09/12/2024
کرپشن کسی بھی معاشرے کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔یہ بد عنوانی و بے ایمانی صرف روپے پیسے کی نہیں ہوتی۔یہ اپنے حقوق و فرائض کی بھی ہو سکتی ہے
ایمان و عقائد کی بھی ہو سکتی ہے لہٰذا اس پر قابو پانے کیلئے انفرادی سے لیکر اجتماعی سطح تک شعور اجاگر کرنا ہوگا اور بقول شاعر
کچھ نہیں ہوگا اندھیروں کو برا کہنے سے
اپنے حصے کا دیا خود ہی جلانا ہو گا
اس سلسلے میں آج گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین داجل میں سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں طالبات نے نہایت خوبصورت انداز میں کرپشن کے موضوع پر روشنی ڈالی اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کے قیام میں اپنی جہدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا علاؤہ ازیں اساتذہ کرام نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر خصوصی دعا کی گئی اور کرپشن کے خلاف ریلی بھی نکالی گئی