30/03/2026
میٹرک امتحانات 2026ء — ای شیٹ (E-Sheet) پر جوابی تحریر کے حوالے سے ضروری ہدایات
تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ای شیٹ (E-Sheet) پر جوابات لکھنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر سختی سے عمل کریں:
←صرف سیاہ بال پوائنٹ (Black Ballpoint) کا استعمال کریں۔
←ای شیٹ پر انک پین یا مارکر/پوائنٹر کا استعمال ہرگز نہ کریں۔
سیاہی والے قلم (Ink-based pens) کا استعمال کرنے سے سیاہی کاغذ کے دوسری جانب پھیل جاتی ہے، جس سے پشت پر موجود سوال کا جواب متاثر ہوتا ہے۔ چونکہ ای شیٹس کی مارکنگ ڈیجیٹل اسکیننگ کے ذریعے کی جاتی ہے، اس لیے سیاہی کے دھبوں کی وجہ سے اسکیننگ میں دشواری پیش آتی ہے اور آپ کا جواب ناقابلِ مطالعہ ہو سکتا ہے۔