Chunian Times

Chunian Times Hamara Pyara Chunian
چونیاں شہر ایک ہندو مہاراجہ کی بیٹی " چونی " ?

چونیاں شہر ایک ہندو مہاراجہ کی بیٹی " چونی " سے منسوب ہے۔یہ شہر برصغیر پاک و ہند کے عظیم دریا " دریائے بیاس " کے مغربی کنارے پر آج بھی ایک بلند و بالا ٹیلے پر واقع ہے ۔

21/11/2024

ہمارا کھانا Portion Meal کیوں نہی ہوتا ؟؟

پاکستان میں یا ہمارے عرب کلچر میں Portion Meal کا کوئ تصور ہی نہیں ہے
بس پرات سامنے رکھی کھانے لگ گئے کتنا کھایا پتا ہی نہیں کھانے میں کیا کیا کھایا یہ بھی پتا ہی نہیں اسی طرح پاکستان میں دو دو تین تین روٹیاں اور دو دو چاول کی پلیٹیں چٹ کر جاتے ہیں اور شادی بیاہ پر کوئی ڈش چھوڑنی نہیں اور اوپر سے چار چار گلاس کولڈڈرنکس کے اور پھر میٹھے میں کھیر کسٹرڈ پر بھی ہاتھ صاف کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔۔

ہمارے ساتھ بھارت ہے ہندستان جہاں portion meal کا تصور قائم ہے ان کی تھالی پورشن meal کی اک مثال ہے جہاں تھوڑا تھوڑا کھانا چاول دال مچھلی یا چکن سلاد چٹنی ، میٹھا سب کچھ تھوڑا تھوڑا پڑا ہوتا ہے ہماری طرح عیاش بھی نہیں اور پیٹو بھی نہیں لیکن ہمارے ہاں ہر روٹی چاول سموسے خور کا پیٹ ڈھول کی طرح باھر نکلا ہوا ہے ۔۔۔

کھانا کسی بھی وقت کا ہو مندرجہ زیل حصوں پر مشتمل ہو ۔

سب سے پہلے کاربوہائیڈریٹس 25 فیصد
دوسرے نمبر پر پروٹین 25 فیصد
تیسرے نمبر پر سلاد یعنی فائبرز 50 فیصد

ہمارے ہاں الٹی گنگا بہہ رھی ہے جہاں کاربوہائیڈریٹس 75 فیصد ہیں ، کوئی کھانا نہیں جس میں آلو نہ پڑھے ہوں ۔۔
پروٹین 10 فیصد بھی نہیں ھوتے اور سلاد کی اک پلیٹ پورا کھر کھا رھا ھوتا ھے جو کہ کھانے کا 50 فیصد ھونا چائے یہ ھی وجہ ھے ھمارے ھاں فیٹی لیور ، کولسیٹرول ، شوگر بلڈ پریشر یعنی تمام لائف سٹائل ڈس اڈرزز کی بیماریاں عام ھیں ۔

صبح کا ناشتہ تکڑا ھونا چائیے جو سب سے کم ھوتا ھے دن کا کھانا ھلکا ھونا چائیے جو نہی ھوتا اور رات کا کھانا قلیل ھونا چائیے سونا ھی ھوتا ھے لیکن وہ ھم تن کہ کھاتے ھیں ۔

اس کا واحد حل لو کارب ڈائٹ ، یہ جو روٹی چاول ھم کھاتے ھیں ان کا گلیسمیک انڈیکس 64 سے اوپر ھے یعنی روٹی چاول شوگر لیول جسم میں فوری بڑھانے کا سبب بنتے ھیں فوری جزو بدن بنتے ھیں اگر ھم 50 فیصد سلاد کے لیں تو فائبرز شامل ھو جانے کے بعد آپ کا شوگر لیول اک دم سے نہی بڑھے گا آپ بغیر دوا شوگر کنٹرول بھی کر سکتے ھیں اور وزن بھی اپنا کم برقرار رکھ سکتے ھیں۔

