25/11/2025
میں ظفرعلی خان انچارج زیب سکول لاوہ جناب اشتیاق ذکی صاحب پرنسپل اینگلو اوریٹیل سکول دندہ شاہ بلاول کو تحصیل سطح کے مقابلے احسن طریقے سے سرانجام دینے پر مبارک دیتا ہوں۔ جناب ذکی صاحب ہمیشہ علمی اور ادبی مقابلوں میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں جو کسی بھی ماہر تعلیم کی بنیادی خصوصیت ہوتی ہے۔بچوں کی تعلیم وتربیت میں ہم نصابی سرگرمیاں بہت ضروری ہوتی ہیں اور اچھے ادارے ان پر لازمأ توجہ دیتے ہیں۔جناب سعید صاحب انچارج معاون بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جن کے بچوں نے جوش وخروش سے حصہ لیا۔ اور اس ایونٹ کو کامیاب بنایا۔دیگر ان تمام اداروں خصوصی طور پر ایگلو دندہ محمدن لاوہ اور زیب لاوہ کا بھی شکریہ جنہوں نے ان مقابلوں میں حصہ لیا۔