24/08/2026
گورنمنٹ پرائمری سکول بروز نمبر 2 میں ECE کلاس روم تیار!
الحمدللہ! آج گورنمنٹ پرائمری سکول بروز نمبر 2 میں Early Childhood Education (ECE) کے لیے مختص کلاس روم مکمل طور پر تیار ہو گیا ہے۔ 🎉
خیبر پختونخوا ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے منتخب سرکاری پرائمری سکولوں میں ECE کلاس رومز کا قیام بچوں کی ابتدائی تعلیم کو مزید مؤثر، دلچسپ اور سرگرمیوں پر مبنی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
یہ اقدام UNICEF کے تکنیکی اور مالی تعاون سے بچوں کے لیے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ 🌱
ہمیں امید ہے کہ یہ خوبصورت ECE کلاس روم ہمارے ننھے طلبہ کے لیے:
📖 بہتر سیکھنے کا ماحول
🎨 تخلیقی سرگرمیوں کے مواقع
🧠 ذہنی و فکری نشوونما
🤝 سماجی اور تعلیمی مہارتوں کی ترقی
میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بچوں کی بہتر تعلیم، روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ ❤️
District Education Office Male Lower Chitral
KP Elementary & Secondary Education Department
n #خیبرپختونخوا #چترال #تعلیم