09/07/2024

میٹرک کا رزلٹ اور والدین کی خواہشات و جذبات!
1۔ کیا بچوں کو پرکھنے کا طریقہ صرف اچھے نمبرز ہیں؟
2۔ کیا بچوں کے نمبرز کم آنے سے ہماری ناک کٹ جاتی ہے؟
3۔ کیا اچھے نمبرز لینا کامیابی کی ضمانت ہے؟
4۔ کیا اپنے بچوں کا خاندان کے دوسرے بچوں کے ساتھ موازنہ کرنا درست ہے؟
5۔ کیا آپ کے بچے کو زندگی کے ہر موڑ پر آپ کی تھپکی کی ضرورت نہیں ہے؟
6۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں یقین کا نمبر پہلا اور ذہین کا نمبر چھٹا ہے؟
7۔ کیا کم نمبرز لینے والے بچے آگے نہیں بڑھ سکتے؟ حالانکہ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ درمیانے گریڈز لینے والا بچہ اچھے کاروباری شخص کے طور پر ابھرتا ہے۔
8۔ کیا سارا دباؤ بچے پر ڈالنا درست ہے حالانکہ کم نمبرز یا below average آنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔جس میں والدین اور بچوں کا آپس میں ایک دوسرے کو وقت نہ دینا بھی ہے۔
9۔ زندگی امتحانات سے بھری پڑی ہے۔ ہر امتحان کے بعد اس کی ناکامیوں اور کامیابیوں پر اچھی حکمت عملی اپنا کر نتائج کو بدلا جا سکتا ہے۔
10۔ آج کا طالبعلم چاہے وہ ذہین ہے یا کمزور stress کا شکار ہے۔ والدین کا پریشر، سوسائٹی کا پریشر، جاب کا پریشر، خاندان کا پریشر اور دوستوں کا پریشر۔ اس صورتحال میں اس کو والدین کے کاندھے کی شدید ضرورت ہے۔
ہمارے بچے ہمارے بچے ہیں وہ چاہے زندگی کے ہر امتحان میں کامیاب ہوں یا ناکام ہم نے ان کا سہارا بننا ہے، ان کی ڈھارس بندہانی ہے، ان کو اعتماد دینا ہے، ان کو حوصلہ دینا ہے، ان کی ہمت بڑھانی ہے اور ان کو لمحہ بہ لمحہ زندگی کی تلخیوں اور امتحانات کے لیے تیار رکھنا ہے اور ان کے اعصاب کو مضبوط بنانا ہے.

29/08/2023

پی ٹی آئی کی سیاست اتنی ہی رہ گئی ہے جتنی مہمان گلاس میں بوتل چھوڑ کر جاتے ہیں
آپ کا کیا خیال ہے????
😝😂😂😀

ایشیا کپ 2023 کے میچز کا شیڈول  جاری کر دیا گیا ٹورنامنٹ کا آغاز 30 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ نیپال...
29/08/2023

ایشیا کپ 2023 کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا
ٹورنامنٹ کا آغاز 30 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ نیپال کے میچ سے ہوگا

Asia Cup 2023 in 🇵🇰 , 🇱🇰
Matches Schedule Opening Match will be played at Multan
Pakistan vs Nepal

30 August - 17 September


29/08/2023

*‏معمولی باتوں سے ...
اپنے ماتھے پر پڑنے والی شِکنوں کو ...
گہرا سانس لے کر ختم کریں ...
ورنہ یہی مُستقبل میــــں ...
آپـــــــــ کے چہرے کی ...
جُھریاں ہوں گی ........!!!*
💞 💞


