18/08/2026
بعض اوقات کوئی بھی نہیں ہوتا۔۔۔🙃🙂 نہ کوئی دوست، نہ کوئی محبت، نہ کوئی راہ چلتا ساتھی۔ کوئی بھی ایسا شخص نہیں ہوتا، جو آپ کو سمجھ سکے۔
زندگی میں ایسے موقعے آتے ہیں۔۔۔ آپ روٹھے ہیں، آپ دُکھی ہیں، آپ اذیت میں ہیں، کسی کو اس سے فرق نہیں پڑتا۔ اس میں کسی بھی انسان کا قصور نہیں ہوتا۔ نہ ان کا جن سے آپ امید لگاتے ہیں، نہ ان کا جو آپ کو امید کا دامن تھماتے ہیں۔
جانتے ہیں کیوں؟
کیونکہ بعض مقام ہی ایسے ہوتے ہیں کہ وہاں آپ کو صرف یہ سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ یہی آپ کا اصل ہے
اور جانتے ہیں ہمارا اصل کیا ہے؟
اکیلے آنا، اکیلے سفر کرنا، اکیلے گِرنا، اکیلے اُٹھنا۔ ہم بہت دفعہ دوسروں کے کام آتے ہیں، انھیں حوصلہ دیتے ہیں۔ شائد اس امید پہ کہ جب آپ پہ وہ وقت آئے، جب آپ گِر رہے ہوں، جب آپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوں تو وہ آپ کو سمیٹ لیں، آپ کو ریزہ ریزہ ہونے سے بچا لیں۔ لیکن یہ نہیں ہوتا۔
اور ولله! اس میں کسی دوسرے کا کوئی دوش نہیں ہوتا۔ ہمیں اس وقت صرف یہ سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ یہی وقت ہے، جس میں ہمیں خود اٹھ کھڑے ہونا ہے۔ جس میں خود ہمت کرنی ہے۔ لیکن انسان ہیں نا! ہم تھک جاتے ہیں، سنبھلا نہیں جاتا۔
ایسے وقت میں کوئی چاہیئے ہوتا ہے، جس کو سب بغیر کہے سمجھا دیا جائے۔ جو گلے لگا کے کہے کہ میں سمجھتا ہوں۔ اس سے آگے شائد میں کچھ نہ لکھ سکوں۔ شائد کوئی ہو، جو اس سے آگے سمجھ سکے۔🙃🙂
(کیا آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہے، کبھی آپ اس تحریر سے کتنے فیصد متفق ہیں)۔
(کاپی)
#حیا