10/09/2025
یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقریب آج مورخہ 9 ستمبر کو گورنمنٹ ہائی سکول بریر میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل چیرمین دروش جناب سید فرید حسین جان ایڈوکیٹ ، صدارت ہیڈ ماسٹر جناب احسان الدین اور نظامت جناب فتح اللہ جان، 10th کلاس کے کریمہ اور 9th کلاس کے قاریہ قمرین نے کی۔دیگرمہمانوں میں جمیل احمد ایجوکیشن کواڈنیٹر اینڈ ٹرینر AKRSP, ابراہیم خان سابقہ ناظم وی سی بریر، رفاسین ممبر اقلیتی کونسل، سابقہ چیرمین شاہ حسین،وادی بریر کے تمام سکولوں کے اساتذہ کرام ،لیوی اور پولیس فورس کے جوانوں سمیت وادی بریر کے عمائدین اور خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب میں پرچم کشائی۔ طلبہ کی جانب سے حمد،نعت،ملی نغمے ،عسکری نغمے ،تقاریر، ٹیبلوز اور ڈرامے پیش کئے گئے۔تقریب سے ہیڈ ماسٹر جناب احسان الدین،ابرہیم خان،جمیل احمد،شاہ حسین اور مہمان خصوصی جناب سید فرید حسین جان نے خطاب کیا۔ مقررین طلبہ کی کارکردگی کو سراہا اور یوم دفاع کے حوالے سے وادی بریر میں پہلی مربتہ ایک شاندار پروگرام منعقد کرانے پر سکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کی اور مبارک باد دی۔مہمانِ خصوصی، تحصیل چیرمین تحصیل دروش جناب سید فرید حسین جان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے یہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ آنے والے وقت میں انہی بچوں نے ملکی معاملات سنبھالنے ہیں، اس لیے ان کے اعتماد کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے مضبوط کرنا ناگزیر ہے، تاکہ وہ آگے چل کر ملک و قوم کی سچی خدمت کر سکیں۔انہوں نے بچوں کو یومِ دفاع پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 6 ستمبر 1965 کو ہمارے بزرگوں نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دے کر اس کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔ اس تاریخی دن کی یاد میں ہم ہر سال ملک بھر میں یومِ دفاع مناتے ہیں تاکہ نئی نسل کو اپنے ہیروز کی قربانیوں سے روشناس کرایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح مئی 2025 میں بھی دشمن نے ایک بڑی نادانی کا مظاہرہ کیا، جس کے جواب میں افواجِ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے دشمن کی جارحیت کو مکمل طور پر ناکام بنایا۔ اس آپریشن میں دشمن کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔جناب تحصیل چیئرمین نے پاکستانی عوام کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا جس طرح قوم نے ماضی میں افواجِ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، آج بھی ہم سب کا فرض ہے کہ چترال کے مغربی سرحدی علاقوں میں فتنۂ خوارج کے خلاف جاری کارروائیوں میں اپنی افواج کا مکمل ساتھ دیں، تاکہ ملک میں امن و استحکام قائم رکھا جا سکے۔ مہمان خصوصی صاحب نے تقریب میں پرفام کروالے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ان کی حوصلہ آفزائی کے لئے نقد 30000 روپے اور سکول کےلئے سن شیٹ کا ابھی اعلان کیا۔ ہیڈ ماسٹر جناب احسان الدین صاحب تقریب میں شامل تمام مہمانوں خاص کر جناب سید فرید حسین جان کا بطور مہمان خصوصی تقریب میں شامل ہونے پر اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اور ایک مہینے کے اندر دوسری بار شاندار تقریب منعقد کرانے پر بزم ادب انچارچ جناب فتح اللہ جان، شریف الملک اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی۔ آخر میں استاد محترم مولانا محمد شاہ صاحب کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