23/08/2023

بٹگرام میں چئر لفٹ میں پھنسے افراد کا بچاؤ
الخدمت فاؤنڈیشن بنی نوع انسان کی خدمت میں پیش پیش ہے ۔ آج بھی بٹگرام کے علاقے میں چئیر لفٹ میں پھنسے ہوئے بچوں کو نکالنے کے لیے جب پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز کو دشواری پیش آئی تو الخدمت کے رضا کاروں کو طلب کیا گیا اور الخدمت کے رضا کار چارپائی کی ڈولی بناکر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اسی رسی کے ذریعے کیبل کار سے معصوم بچوں کو نکالنے کے لیے پہنچ گئے ہیں ۔
الخدمت کے یہ رضاکار شمالی علاقوں میں سیلاب متاثرہ افراد کو اسی طرح سے دریا کی موجوں سے بچا کر لائے تھے ۔
یقیناً یہ رضاکار اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے یہ سب کچھ کررہے ہیں
آج تمام میڈیا الخدمت فاؤنڈیشن کا نام لینے سے کیوں گھبرارہا ہے ؟
وطن کے ان سپوتوں کو جو 6000 فٹ کی بلندی پر رات کے اندھیرے میں جنگل اور سنگلاخ پہاڑوں ،دریا کی روانی اور آکسیجن کی کمی کے باوجود اس قومی خدمت میں مصروف ہیں انہیں سیلوٹ پیش کرنے کو جی چاہتا ہے ۔
اور زبان سے یہ بات نکلے بغیر نہیں رہتی
اے قوم اگر دے تو ساتھ ہمارا
ہم لوگ بدل سکتے ہیں حالات کا دھارا

معروف ماہر تعلیم پروفیسر (ریٹائرڈ ) حافظ ڈاکٹر محمد اقبال آئی۔ای۔آر پنجاب یونیورسٹی لاہور۔

23/08/2023

مختلف کیڈٹ کالجز میں داخلہ کے
خواہشمند طلباء و والدین کی آگاہی کے لیے
مختلف کیڈٹ کالجوں کا شیڈول شیئر کیا جاتا ہے۔

▪️گریزن کیڈٹ کالج کوہاٹ
▫️داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 30 اکتوبر
▫️ٹیسٹ ۔ 20 نومبر
▫️رابطہ نمبر ۔092252970013

▪️ ملٹری کالج جہلم
▫️داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 15 ستمبر
▫️ٹیسٹ ۔ 5 نومبر
▫️رابطہ نمبر ۔0544650581

▪️ ملٹری کالج مری
▫️ داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 15 ستمبر
▫️ ٹیسٹ ۔ 5 نومبر
▫️ رابطہ نمبر ۔ 03436556424

▪️پی اے ایف کالج مری
▫️داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 30 ستمبر
▫️ ٹیسٹ ۔ 20 اکتوبر
▫️ رابطہ نمبر ۔ 0519547113

▪️پی اے ایف کالج سرگودھا
▫️ داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 30 ستمبر
▫️ ٹیسٹ ۔ 20 اکتوبر
▫️ رابطہ نمبر ۔ 0483729702

▪️ کیڈٹ کالج حسن ابدال
▫️داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 30 ستمبر
▫️ ٹیسٹ ۔ 20 اکتوبر
▫️ رابطہ نمبر ۔ 03431224224

▪️ کیڈٹ کالج پلندری
▫️داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 15 نومبر
▫️ ٹیسٹ ۔ 25 نومبر
▫️ رابطہ نمبر ۔ 05825960006
Please Follow The Art of Happiness
▪️ کیڈٹ کالج بٹراسی
▫️ داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 30 نومبر
▫️ ٹیسٹ ۔ 20 دسمبر
▫️ رابطہ نمبر ۔ 03333507976

▪️ کیڈٹ کالج چکری
▫️ داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 20 اکتوبر
▫️ ٹیسٹ ۔ 10 نومبر
▫️ رابطہ نمبر ۔ 04236630297

▪️ کیڈٹ کالج مظفر آباد
▫️ داخلہ کی آخری تاریخ ۔ 20 نومبر
▫️ ٹیسٹ ۔ 5 دسمبر
Please Follow Behtreen Adab

اللہ کریم کے خصوصی فضل سے  اپنی نوعیت کی منفرد کتاب"غیر معمولی تعلیمی قیادت" پرنٹ ہوگئی ہے۔ایڈوانس پے منٹ کرنے والے احبا...
16/08/2023

اللہ کریم کے خصوصی فضل سے اپنی نوعیت کی منفرد کتاب"غیر معمولی تعلیمی قیادت" پرنٹ ہوگئی ہے۔ایڈوانس پے منٹ کرنے والے احباب کو روانہ کر دی گئی ہے۔ آپ بھی اس کتاب کا مطالعہ کر کے سیکڑوں سکولوں کے تجربات میں شریک ہو سکتے ہیں۔
* کتاب حاصل کرنے کے لیے نمبر 03008122697 پر رابطہ کیجیے۔
* آپ کتاب کو بک لائین 38 ۔اردو بازار لاہور سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ سے دعاوں کی خصوصی درخواست۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے ملک کی بہتری کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)

