26/06/2026
پریس ریلیز
انصاف یوتھ ونگ پاکستان
انصاف یوتھ ونگ پاکستان اپنے قائد عمران خان، محترمہ بشریٰ بی بی اور دیگر سیاسی کارکنان کے ساتھ روا رکھے جانے والے مبینہ غیر انسانی سلوک پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتی ہے۔ اختلافِ رائے کسی بھی جمہوری معاشرے میں جرم نہیں، بلکہ ہر شہری کا آئینی اور بنیادی حق ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان، بشریٰ بی بی اور تمام سیاسی قیدیوں کی صحت، سلامتی اور بنیادی انسانی حقوق کا فوری تحفظ یقینی بنایا جائے، انہیں قانونی و انسانی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے ساتھ ہونے والی تمام زیادتیوں کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
انصاف یوتھ ونگ پاکستان واضح کرتی ہے کہ ظلم، ناانصافی اور سیاسی انتقام کے خلاف ہماری آواز ہر سطح پر بلند ہوتی رہے گی۔ ہم اپنے قائد عمران خان، بشریٰ بی بی اور تمام اسیرانِ سیاسی کے ساتھ کھڑے ہیں اور انصاف، آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ہم اپنی مرکزی قیادت اور وزیر اعلی کے پی کے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوجوانوں کو فوری طور پر واضح لائحۂ عمل دیا جائے۔ کارکنان اور نوجوان طویل عرصے سے قربانیاں دے رہے ہیں، اب مزید خاموشی اور انتظار ممکن نہیں
PTI Khyber Pakhtunkhwa Imran Khan Qasim Khan Suri Musarat Hussain Imran Khan Inam Ullah Zia Ud Din Nazir Ahmad Chitrali Muhkam Uddin Pti Sana Ullah Sani Ali Shan Insaf Youth Wing Tehsil Torkhow/ Morkhow Upper
26/06/2026
21/06/2026