20/08/2026
انقلابی پیغلہ بہ وکم
چی پہ کاروان کی سنگ پہ سنگ راسرہ زینہ
یہ مائیں، یہ بہنیں، قوموں کی عزت تم سے ہے! 🌸
آج جماعتِ اسلامی کے احتجاج میں پورے پاکستان میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنر ہاؤسز اور پنجاب کے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ہونے والے اس احتجاج میں خواتین نے پیٹرولیم لیوی، بجلی کے بھاری بلوں، آئی پی پیز، امن و امان اور عوامی مسائل کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔
اس منظر کی سب سے خوبصورت بات یہ تھی کہ ہماری مائیں اور بہنیں حجاب، وقار اور اسلامی حدود کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے اپنے جائز حقوق کے لیے میدان میں نکلیں۔ نہ بے پردگی، نہ مرد و خواتین کا اختلاط، بلکہ اسلام نے عورت کو جو عزت، وقار اور حقِ اظہار دیا ہے، اسی دائرے میں رہتے ہوئے پُرامن جدوجہد۔
یہی ہے باوقار عورت کی طاقت، اپنے حق کے لیے آواز بھی بلند کرے اور اپنی عزت و حیا کی حفاظت بھی کرے۔
اسلام عورت کو گھر کی چار دیواری تک محدود نہیں کرتا، بلکہ اسے عزت، وقار اور اپنے جائز حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا حق بھی دیتا ہے۔
سلام ہے ان ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو جو آج اپنے حق کے لیے نکلی ہیں۔ ❤️