15/08/2023

میں سوٹ سلوانے کے غرض سے درزن کے پاس گئی. درزن نے کپڑا لے کر ناپا اور کہا.
" باجی کپڑا کم ہے ایک سوٹ نہیں بن سکتا "
میں دوسری درزن کے پاس چلی گئی. اس نے کہا کہ" دو دن بعد سوٹ لے جائیے گا "
میں مقررہ وقت پر سوٹ لینے پہنچ گئی. پیسے دیتے ہوئے میری نظر درزن کی بیٹی پر گئی. میرے سلے ہوئے سوٹ جیسا اس نے سوٹ پہنا تھا.کافی دیر بحث کرتی رہی. تب جا کر تسلیم کیا کہ اس نے کپڑا بچایا ہے.
مجھے پہلی درزن پر غصہ آیا. اپنا سوٹ لے کر پہلی درزن کے پاس گئی اور غصے سے کہا.
"محترمہ آپ تو کہتی تھیں کہ کپڑا کم ہے جبکہ دوسری درزن نے میرے سوٹ کے ساتھ اپنی بیٹی کا بھی سوٹ بنا دیا. "
درزن کچھ دیر سوچتی رہی پھر بولی. "بیٹی کی عمر کتنی ہے"
"پانچ سال " میں نے اچنبھے سے کہا.
"تو بی بی میری بیٹی کی عمر بارہ سال ہے میں کیسے سی سکتی تھی " اطمینان سے جواب دیا گیا.😂😝

06/08/2023

_*"میٹرک " کے بعد کیا کریں؟*_

_*کون کون سے شعبے اور مواقع ھیں۔*_

آج کل میٹرک کے امتحانات کے بعد بچے اور والدین مناسب رہنمائی اور علم نا ھونے کے باعث فیصلہ نہیں کر پاتے کہ وہ آگے بچوں کو کس شعبے کی تعلیم دلوائیں۔
طالب علموں کی اکثریت کیرئیر کے انتخاب میں مدد نہ ہونے کی وجہ سے پریشان نظر آتی ہے۔ طلبہ کے سامنے بہت سارے راستے ہوتے ہیں اور انہیں مناسب سمت میں رہنمائی نہیں ملتی۔
بہت سارے طالب علم ایسے ہوتے ہیں جو میٹرک کے بعد والے تمام شعبہ جات سے ہی نا واقف ہوتے ہیں۔

ذیل میں میٹرک کے بعدانٹرمیڈیٹ کی سطح کے مختلف شعبہ جات کامختصرتعارف پیش کیا جا رھا ھے، تاکہ طلبا کو اپنی مرضی کا شعبہ چننے میں آسانی ہوسکے۔
جو درج ذیل ہیں:

ایف ایس سی
ایف اے
آئی سی ایس
آئی کام/ڈی کام
اے لیول
ڈی اے ای
پیرامیڈیکل کورسز

سائنس گروپ (FSc)

ایف ایس سی میں انگریزی، اردو، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے مضامین لازمی طورپرپڑھائے جاتے ہیں اورباقی مضامین کا مختلف گروپوں میں ہم خودسے انتخاب کرتے ہیں۔
F.Sc
میں عموماً طلبا کادوبڑے شعبوں کی طرف رجحان پایاجاتاہے اوریہ بنیادی شعبے مندرجہ ذیل ہیں۔
پری میڈیکل
پری انجینئرنگ

