31/08/2026
گورنمنٹ ہائی سکول برگہ نسار میں "بزمِ ادب" کا انعقاد!
آج گورنمنٹ ہائی سکول برگہ نسار میں طالب علموں کی ادبی و فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرنےکے لیے بزم ادب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء وطالبات نے حمد، نعت، ملی ترانے، اردو اور انگریزی تقاریر پیش کئے ۔
پروگرام کے آخر میں ہیڈ ماسٹر جناب حشمت اکبر صاحب نے طلباء و طالبات سے خطاب میں بزم ادب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے آئندہ ماہ کے بزم ادب میں اسی طرح بھرپور شرکت کرنے کی تلقین کی۔