13/03/2024
سیدنا عبدالله بن عمر رضى الله عنهما سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔ اول گواہی دینا کہ الله تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک محمد صلی الله علیہ وسلم الله کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔
(بخاری حدیث 4514)