7. ممکن ہو اور وسائل اجازت دیں تو بچوں کو کہیں سیر کیلئے لازمی لے کر جائیں تاکہ وہ آج کل کی مشینی زندگی سے کچھ دیر آزاد ہو کر ریلیکس محسوس کریں۔

8. تعطیلات میں بچوں کو گھر والوں کے ساتھ کام میں ہاتھ بٹانے کا موقع ضرور دیں۔ (جیسے والدہ صاحبہ کے ساتھ گھر کے کام کاج) اور خصوصاً "صفائی نصف ایمان ہے" پر عمل کرنے کیلئے انہیں جسم، لباس کے ساتھ گھر، محلہ اور شہر کو صاف رکھنے کی ترغیب دیں تاکہ ایک صاف ستھرے اور صحت مند معاشرے کی بنیاد قائم ہو۔

9. بچوں کی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ ورزش اور کھیل کھود کا وقت نکالنے کیلئے انہیں ٹائم ٹیبل بنا دیں۔

10. والدین بچوں سے ہفتہ میں دو سے تین دفعہ چھٹیوں کے ہوم ورک کے ہر مضمون کے بارے ضرور پوچھیں اور چھٹیوں کے ہوم ورک کے ساتھ دئیے گئے نمبرز پر سکول اساتذہ سے میسج یا کال پر وقتا فوقتا بچے کی کارکردگی کے بارے رابطہ کرتے رہیں۔

امید ہے تمام والدین اس سلسلے میں ضرور تعاون فرماٸیں گے۔ اللّٰہ تبارک وتعالیٰ آپ اور ہمارے سکول کے تمام بچوں کو عزت ، صحت اور ایمان والی زندگی عطا فرمائے آمین۔

منجانب:۔
سلیم اللہ خان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پرائمری سکول شریف خیل

*جزاکم اللہ خیراً کثیرا واحسن الجزاء*

02/06/2023

موسم گرماکی تعطیلات کااعلان کر دیا گیا۔
پنجاب میں موسم گرما کی چھٹیاں 6 جون سے 20 اگست تک ہوں گی

‏جارج میک لاورین پہلا سیاہ فام شخص جس نے 1948 میں اوکلاہوما یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔ گوروں سے دور ایک کونے میں بیٹھن...
31/05/2023

‏جارج میک لاورین پہلا سیاہ فام شخص جس نے 1948 میں اوکلاہوما یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔ گوروں سے دور ایک کونے میں بیٹھنے پر مجبور ہوا۔ لیکن اس کا نام اعزاز کی فہرست میں یونیورسٹی کے اولین تین طلباء میں شامل ہے۔
اس کے الفاظ یہ ہیں:
کچھ ساتھیوں نے میری طرف دیکھا جیسے میں ایک ‏جانور ہوں۔کسی نے مجھے ایک لفظ نہیں کہا۔ماسٹر وہاں موجود تھے مگر میرے سوالات نہیں لیتے تھے۔
لیکن
میں نے اپنے آپکو علم کےلئے اتنا وقف کردیا کہ بعد میں انہوں نے اپنے سوالات کے جوابات اور وضاحت کے لیے مجھے تلاش کرنا شروع کردیا۔
"بےشک دنیاکو بدلنے کاواحد ہتھیار تعلیم ہے.

مبارکباد  (ہیڈ ماسٹر و جملہ سٹاف گورنمنٹ پرائمری سکول شریف خیل کی طرف سے داؤدخیل کے  دو معزز اساتذہ کرام  و ماہرین تعلیم...
23/05/2023

مبارکباد (ہیڈ ماسٹر و جملہ سٹاف گورنمنٹ پرائمری سکول شریف خیل کی طرف سے داؤدخیل کے دو معزز اساتذہ کرام و ماہرین تعلیم بہت ہی پیارے بھائیوں جیسے دوست عبد الغنی ملک اور سید نوید رضا شاہ صاحب کو گریڈ 18 میں ترقی ملنے پر مبارکباد
اللہ تعالٰی انہیں سلامت رکھے اور مزید خوشیاں اور ترقیاں عطا فرمائے آمین

DEO Janab Ramzan Sahib today visit our school  .Give us good remarks.
03/02/2023

DEO Janab Ramzan Sahib today visit our school .
Give us good remarks.

06/01/2023

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹیوں کے معاملہ پر مشاورت مکمل کرلی

موسم سرما کی چھٹیاں مزید نہ بڑھانے کا حتمی فیصلہ

بچوں کے امتحانات کے باعث سکولوں میں چھٹیاں بڑھانا درست نہیں، سکول ایجوکیشن

17/11/2022

Government primary school Sharif Khel Daud khel District Mianwali Annual games 2022

Address

Mohallah Sharif Khel
Daud Khel
42320

Telephone

+923017809468

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Primary School Sharif Khel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt Primary School Sharif Khel:

Shortcuts

Share

Category