1۔ پری میڈیکل گروپ
جیسا کہ نام سے ظاہرہے کہ اس گروپ میں جانے والے میڈیکل یا بائیولوجی کے دیگر ذیلی شعبہ جات کی طرف جاتے ہیں۔ایف ایس سی پری میڈیکل گروپ کے لازمی مضامین مندرجہ ذیل ہیں
فزکس – کیمسٹری – بیالوجی
طلبا کو میٹرک میں ان تینوں مضامین کابنیادی تعارف کروا دیا جاتا ہے اور ایف ایس سی پری میڈیکل اچھے نمبروں سے پاس کرنے کے بعدان کے پاس ایم بی بی ایس کرنے کے مواقع ہوتے ہیں۔
ایف ایس سی پری میڈیکل کے بعد ایم بی بی ایس کے علاوہ دو اور شعبے بھی ہیں جن کو بیچلر آف ڈینٹل سرجری(BDS) اور ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن (DVM) کا نام دیاجاتا ہے۔
بی ڈی ایس کے طالب علم دانتوں کے سپیشلسٹ بنتے ہیں اورڈی وی ایم کے طالب علم جانوروں کے ڈاکٹربنتے ہیں۔ ان شعبہ جات کے علاوہ پری میڈیکل میں انٹرمیڈیٹ کے بعد چار سالہ بی ایس آنرز بھی ہوتا ہے جو بائیولوجی کے بیسیوں ذیلی شعبہ جات میں کیا جاسکتا ہے۔جن میں زوالوجی، باٹنی، بائیو ٹیکنالوجی، ڈیری فارمنگ ایڈ فشریز، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، اینوائرنمینٹل سائنسز وغیرہ شامل ہیں۔ ڈاکٹر آف فارمیسی اور ڈاکٹر آف فزیوتھراپی میں بیچلر کی ڈگری5سال پر مشتمل ہوتی ہے جس میں ادویات سازی اور ان کے استعمال کے متعلق پڑھایا جاتا ہے۔

2۔ پری انجینئرنگ گروپ
پری انجینئرنگ میں ایف ایس سی کرنے کے بعد طالبعلم کے پاس کیرئیر بنانے کے بے شمار مواقع دستیاب ہوتے ہیں۔
پری انجینئرنگ کے مضامین مندرجہ ذیل ہیں
فزکس – کیمسٹری – ریاضی
ایف ایس سی پری انجینئرنگ کے متعدد شعبوں کے راستے آپ پر کھل جاتے ہیں۔ ان میں سول ، مکینیکل، الیکٹریکل، میکاٹرونکس، الیکٹریکل پاور، کیمیکل سافٹ ویئر انجینئرنگ وغیرہ سر فہرست ہیں۔
انجینئرنگ کے علاوہ بھی بہت سارے مواقع موجود ہیں۔ کمپیوٹر سائنس، کمیسٹری، فزکس، میتھ میٹکس، ڈبل میتھ فزکس اور اس کے بے شمار راستے آپ کے سامنے ہوں گے۔ جبکہ آپ پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے بعد آرٹس کے بھی تمام مضامین میں گریجوایشن کر سکتے ہیں۔

جنرل سائنس گروپ :
ایف ایس سی پری میڈیکل اورپری انجینئرنگ کے علاوہ جنرل سائنس گروپ میں بھی طلبا کی کثیرتعداد داخلہ لیتی ہے۔ ایسے طلبا جو جنرل سائنس گروپ میں انٹرمیڈیٹ کرنے کے خواہش مند ہوں،وہ لازمی مضامین انگریزی، اردو، اسلامیات، مطالعہ پاکستان کے علاوہ مختلف اختیاری مضامین کا انتخاب کرتے ہیں،جن میں ریاضی ، شماریات، اکنامکس،جغرافیہ وغیرہ شامل ہیں۔یہ طلبا آگے چل کر مختلف ڈگری کورسزمیں داخلہ لیتے ہیں۔

آرٹس گروپ(FA):
ایف اے کے طلبا کولازمی مضامین کے علاوہ اسلامیات اختیاری،نفسیات،فزیکل ایجوکیشن، پنجابی، فارسی، عربی، اردو ادب اور سوکس وغیرہ کے مضامین میں کوئی سے تین مضامین کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ایف اے کرنے کاکوئی فائدہ نہیں، یہ بات بالکل غلط ہے۔ درحقیقت انسان جس شعبے میں محنت کرے،اس میں اپنی پہچان بناسکتا ہے۔ بڑے بڑے اہم عہدوں پرفائزایف اے، بی اے کرنے والے لوگوں نے پاکستان میں سول سروسز (CSS) اور صوبائی انتظامی شعبہ جات(PMS) کے مقابلہ جاتی امتحانات پاس کرکے یہ عہدے حاصل کیے اورحکومت میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ایف اے کرنے کے بعدبی اے میں داخلہ لینے والے طلبا صحافت ،درس وتدریس اور مختلفانتظامی شعبہ جات سے منسلک ہوتے ہیں۔

