Suffah model high school

Suffah model high school خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں

11/12/2025
باپ حوالات میں ، بیٹی بے بسی کیساتھ سلاخوں سے لپٹی کھڑی ہے  جُرم ؟ موٹرسائیکل پر اسکول سے واپس لاتے وقت قانون کی ایک لکی...
05/12/2025

باپ حوالات میں ، بیٹی بے بسی کیساتھ سلاخوں سے لپٹی کھڑی ہے
جُرم ؟
موٹرسائیکل پر اسکول سے واپس لاتے وقت قانون کی ایک لکیر پار کر دی تھی۔
جرم بڑا نہ تھا، سزا دل توڑ دینے والی تھی۔
باپ کمزور تھا، اس لیے ٹریفک قانون کی معمولی خلاف ورزی پر حوالات میں ڈال دیا گیا...
اگر وہ طاقتور ہوتا تو شاید قانون بھی راستہ بدل لیتا،
نہ بیٹی سلاخوں سے لپٹ کر روتی، نہ باپ کی بے بسی تماشہ بنتی۔

‏فرعون ٹیکنالوجی اور سائنس میں ہم سے بہت آگے تھا،یہ سات ہزار سال قبلسات سو کلو میٹر دور سےایک کروڑ پتھر مصر لائےہر ایک پ...
02/12/2025

‏فرعون ٹیکنالوجی اور سائنس میں ہم سے بہت آگے تھا،
یہ سات ہزار سال قبل
سات سو کلو میٹر دور سے
ایک کروڑ پتھر مصر لائے
ہر ایک پتھر 25 سے 28 سو ٹن وزنی تھا
یہ ون پیس تھا اور یہ پہاڑ سے چوڑائی میں کاٹا گیا تھا
یہ پتھر صحرا کے عین درمیان 170 میٹر کی بلندی پر لگائے گئے
‏قدیم مصری آرکیٹیک نے 8 ہزار قبل ایسا ڈیزائن بنایا جو ہر طرف سے بند بھی تھا لیکن بندش کے باوجود اندر سورج کی روشنی بھی آتی تھی
اندر کا درجہ حرارت بھی باہر کے ٹمپریچر سے کم تھا
اُن لوگوں نے8 ہزار سال قبل لاشوں کو (محفوظ) کرنے کا طریقہ بھی ایجاد کر لیا
یہ خوراک کو ہزار سال ‏تک محفوظ رکھنے کا طریقہ بھی جان گئے، قاہرہ کے علاقے جیزہ کے بڑے اہرام میں 23 لاکھ بڑے پتھر ہیں،
ابوالہول دنیا کا سب سے بڑا ون پیس اسٹرکچر ہے اور یہ لوگ جانتے تھے شہد دنیا کی واحد خوراک ہے جو کبھی خراب نہیں ہوتی اہراموں میں 5ہزار سال پرانا شہد نکلا یہ مکمل طور پر ‏استعمال کے قابل تھی،

یہ لوگ کمال تھے
اُن میں یہ خرابی تھی کہ یہ تکبر کرتے تھے اور اِسی لئے اُن لوگوں نے اللّٰه کو یکتا ماننے سے انکار کیا اللّٰه تعالیٰ کو تکبر پسند نہیں چنانچہ یہ پکڑ میں آ گئے اور عبرت کا یوں نشان بنے کہ آج تک نشان عبرت ہیں جس نے رب کیلئے ‏جھکنا سیکھ لیا وہی علم والا ہے کیونکہ علم کی پہچان عاجزی ہے اور جاہل کی پہچان تکبر ہے۔۔!!

فرمانِ مصطفی ﷺ ہے
جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں نہیں جائے گا۔۔!!!

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کا تحصیل لیول پر چونیاں میں کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے مق...
01/12/2025

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کا تحصیل لیول پر چونیاں میں کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلہ جات کا باقاعدہ انعقاد ہوا ۔ جس میں صفہ ماڈل ہائی سکول کیتن خورد تحصیل چونیاں ضلع قصور کے طلبا و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر درج ذیل 7 مقابلہ جات میں اول پوزیشن حاصل کیں ۔
بیڈ منٹن حصّہ مڈل بوائز اوّل پوزیشن
بیڈ منٹن حصہ مڈل گرلز اول پوزیشن
والی بال حصہ مڈل بوائز اول پوزیشن
والی بال حصہ ہائی بوائز اول پوزیشن
لانگ جمپ حصہ ہائی بوائز اول پوزیشن
دوڑ 100M حصہ مڈل گرلز اول پوزیشن
دوڑ 200M حصہ ہائی بوائز اول پوزیشن
یہ مقابلے نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بن رہے ہیں بلکہ ان کی اعتماد سازی، تخلیقی سوچ اور فنِ اظہار کو بھی مزید نکھار رہے ہیں — بالکل ویسے ہی جیسے ایک روشن مستقبل کے لیے ضروری ہوتا ہے۔


















23 اپریل کتاب کا عالمی دن ہےلکھنے والوں, پڑھنا سکھانے والوں(اساتذہ), پڑھنے والوں, کتاب سے محبت کرنے والوں, کتاب سے وابست...
23/04/2025

23 اپریل کتاب کا عالمی دن ہے
لکھنے والوں, پڑھنا سکھانے والوں(اساتذہ), پڑھنے والوں, کتاب سے محبت کرنے والوں, کتاب سے وابستہ لوگوں کتاب کو فروغ دینے والوں اور پبلشرز کو یہ دن مبارک
کتابیں معاشرے میں امن خوشحالی اور محبت لے کر آتی ہیں
ہر روز کچھ ایسا پڑھیں جو امید پیدا کرنے والا اور حوصلہ بڑھانے والا ہو جو زندگی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت بڑھائے جو آپ کو مثبت رہنا اور سٹریس کا مقابلہ کرنا سکھائے جو آپ کی ذہنی صحت کو بہتر بنائے جو زندگی کی کوالٹی کو بہتر بنائے۔ اس لیے غموں کو مٹانے والی اور دلوں ❤️ کو سکون دینے والی کتاب قرآن مجید کو روزانہ ضرور با ترجمہ پڑھیں۔

Address

Suffah Model Girls High School Kitan Khurd
Chunian
55221

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Suffah model high school posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Suffah model high school:

Shortcuts

Share

Category