ECD Kids classroom activities
Beacon Light Early School System Bakerabad Bala Chitral
Where young minds grow with confidence, creativity, and strong Islamic values. ��
11/04/2026
First day of Beacon Light Early School System BLESS Bakerabad Chitral
Students of Beacon Light Early School System BLESS Bakerabad Bala learning Urdu alphabets through nursery poem .
Asfahan Adil is presenting Naat Shareef on the opening Ceremony Of Beacon light early school system Bakerabad bala chitral.
Opening Ceremony Of Beacon Light Early School System (BLESS) Bakerabad Bala Lower Chitral.
ہم آپ کو اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے علاقے میں ابتدائی بچوں کے ایک معیاری اسکول بیکن لائٹ اسکول سسٹم کے نام سے عنقریب اسکول شروع ہونے والا ہے۔ اسکول کا افتتاح انشاء اللہ عید کے فوراً بعد کیا جائے گا، جس میں آپ کے بچوں کو معیاری ابتدائی تعلیم فراہم کی جائے گی۔
ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ بچے کی ہمہ جہت نشوونما ضروری ہے۔ اسی مقصد کے تحت ہم بچوں کی شخصیت سازی، اخلاقی تربیت اور تعلیمی ترقی پر خصوصی توجہ دیتے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں ایک بااعتماد، تخلیقی اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔
ہم بچوں کی کردار سازی، اعتماد سازی اور تخلیقی صلاحیتوں کو جِلا بخشنے کے علاوہ ان کی ابلاغی مہارت اور مثبت شخصیت سازی پر کام کرتے ہیں تاکہ بچے زندگی کے حقیقی مسائل کے لیے تیار ہو سکیں۔
اس ادارے میں ای سی ڈی کے بین الاقوامی طرزِ کار اپنائے جائیں گے اور خاص کر ناظرہ قرآن مجید جدید آسان طریقہ تدریس کے ذریعے پڑھایا جائے گا تاکہ کم عمری ہی میں قرآن کریم سے محبت اور دینی اقدار سے وابستگی حاصل کر سکیں۔
ہماری کوشش ہے کہ ہم ایسے سیکھنے والے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں جہاں پر بچے اپنی فطری صلاحیتوں کو دریافت کریں، اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں، اعتماد کے ساتھ اظہارِ خیال کر سکیں اور دینی و اخلاقی اقدار کے ساتھ ایک ذمہ دار، باشعور اور باکردار فرد بن کر معاشرے کی مثبت ترقی میں کردار ادا کریں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Chitral
17200