کمپیوٹر سائنس گروپ(ICS):
”گلوبل ویلیج” ہونے کے تصورمیں کمپیوٹر کی اہمیت مسلمہ ہے۔ کمپیوٹر کی تعلیم میں ابتدائی سطح پرآئی سی ایس کروایاجارہاہے جوکہ انٹرمیڈیٹ کی سطح کی تعلیم ہے۔ اس میں طلبا وطالبات لازمی مضامین کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر ، ریاضی اور فزکس یا Statistics کے مضامین کا انتخاب کرتے ہیں۔ آئی سی ایس کرنے والے طلبا اس کے بعد 3سالہ بی سی ایس (BCS)یا چار سالہ بی ایس سی ایس((BSCS، بی ایس آئی ٹی(BSIT) یا سافٹ ویئر انجینئرنگ میں داخلہ لیتے ہیں۔

کامرس گروپ(I.Com):
کامرس یابزنس آج کے دور کااہم ترین شعبہ ہے۔بزنس کے مختلف اسرار و رموز اورداؤپیچ سکھلانے کے لئے انٹرمیڈیٹ کی سطح سے ہی آئی کام کے کورس کا اہتمام کیا گیاہے۔I.Comکے طلبا مختلف مضامین میں لازمی مضامین انگریزی ، اردو، اسلامیات،مطالعہ پاکستان کے علاوہ اختیاری مضامین ریاضی،اکاؤنٹس،اکنامکس، جغرافیہ اور بینکنگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ I.Comکے طلبا 2سالہ I.Com کے بعد BIT,BBIT,BBA, B.Com وغیرہ کے کورسزمیں داخلہ لیتے ہیں۔

ڈپلومہ گروپ (D.A.E):
میٹرک کے بعدطلبا کے لیے صحیح کورس کاانتخاب بہت بڑا مسئلہ ہے اورسمجھ میں نہیں آتا کہ کہاں پڑھا جائے اورکیا پڑھا جائے۔اس مسئلہ کاشکارطلبا کے لیے جوخاص طورپر انجینئرنگ کا رجحان رکھنے والے ہیں، انجینئرنگ میںتعلیم حاصل کرنے اور آگے بڑھنے کاایک راستہ D.A.E بھی ہے۔ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ جو کہ میٹرک کے بعد(صرف سائنس سٹوڈنٹس کے لیے)3 سال پر محیط ہے اوراس کومکمل کرنے کے بعد یہ ڈپلومہ F.Sc کے برابر ہوتاہے۔
پاکستان میں ڈی۔اے ۔ای درج ذیل ٹیکنالوجیز میں کروایا جاتا ہے۔
مکینیکل انجینئرنگ
الیکٹریکل انجینئرنگ
الیکٹرونکس انجینئرنگ
سول انجینئرنگ
آٹواینڈ فارم انجینئرنگ
انفارمیشن ٹیکنالوجی
شوگرٹیکنالوجی
فوڈٹیکنالوجی
انسٹرومنٹ ٹیکنالوجی
پٹرول اینڈ ڈیزل ٹیکنالوجی
ریفریجریشن اینڈ ائیرکنڈیشنر
کیمیکل ٹیکنالوجی
علاوہ ازیں اس طرح کی بہت سی ٹیکنالوجیز میں ڈی اے ای کروایا جارہاہے۔
ڈپلومہ کرنے کاایک فائدہ یہ ہے کہ یہ ٹیکنیکل کورس ہوتا ہے اورسرکاری سیکٹر میں ڈپلومہ کرنے کے بعد 14 سکیل تک نوکری مل جاتیہے۔D.A.E کرنے کے بعداگرمزیدپڑھائی کاارادہ ہو تو آپ اپنے متعلقہ شعبہ میںبی ایس انجینئرنگ اوربی ایس ٹیکنالوجی کرسکتے ہیں۔
D.A.E
اردواورانگلش دونوں زبانوں کے علاوہ گورنمنٹ اورپرائیویٹ دونوں قسم کے اداروں میں کروایا جاتا ہے۔ لیکن گورنمنٹ کالجز سے نکلنے والے ڈپلومہ ہولڈرز پرائیویٹ کی نسبت زیادہ قابل ہوتے ہیں اور ان کی قدربھی انڈسٹری میں زیادہ ہوتی ہے۔
کروانے والے چندبڑے اورمعیاری ادارے درج ذیل ہیں۔ D.A.E
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ،ساہیوال
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ،لاہورریلوے روڈ
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ،لاہوررائے ونڈ روڈ
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ،بہاولپور
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ،ملتان
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ،فیصل آباد
ٹیچر ٹریننگ کالج، فیصل آباد
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول پور،ڈیرہ غازیخان
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ،بوریوالہ
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، کمالیہ
مکینکل اینڈالیکٹریکل کالج ،راولپنڈی
G.C.Tرسول کالج ،منڈی بہاؤالدین
گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ ،سرگودھا
سویڈش پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ،گجرات
گورنمنٹ کالج آف ٹےکنالوجی ،سیالکوٹ
خیبر پختونخواہ کے ڈی اے ای کروانے والے اہم ادارہ جات
AIMCSپشاور
ASAایبٹ آباد سکول آف آرٹ
احمد زئی پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ ،بنوں
الفلاح انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کوہاٹ
ان کے علاوہ درجنوں ادارے خیبرپختونخواہ اور سندھ میں بھی ڈی اے ای کی تعلیم کے لیے موجود ہیں۔
بلوچستان کے ڈی اے ای کروانے والے اہم ادارہ جات۔
پولی ٹیکنیک کالج کوئٹہ
بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی

