District Education Office Male Chitral Upper

District Education Office Male Chitral Upper Official page of District Education Office (Male), Upper Chitral – Where education meets excellence!

Committed to nurturing young minds, empowering educators, and building a brighter future for our community.

Learn i-EMIS
27/09/2026

Learn i-EMIS

22/09/2026
اہم ہدایات برائے تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف اپر چترالمحکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے ملازمین کے پر...
22/09/2026

اہم ہدایات برائے تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف اپر چترال

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے ملازمین کے پروفائل کارڈز کی تکمیل اور ایچ آر ایم آئی ایس ریکارڈ کی بروقت اپڈیشن کے حوالے سے جاری مراسلے کی روشنی میں تمام تدریسی و غیر تدریسی سٹاف کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ایچ آر ایم آئی ایس (HRMIS) اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہو کر اپنی تمام معلومات اور پروفائل کو مکمل اور درست طور پر اپڈیٹ کریں۔

تمام ملازمین کو باقاعدہ لاگ اِن ایکسس فراہم کیا گیا ہے۔ اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے اپنے ذاتی پروفائل میں لاگ اِن کریں اور درج ذیل معلومات لازماً مکمل کریں:

بنیادی معلومات (Basic Information) مکمل اور اپڈیٹ کریں۔
تعلیمی معلومات (Education Section) میں اپنی تمام تعلیمی اسناد اور متعلقہ ریکارڈ مکمل اور درست طور پر درج/اپڈیٹ کریں۔
اپنے ذاتی ایچ آر اکاؤنٹ (Personal HR Account) کی تمام مطلوبہ معلومات مکمل کریں۔
اپنے پروفائل میں موجود تمام کوائف کا بغور جائزہ لیں اور کسی بھی غلط یا نامکمل معلومات کی بروقت تصحیح کریں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میل اپر چترال

سابق ایڈیشنل سیکرٹری فنانس جناب سید ابراہیم شاہ صاحب نے آج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس اپر چترال کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ تحصیلد...
19/09/2026

سابق ایڈیشنل سیکرٹری فنانس جناب سید ابراہیم شاہ صاحب نے آج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس اپر چترال کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ تحصیلدار جناب سید علی شاہ صاحب بھی موجود تھے۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترم محبوب الٰہی صاحب نے اے ڈی ای اوز کے ہمراہ معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں چترالی روایتی ٹوپی اور ہار پہنائے۔
اس موقع پر جناب سید ابراہیم شاہ صاحب کی دوران ملازمت چترال کے لیے قابل قدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ڈی ای او اپر چترال کا تریچ کے مختلف سکولوں کا دورہڈی ای او میل اپر چترال ڈاکٹر عبد المالک صاحب نے اے ڈی ای او پی اینڈ ڈی...
18/09/2026

ڈی ای او اپر چترال کا تریچ کے مختلف سکولوں کا دورہ

ڈی ای او میل اپر چترال ڈاکٹر عبد المالک صاحب نے اے ڈی ای او پی اینڈ ڈی جناب جمیل احمد صاحب کے ہمراہ گزشتہ کل تریچ کے مختلف سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا اور تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران گورنمنٹ ہائی سکول لونکوه، گورنمنٹ مڈل سکول تریچ پائین، گورنمنٹ ہائی سکول زوندرانگم، گورنمنٹ ہائی سکول وریمون، گورنمنٹ مڈل سکول نشکو اور دیگر سکولوں میں صفائی ستھرائی، سائنس لیبارٹری، کلاس رومز، اساتذہ کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا گیا۔
گورنمنٹ ہائی سکول وریمون میں ڈی ای او صاحب نے صبح کی اسمبلی میں بھی شرکت کی اور طلبہ و اساتذہ سے خطاب کیا۔
گورنمنٹ پرائمری سکول شاگروم میں ای سی ای کلاس کا معائنہ کیا گیا، جہاں بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں اور جماعتی ماحول کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی ای او صاحب نے سکول سربراہان اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی، اساتذہ کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں، سائنس لیبارٹری اور جماعتی انتظام پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے تعلیمی معیار میں مزید بہتری لائی جائے۔

