26/08/2026
🌹 بسم اللہ سے قرآن تک… ایک خوبصورت آغاز! 🌹
الحمدللہ! آج 12 ربیع الاول شریف کے بابرکت دن، نمازِ فجر کے بعد خدیجۃ الکبریٰ اسلامک سنٹر میں ایک پُرنور تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں ہمارے چار پیارے بچوں کی قرآنِ مجید کی بسم اللہ کرائی گئی اور ان کے قرآنی سفر کا باقاعدہ آغاز کروایا گیا۔ 📖✨
یہ وہ لمحہ ہے جب ایک ننھا سا دل کلامِ الٰہی سے جڑتا ہے اور زندگی کے ایک عظیم سفر کا آغاز ہوتا ہے۔ ❤️
اللہ تعالیٰ ان بچوں کو قرآنِ مجید کا سچا عاشق، اس پر عمل کرنے والا اور دین کا خادم بنائے، اور ان کے والدین کے لیے دنیا و آخرت میں صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲
بارہ ربیع الاول شریف کی یہ بابرکت گھڑی ہمیشہ ان بچوں کی زندگی میں خیر و برکت کا ذریعہ بنے۔ 🌹
ٰ_اسلامک_سنٹر