داخلہ کی شرائط
ڈی اے ای کے لیے سائنس کا طالب علم ہونا لازمی ہے اور تمام سرکاری کالجوں میں میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیاجاتاہے ۔
ڈپلومہ بہت سے پرائیویٹ اداروں میں بھی کروائے جاتے ہیں لیکن ان میں سرکاری اداروں کی نسبت مشینری اور پریکٹیکل کے آلات بہت کم ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ سرکاری کالجوں کے طلبا کوفیلڈ میں زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
سرکاری کالجوں کی سالانہ فیسیں بھی کم ہوتی ہیں جبکہ ان کی نسبت پرائیویٹ اداروں کی فیسیں زیادہ ہوتی ہیں۔
ڈپلومہ کروانے والاایک بورڈ ہرصوبے میں موجود ہے۔ جیسے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ،خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ،بلوچستان بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن وغیرہ۔اسی طرح تمام صوبوں میں بورڈزیہ کام سرانجام دے رہے ہیں اورتمام پرائیویٹ اداروں کاان سے الحاق ہونا ضروری ہے۔

پیرامیڈیکل کورسز:
پیرامیڈیکل کورسزسے مراد وہ کورسز ہیں جو ڈاکٹرز کے ساتھ بطورِمعاون کام کرنے والے اور ہسپتال کوچلانے والے افراد تیار کرنے کے لیے کروائے جاتے ہیں۔ ان میں دو طرح کے کورسز ہوتے ہیں۔ ایک تواسسٹنٹ اور دوسرے ٹیکنیشنزہوتے ہیں۔

اسسٹنٹ جیساکہ ڈسپنسرز، آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجی، لیبارٹری اسسٹنٹ وغیرہ ،ان کا سکیل 6 ہوتاہے۔ صوبہ سندھ میں اسسٹنٹ کوسکیل 9اور ٹیکنیشنز کو سکیل 11 دیا جاتاہے۔
یہ کورسز عموماً میٹرک کے بعد جبکہ کچھ ایف ایس سی کے بعدہوتے ہیں۔ پیرامیڈیکل کورسزمیں اہلیت کے لیے میٹرک سائنس (بیالوجی) ہوناضروری ہے اور سائنس مضامین میں سے 50% نمبرز ہوناضروری ہیں۔
ان کورسزکے لیے بہت سے سرکاری ادارے اور ہسپتال موجودہیں۔جبکہ بہت سے پرائیویٹ ادارے بھی رجسٹرڈ ہیں۔ سرکاری اداروں میں داخلہ فیس تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اورٹریننگ بھی اچھی دی جاتی ہے جبکہ پرائیویٹ اداروں میں طلبا کوبھاری فیسیں ادا کرنا پڑتی ہیں جوکہ 30ہزار سے 60ہزار تک ہوتی ہیں۔

