GHS Prayit Lower Chitral Kpk Pakistan

GHS Prayit Lower Chitral Kpk Pakistan This is the official page of GHS (DSS) Prayit. GHS Prayit is located about 40 km away from Chitral City.

GHS prayit provides quality education from 6th to10th classes in morning shift and 11th +12th classes in the evening (second shift) in DSS Program.

23/09/2026
"Another proud moment for GHS Prayit Lower Chitral Kpk Pakistan" GHS Prayet arranged a farewell party to celebrate Marya...
02/09/2026

"Another proud moment for GHS Prayit Lower Chitral Kpk Pakistan"
GHS Prayet arranged a farewell party to celebrate Maryam Nisar and Kalim ur Rehman for securing admissions to Fazlehaq College Mardan and Peshawar Public School and College through the KPK Government's Center of Excellence Scholarship. Best of luck to both students!

آ ج گورنمنٹ ہائی سکول پرئیت ڈی ایس ایس لوئرچترال میں مملکت خدا داد پاکستان کا جشن آزادی بھرپور ملی جوش و  جذبے کے ساتھ م...
14/08/2026

آ ج گورنمنٹ ہائی سکول پرئیت ڈی ایس ایس لوئرچترال میں مملکت خدا داد پاکستان کا جشن آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔سکول کے ہیڈ ماسٹر سمیع الدین صاحب نے تقریب کی صدارت فرمائی جبکہ ریٹائرڈ سپرینٹنڈنٹ محکمہ صحت چترال محمد ایوب صاحب کو مہمان خصوصی کا اعزاز ملا۔ کمیونٹی کے افراد نے تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈی ایس ایس انچارج مفتی عبد السفیدخان صاحب اور سیکنڈ ائیر کی طالبہ گل تاج نے سٹیج کے فرائض سر انجام دیں۔محمد فہام ریاض جماعت ہفتم کی طرف سے تلاوتِ کلامِ پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔طلباءوطالبات نے حمدیہ و نعتیہ کلام،ملی نغمے،نظم اور یوم آزادی کی مناسبت سے اردو اور انگریزی تقریریں پیش کرکے سامعین کرام کے جذبات بھڑکائے۔ ہیڈ ماسٹر صاحب نے سکول کی کامیابیوں اور تعلیمی اہداف کا ذکر فرماکر کمیونٹی کے افراد کو مشترکہ جدو جہد کی ترغیب دی۔ سکول کے منسٹیرئیل سٹاف،اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کو ان کی نمایاں کارکردگی پر محکمہء تعلیم اور ہیڈماسٹر کی طرف سے اعزازی سرٹیفیکیٹس، شیلڈز اور نقدی انعامات دیے گئے۔مہمان خصوصی نے اپنی تقریر میں ہیڈماسٹر کے کردار کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور کمیونٹی کی طرف سے سکول کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔آخر میں مولانا سلیم محمد خان کی دعا کے ساتھ یہ پر رونق تقریب بخیر و عافیت اپنے اختتام کو پہنچی۔۔

گورنمنٹ ہائی سکول ڈی ایس ایس ہائیر سکینڈری سکول پرئیت میں "تقریب تقسیم انعامات" کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام ک...
29/11/2025

گورنمنٹ ہائی سکول ڈی ایس ایس ہائیر سکینڈری سکول پرئیت میں "تقریب تقسیم انعامات" کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔
یہ تقریب طلباء کی محنت،لگن اور تعلیمی کارکردگی کے اعتراف کے طور پر منعقد کی گئی جس کا مقصد انہیں مستقبل میں بھی اس جذبے کے ساتھ محنت جاری رکھنے کی ترغیب دینا تھا۔
پوزیشن ہولڈرز کی کارکردگی محض نمبروں کی برتری نہیں بلکہ منظم منصوبہ بندی،مستقل مزاجی اور اساتذہ کرام کی رہنمائی کی مرہونِ منّت ہے۔ہر پوزیشن ہولڈر کی کامیابی کے پیچھے استاد کی بیش بہا اوقات کی قربانی اور شاگرد کے عزم کی داستان پنہان ہے انعامات محنت کے پھل کے پکنے کا وہ خوبصورت منظر ھے جو ہر شاگرد کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔
انعامات محض چیز نہیں بلکہ اعتراف محنت کے وہ نشان ہیں جو طلباء کے دل میں خود اعتمادی کی شمع روشن کرتے ہیں انعامات درحقیقت مستقبل کے سفر کا وہ ایندھن ہے جو ہر طالب علم کو یہ باور کراتے ہیں کہ تم میں سے ہر ایک خاص ہے اور ہر ایک میں چمکنے اور دنیا کی قیادت کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
اس پررونق تقریب سے ہیڈماسٹر جی ایچ ایس پرئیت جناب سمیع الدین صاحب،انچارچ ڈی ایس ایس مفتی عبدالسفیدخان صاحب اور جناب حمید الرحمن ایس ایس اکنامکس نے خطاب کیا۔

Address

Prayet Payen (Lower)
Chitral
PRET

Opening Hours

Monday 07:30 - 13:30
Tuesday 07:30 - 13:30
Wednesday 07:30 - 13:30
Thursday 07:30 - 13:30
Friday 07:30 - 11:30
Saturday 07:30 - 13:30

Telephone

+923459278397

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHS Prayit Lower Chitral Kpk Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GHS Prayit Lower Chitral Kpk Pakistan:

Shortcuts

Share