Govt: Shaheed Yasir Ullah Higher Secondary School Barenis Lower Chitral

  • Home
  • Pakistan
  • Chitral
  • Govt: Shaheed Yasir Ullah Higher Secondary School Barenis Lower Chitral

Govt: Shaheed Yasir Ullah Higher Secondary School Barenis Lower Chitral Official page of Government Shaheed Yasir Ullah Higher Secondary School Barenis Lower Chitral

24/09/2026
We are delighted to share that Mr. Riazuddin Ahmad (SS Chemistry), represented our school at the 9th International Confe...
22/09/2026

We are delighted to share that Mr. Riazuddin Ahmad (SS Chemistry), represented our school at the 9th International Conference on Research & Practices in Education, organized by AIOU, Islamabad.

He presented his research paper titled:

“Exploring Pre-Service Science Teachers’ Understanding of the Nature of Science and Its Key Aspects”

His participation and scholarly presentation at an international academic forum are a testament to the quality of teaching, professional excellence, and culture of academic inquiry nurtured within our school community.

We extend our heartfelt congratulations to Mr. Riazuddin Ahmad on this remarkable academic achievement and wish him continued success in his teaching and research endeavors.

!

آج گورنمنٹ شہید یاسر اللہ ہائیر سیکنڈری سکول برنس میں صبح کی اسمبلی کے موقع پر سکول ہذا کے پیرنٹ ٹیچر کونسل (PTC) کے معز...
19/08/2026

آج گورنمنٹ شہید یاسر اللہ ہائیر سیکنڈری سکول برنس میں صبح کی اسمبلی کے موقع پر سکول ہذا کے پیرنٹ ٹیچر کونسل (PTC) کے معزز ممبر جناب حاجی نواز صاحب نے طلبہ سے خصوصی خطاب کیا۔

انہوں نے طلبہ کو تعلیم، نظم و ضبط، اخلاق، کردار سازی اور اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے نہایت مفید اور قیمتی نصائح سے نوازا۔ طلبہ نے ان کی پُرمغز گفتگو کو نہایت توجہ اور دلچسپی سے سنا۔

اسمبلی کے اختتام پر باقاعدگی سے سکول حاضر ہونے والے طلبہ، باقاعدگی سے ہوم ورک کرنے والے طلبہ اور بہترین تابعداری و نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں مستقبل میں بھی تعلیمی، ہم نصابی اور ملی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی گئی۔

گورنمنٹ شہید یاسر اللہ ہائیر سیکنڈری سکول برنس میں طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی بہترین تربیت، کردار سازی اور مثبت سرگرمیوں میں شمولیت کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔

گورنمنٹ شہید یاسر اللہ ہائیر سیکنڈری سکول برنس میں یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب14 اگست، یومِ آزادیٔ پاکستان کے سلسلے میں...
14/08/2026

گورنمنٹ شہید یاسر اللہ ہائیر سیکنڈری سکول برنس میں یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب

14 اگست، یومِ آزادیٔ پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب آج گورنمنٹ شہید یاسر اللہ ہائیر سیکنڈری سکول برنس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پرنسپل (ر) جناب سیف الدین صاحب نے کی، جبکہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی مولانا عبد الرحمن صاحب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں سکول ہذا کی پیرنٹ ٹیچر کونسل کے چیئرمین کیپٹن (ر) سلیم الدین، پیرنٹ ٹیچر کونسل کے معزز اراکین، والدین، ریٹائرڈ اساتذہ، گاؤں کے معززین اور دیگر مہمانانِ گرامی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز قومی پرچم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا۔ اس کے بعد تقریب کے پہلے حصے کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ طلبہ نے حمد، نعت، اردو اور انگریزی تقاریر، ملی نغمے اور یومِ آزادی کے حوالے سے مختلف خوبصورت اور سبق آموز آئٹمز پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔

اس موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول برنس کے اساتذہ، طلبہ و طالبات نے بھی یومِ آزادی کی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ پرائمری سکول کے طلبہ و طالبات نے بھی تقاریر اور ملی نغمے پیش کرکے تقریب کو مزید رونق بخشی۔

تقریب کا دوسرا حصہ تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے مختص تھا۔ جماعت ششم سے جماعت دوازدہم تک داخلی اور بورڈ کے امتحانات میں مختلف پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہا گیا اور انہیں مزید محنت کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یوں یہ پروقار تقریب قومی جذبے، حب الوطنی اور طلبہ کی شاندار تعلیمی کارکردگی کی خوبصورت یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Last Date for Submission of Admission Forms: 20 August 2026Commencement of Classes: 26 August 2026امسال طلبہ اور طالبات ...
13/08/2026

Last Date for Submission of Admission Forms: 20 August 2026
Commencement of Classes: 26 August 2026

امسال طلبہ اور طالبات کی کلاسز بھی علیحدہ علیحدہ منعقد کی جائیں گی۔

Address

Barenis
Chitral
17200

Opening Hours

Monday 07:30 - 13:30
Tuesday 07:30 - 13:30
Wednesday 07:30 - 13:30
Thursday 07:30 - 13:30
Friday 07:30 - 13:30
Saturday 07:30 - 13:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt: Shaheed Yasir Ullah Higher Secondary School Barenis Lower Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category