ویسے توبہت سے سرکاری ادارے اورہسپتال ہیں جن میں یہ کورسزکروائے جاتے ہیں لیکن پانچ ٹیکنیکل ادارے بالخصوص انہی کورسزکے لیے بنائے گئے ہیں۔ جوکہ مندرجہ ذیل ہیں۔
پیرامیڈیکل سکول آف فیصل آباد
پیرامیڈیکل سکول آف ساہیوال
پیرامیڈیکل سکول آف بہاولپور
پیرامیڈیکل سکول آف سیالکوٹ
پیرامیڈیکل سکول آف سرگودھا

ان کے علاوہ مختلف سرکاری ہسپتالوں میں بھی یہ کورسز کروائے جاتے ہیں۔جن میں لاہورمیوہسپتال، گنگا رام ہسپتال، سروسز ہسپتال، جنرل ہسپتال،سوشل سکیورٹی ہسپتال، شیخ زید ہسپتال، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اور پمز ہسپتال اسلام آباد وغیرہ شامل ہیں۔جوکورسز پیرامیڈیکس کے تحت کروائے جاتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

ڈسپنسر
آپریشن تھیٹرٹیکنالوجی
لیب ٹیکنیشن
ریڈیوگرافر
ڈینٹل ٹیکنیشن
انستھیزیاٹیکنیشن
ڈائیلیسز ٹیکنیشن
انجیوگرافک ٹیکنیشن
میڈٹیکنیشن
اسسٹنٹ فارمسٹ

ان کورسزمیں سے چندایک کوچھوڑکر باقی سب کورسز شیخ زیدہسپتال (لاہور) میں کروائے جاتے ہیں جبکہ باقی ہسپتالوں میں ان میں سے کچھ کورسزکروائے جاتے ہیں۔ ڈسپنسر کورس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لاہورمیں بھی کروایا جاتا ہے۔
جبکہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں بی ایس سی لیبارٹری اور میو ہسپتال میں ڈینٹل ٹیکنالوجسٹ جوبی ایس سی کے برابر ہوتاہے ،بھی کروایا جاتاہے۔ ان اداروں میں سے جو مجموعی طور پر سب سے اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں،وہ پیرامیڈیکل سکول ساہیوال اوردوسرا شیخ زید ہسپتال لاہور ھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: اس تحریر کی تیاری میں tribe Republic ویب سائیٹ پر موجود مواد کی مدد لی گئی ھے۔

مذکورہ انفارمیشن۔۔۔ مفاد عامہ کی خاطر شئیر کی گئی ھے

30/07/2023

ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺳﮯمیٹرک کا ﺭﺯﻟﭧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﮱ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﻭﻝ ﻧﻤﺒﺮ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ''ﺑﻮﺭﮈ ﮐﻮﮈ'' ﭘﺮ ﺑﮭﯿﺠﯿﮟ۔
ﺗﻤﺎﻡ ﺑﻮﺭﮈ ﮐﮯ ﮐﻮﮈﺯ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﮨﯿﮟ۔
ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ 800240
ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ 800295
ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 800299
ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 800296
ﻻﮨﻮﺭ 80029
ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 800298
ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ 800290
ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ 800292
ﻣﻠﺘﺎﻥ 800293

اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو

30/07/2023

لنکا پرٸمیر لیگ (LPL) کا آج سے آغاذ
پہلا میچ کولمبو سٹراٸیکرز اور جیفنا کنگز کے درمیان کھیلا جاۓ گا۔۔۔آج شام پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے
بابر اعظم،نسیم شاہ،افتخار احمد،محمد نواز اور وہاب ریاض کولمبو سٹراٸیکرز کے سکواڈ کا حصہ ہیں۔۔۔
شعیب ملک اور زمان خان جیفنا کنگز کے سکواڈ کا حصہ ہیں....


Address

Chunian

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chunian Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share