15/05/2026
الوداع
2021 سے 2026 تک کا یہ سفر بھی کیا خوب رہا… محسوس ہی نہ ہوا کہ پانچ سال کب خاموشی سے ہاتھ سے نکل گئے۔ کل تک جو ننھے ننھے بچے پہلی بار کلاس میں آئے تھے، آج وہی بچے اپنی اگلی منزلوں کی طرف اعتماد کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ وقت نے ہمیں احساس بھی نہ ہونے دیا اور بہت کچھ بدل دیا… مگر ان پانچ سالوں کی یادیں ہمیشہ دل کے نہاں خانوں میں روشن رہیں گی۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آپ کی زندگی کو کامیابیوں سے بھر دے اور آپ کے ہر قدم کو روشن کرے۔ آمین۔
Zeeshan Hussain