زیرِ تعمیر ہائر سیکنڈری سکول نشکو کا دورہڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) اپر چترال ڈاکٹر عبد المالک صاحب نے اے ڈی ای او پ...
17/09/2026

زیرِ تعمیر ہائر سیکنڈری سکول نشکو کا دورہ

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) اپر چترال ڈاکٹر عبد المالک صاحب نے اے ڈی ای او پی اینڈ ڈی جناب جمیل احمد صاحب کے ساتھ گزشتہ روز نشکو میں زیرِ تعمیر ہائر سیکنڈری سکول کی عمارت کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
مذکورہ سکول کی عمارت کا تعمیراتی کام 2019ء سے وقفے وقفے سے جاری تھا، تاہم الحمدللہ اب اس پر باقاعدگی سے کام جاری ہے۔ DEO صاحب نے موقع پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار مزید تیز کرنے کے ساتھ ساتھ افرادی قوت میں بھی اضافہ کیا جائے، تاکہ بیک وقت دونوں پورشنز پر کام جاری رکھتے ہوئے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔
ڈی ای او صاحب نے اس امر پر بھی زور دیا کہ عمارت کی تکمیل کے بعد جلد باقاعدہ افتتاح کیا جائے، تاکہ علاقے کے بچوں کو بہترین، معیاری اور اعلیٰ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے اور انہیں اپنی دہلیز پر معیاری تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں۔

17/09/2026

UPPER District Education Office Male Chitral Official

📢 ای-کھلی کچہری (E-Khuli Kacheri)بہتر تعلیم، روشن مستقبلتمام اساتذہ، والدین، طلباء اور معزز شہریوں کو ضلع اپر چترال کے ت...
16/09/2026

📢 ای-کھلی کچہری (E-Khuli Kacheri)
بہتر تعلیم، روشن مستقبل

تمام اساتذہ، والدین، طلباء اور معزز شہریوں کو ضلع اپر چترال کے تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے آن لائن ای-کھلی کچہری میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ اپنے تعلیمی مسائل اور تجاویز براہِ راست ہم تک پہنچائیں۔

📅 تاریخ: جمعرات، 17 ستمبر 2026
⏰ وقت: صبح 09:00 تا 10:00 بجے
👤 میزبان: ڈاکٹر عبدالمالک، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) اپر چترال

🔴 یہ ای-کھلی کچہری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (مردانہ) اپر چترال کے آفیشل فیس بک پیج پر براہِ راست (Live) نشر کی جائے گی۔

اپنے مسائل، تجاویز اور آراء ضرور شیئر کریں۔

آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (APTA) اپر چترال کے صدر جناب تنویر الحق اخونزادہ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ کل ڈی ای او میل اپ...
13/09/2026

آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (APTA) اپر چترال کے صدر جناب تنویر الحق اخونزادہ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ کل ڈی ای او میل اپر چترال ڈاکٹر عبدالمالک صاحب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر عبدالمالک صاحب کو اپر چترال میں بطور ڈی ای او تعیناتی اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ صدر اور کابینہ اراکین نے انہیں روایتی چترالی ٹوپی اور گلدستہ پیش کیا۔
صدر APTA نے SPST سے PSHT کے عہدوں پر اساتذہ کی ترقیوں کے عمل کو عہدہ سنبھالتے ہی آگے بڑھانے پر ڈی ای او صاحب کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو اساتذہ کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔
ڈی ای او میل اپر چترال ڈاکٹر عبدالمالک صاحب نے ایسوسی ایشن کے صدر، کابینہ اراکین اور تمام اساتذہ کو یقین دلایا کہ محکمہ تعلیم، اساتذہ کی تنظیموں اور عوامی نمائندوں کو ساتھ لے کر تعلیم کے فروغ اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اساتذہ کی تعلیمی خدمات اور مثبت کردار کو سراہا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

Address

Chitral

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 14:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92943470252

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Education Office Male Chitral Upper posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to District Education Office Male Chitral Upper:

Shortcuts

Share