گورنمنٹ پرائمری سکول انگرا مرکز انگرا

گورنمنٹ پرائمری سکول انگرا مرکز انگرا

Share

گورنمنٹ پرائمری سکول انگرا
ہیڈ ٹیچر اسداقبال انگرا
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر فرحان دانش مرکز انگرا دریا خان

17/05/2026

😭😭إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ.

23/04/2026
12/12/2025

Morning Assembly.
ECCE Class
Tehsil Darya Khan

Photos from ‎گورنمنٹ پرائمری سکول انگرا مرکز انگرا‎'s post 10/12/2025

گورنمنٹ پرائمری سکول انگرا
ڈپٹی ڈی او ایلمنٹری تحصیل دریا خان شہزاد فضل صاحب نے ECCE کلاس کا وزٹ کیا اور ECCE Room کی خوبصورتی ،سجاوٹ،سکول کی خوبصورتی اور نظم وضبط کی تعریف کی ۔

15/09/2025

ضلع بھکر کے سرکاری سکولوں میں بہت جلد شروع ہو رہا ہے سکول نیوٹریشن پروگرام ۔جس کے لیے بچوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔سکول نیوٹریشن پروگرام جس میں آپ کے بچے کو ملا گا معیاری دودھ اور بسکٹ روانہ اور وہ بھی مفت ۔ تو آج ہی اپنے بچوں کا داخلہ قریبی سرکاری سکول میں کروائیں تاکہ آپ کے بچوں کو ملے معیاری تعلیم اور صحت مند ماحول ایک ساتھ ۔

06/09/2025

غور کیجیے
کہیں آپکا بچہ اس دلدل میں نہ پھنس جاۓ۔۔۔۔۔۔۔

میرا ایک عزیز کئی دنوں سے ملاقات کا خواہاں تھا، مگر مصروفیات آڑے آتی رہیں۔ بالآخر کل میں اس کے گھر چلا گیا۔

وہ بےحد پریشان دکھائی دے رہا تھا۔ اُس کے دو بیٹے ہیں، ایک نو سال کا اور دوسرا تیرہ سال کا۔ شرمندگی اور بےبسی کے ملے جلے لہجے میں اُس نے بتایا کہ اس کے بچے غلط راہ پر چل پڑے ہیں۔ جب اُن کے موبائل فونز چیک کیے تو وہ فحش ویڈیوز سے بھرے ہوئے تھے۔

آئیے اب دیکھتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں کو اس زہرِ قاتل سے کیسے بچا سکتے ہیں۔

آج کا سب سے اہم سوال:

"ہم اپنے بچوں کو ٹیکنالوجی سے کیسے جُڑے رکھیں… مگر گناہوں سے کیسے بچائیں؟"

آج انسان ایسے دور میں سانس لے رہا ہے جہاں علم بھی انگلی کی ایک جنبش پر ہے… اور گمراہی بھی!
موبائل فون اور انٹرنیٹ بلاشبہ ایک سہولت ہیں، مگر جب یہ بچوں کے ہاتھوں میں کے ہوں، تو یہی سہولت ایک خطرناک زہر میں بدل سکتی ہے۔

خطرہ کہاں ہے؟

7 سے 14 سال کی عمر کے بچے فطری طور پر تجسس، نقالی اور ذہنی تبدیلی کے مراحل میں ہوتے ہیں۔ یہ عمر تربیت، رہنمائی اور نگرانی کی ہوتی ہے۔

مگر اکثر والدین مصروفیت یا لاعلمی کے سبب بچوں کے ہاتھ میں اسمارٹ فون تھما کر مطمئن ہو جاتے ہیں اور وہی موبائل بچوں کو آہستہ آہستہ فحش ویڈیوز، پرتشدد گیمز، غلط صحبت اور جنسی انحراف کی طرف لے جاتا ہے۔

یہ کوئی قیاس نہیں بلکہ عالمی رپورٹس اس کی تصدیق کرتی ہیں:

۔ UNICEF رپورٹ:13 سال سے کم عمر 56٪ بچے
بغیر والدین کی نگرانی کے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔
۔NCMEC رپورٹ: ہر 9 میں سے 1 بچہ آن لائن جنسی استحصال کا شکار ہوتا ہے۔

🔒 Google Family Link – ایک آزمودہ، مؤثر تک
مرحلہ وار طریقہ:

1. پلے اسٹور سے Google Family Link for Parents ایپ ڈاؤنلوڈ کریں۔
2. یہ ایپ اپنے موبائل اور بچے کے موبائل دونوں میں انسٹال کریں۔
3. ہدایات کے مطابق آپ اپنے فون کو Supervisor بنائیں۔

👈فوائد:
✅ بچے نے کون سی ویب سائٹس وزٹ کیں، ویڈیوز یا گیمز دیکھی سب معلوم ہو گا۔
✅موبائل استعمال کا وقت محدود کر سکتے ہیں۔
✅نئی ایپس یا گیمز بچے آپ کی اجازت کے بغیر انسٹال نہیں کر سکیں گے۔
✅ناپسندیدہ ایپس بلاک کریں — وہ فوراً بچے کے موبائل سے ہٹ جائیں گی۔

👈 اضافی حفاظتی اقدامات:

۔Chrome کی Settings میں جا کر Safe Search Filter آن کریں۔
۔YouTube میں Auto-play بند کریں

31/08/2025

Announcement.
محترم والدین/ طلباء اسلام عليكم!

آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موسم گرما کی طویل تعطیلات کے بعد کل یکم ستمبر 2025 بروز سوموار سے سکولوں کے پرائمری اور ایلیمنٹری حصہ جات کھل رہے ہیں۔
تمام طلباء سکول یونیفارم ، بیگ کے ساتھ اپنی حاضری یقینی بنائیں تاکہ تعلیمی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
سکول ٹائمنگ. 7:30 تا 1:00

Photos from ‎گورنمنٹ پرائمری سکول انگرا مرکز انگرا‎'s post 16/05/2025

Student Council election 2025.
A step to promote Leadership

Want your school to be the top-listed School/college in Darya Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

انگرا ڈگر
Darya Khan