16/09/2026
ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال مقبول حسین کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی کارکردگی، درپیش مسائل، سروس ڈیلیوری اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سرکاری مراکزِ صحت میں ڈاکٹرز و طبی عملے، بالخصوص نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز کی متعلقہ سٹیشنز پر حاضری، سرکاری سٹورز میں مفت ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو بروقت فراہمی، جبکہ مریضوں کے لیے تمام ضروری طبی سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی اور سٹاف کی حاضری میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ ان امور کی باقاعدگی سے نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