09/12/2022
بیشک بامراد ہوگیا وہ شخص جو (برائیوں سے)پاک ہوا اور اپنے رب کا نام لیتا اور نماز پڑھتا رہا(مگر تم لوگ قرآن پاک کی نصیحتوں پر عمل نہیں کرتے)بلکہ تم تو دنیوی زندگی کو(آخرت کی زندگی پر)ترجیح دیتے ہو حالانکہ آخرت(دنیا سے کہیں زیادہ)بہتر ہے ، اور ہمیشہ رہنے والی ہے۔ (سورۃ اعلیٰ)
08/12/2022
پس جس دن وہ بہت بڑا ہنگامہ(مصیبت کا دن یعنی قیامت کا دن)آجائے گاجس دن آدمی یاد کرے گا کہ (دنیامیں)کس کام کے لیے کوشش کی تھی۔اور دوزخ اس دن آنکھوں کے سامنے ہوگی(اس دن کا قانون یہ ہے)کہ جس شخص نے(دنیا میں)سرکشی کی ہوگی اور دنیاوی زندگی کو(آخرت پر)ترجیح دی ہوگی، اس کا ٹھکانہ تو جہنم ہوگا۔ اور جو شخص(دنیا میں)اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا رہا ہوگا، اور نفس کو(حرام)خواہشات سے روکا ہوگا ، پس جنت اس کا ٹھکانہ ہوگا۔(سورۃ النازعات)
07/12/2022
یہ لوگ دنیا سے محبت رکھتے ہیں، اور اپنے آگے آنے والے ایک بھاری دن کو چھوڑ بیٹھے ہیں(یعنی قیامت کے دن کی نہ تو کوئی فکر ہے نہ اس کی کوئی تیاری ہے۔ دنیا کی محبت نے ایسا اندھا کر رکھا ہےکہ ذرا بھی تو اس انتہائی مصیبت کے دن کی پروا نہیں ہے۔ (سورۃ دہر، رکوع۲)
06/12/2022
اور میں نے جن اور انس کو صرف اسی لیے پیدا کیا کہ وہ میری عبادت کریں۔میں ان سے رزق رسانی نہیں چاہتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلایاکریں۔ حق تعالیٰ شانہ تو خود ہی سب کو رزق پہنچانے والا قوی، نہایت قوت والا ہے۔ (سورۃ زاریات، رکوع۳)
05/12/2022
اور آپ کے رب کی رحمت اس سے بدرجہا بہتر ہےجس (دنیا)کو یہ لوگ جمع کرتےہیں (سورۃ زخرف، رکوع۳)
04/12/2022
جو شخص آخرت کی کھیتی کا طالب ہو(یعنی جیسا کھیتی کے لیے بیج بویا جاتا ہے پھر اس کو پانی وغیرہ دیا جاتا ہےتاک پھل پیدا ہو، اسی طرح وہ آخرت کی کھیتی کرنا چاہتا ہے ، اسکیلیے بیج ڈال کر اس کی پرورش کرتا ہےایمان سے اور اعمال صالحہ سے )ہم اس کے لیے اس کی کھتی میں ترقی دیں گےاور جو دنیا کی کھیتی کا طالب ہو(کہ ساری کوشش اسی زندگی پر خرچ کر دے)تو ہم اسکو دنیا میں کچھ دے دیں گےاور ایسے شخص کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں ہے۔(سورۃشوری ، رکوع۳)
03/12/2022
(فرعون کے خاندان کے اس مومن شخص نے جس نے اپنے ایمان کو مخفی رکھا تھااپنی برادری کو نصیحت کرتے ہوئے کہا) اے قوم یہ دنیاوی زندگی محض چند روزہ ہے اور اصل ٹھرنے کی جگہ توآخرت ہی ہے) (سورۃ مومن، رکوع۵)
02/12/2022
اے لوگو (اچھی طرح سمجھ لو ، خوب دل میں جما لوکہ)بیشک اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے، ایسا نہ ہو کہ یہ دنیاوی زندگی تم کو دھوکہ میں ڈال دے(کہ اس کے دھوکہ میں آکر تم اللہ جل شانہُ سے بے فکر ہو جائو)۔ (سورۃ فاطر، رکوع۱)
01/12/2022
اے لوگواپنے رب سے ڈرو اور اس دن سے ڈروجس میں نہ کوئی باپ اپنی اولاد کی طرف سے کوئی مطالبہ پورا کر سکتا ہے، نہ کوئی اولاد اپنے باپ کی طرف سے ہی کوئی چیز ادا کر سکتی ہے ، بیشک اللہ کا وعدہ (جو آخرت کے متعلق ہے)سچا ہے۔ پس تم کو دنیا کی زندگی دھوکہ میں نہ ڈالے(کہ تم اس میں لگ کر آخرت کے دن کو بھول جائو)اور تم کو دھوکہ باز(شیطان) اللہ تعالیٰ سےدھوکہ میں ڈال دے(کہ تم اس کے بہکاوے میں آکراللہ تعالیٰ کے عذاب سے بے فکر ہو جائو، اور یہ سمجھنے لگو کہ ہمیں عذاب نہ ہوگا) (سورۃ لقٰمن ، رکوع۴)
30/11/2022
یہ لوگ دنیوی زندگی کی صرف ظاہری حالت کو جاتے ہیں (اس کی کوشش کرتے ہیں اسی پر جان دیتے ہیں)اور یہ لوگ آخرت سے بالکل غافل ہیں(نہ وہاں کے ثواب کی تمنا، نہ وہاں کے عذاب ک کا خوب) (سورۃ روم ، رکوع۱)
29/11/2022
اوریہ دنیاوی زندگی بجز لہو و لعب کے کچھ بھی نہیں ہے۔ اور اصل زندگی(جو حقیقت میں زندگی کہلانے کے لائق ہے)وہ آخرت کی زندگی ہےکاش یہ لوگ اس بات کو (اچھی طرح) جان لیتے(تو پھر آخرت کے لیے کیسی کوشش کرتے (سورۃ عنکبوت ، رکوع۷)
28/11/2022
جو لوگ طالب دنیا تھےوہ (تو قارون کی زیب و زینت کو دیکھ کر)کہنے لگے کیا ہی اچھا ہوتا کہ ہم کو بھی ایسا ہی سازو سامان ملتا جیسا کہ قارون کو ملا ہےوہ تو بڑا صاحب نصیب ہے(سورۃ قصص ، رکوع۸)