07/05/2026
آج گورنمنٹ شہید یاسر اللہ ہائیر سیکنڈری سکول برنس لوئر چترال میں یومِ معرکۂ حق کے سلسلے میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد سکول ہذا کے ایس ایس ٹی ٹیچر کفایت اللہ صاحب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس تاریخی معرکے کی اہمیت، قومی یکجہتی، اور پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو اجاگر کیا۔
تقریب کے دوران پاک فوج کی عظیم کامیابیوں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنی بہادر پاک فوج کے شانہ بشانہ، سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی رہے گی۔
تقریب کے اختتام پر شہدائے پاکستان کے ایصالِ ثواب، وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
29/04/2026
Farewell & Result Declaration Day
Today, Government Shaheed Yasir Ullah Higher Secondary School Barenis (GSYHSS Barenis) celebrated the Farewell and Result Declaration Day of the Pre-Board Examination of Class 11 and 12 with great enthusiasm and joy.
The event was filled with memorable moments as students received their results and outgoing students were given a warm farewell with best wishes for their bright future. Teachers appreciated the hard work of the students and encouraged them to continue striving for excellence.
Special prizes were distributed among the top 3 position holders of Class 11 and Class 12 in recognition of their outstanding performance and dedication.
May all our students achieve success in their academic journey and future life.
07/03/2026
آج مورخہ 7 مارچ 2026 کو سکول ہذا میں داخلہ مہم کے سلسلے میں پرنسپل سکول ہذا جناب مظہر حسین صاحب کی سربراہی میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس واک میں سکول کے اساتذہ، پی۔ٹی۔سی چیئرمین کیپٹن (ریٹائرڈ) جناب سلیم الدین صاحب، گاؤں کے معززین اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔
اس سرگرمی کا مقصد علاقے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور زیادہ سے زیادہ طلباء کو سکول میں داخلے کی ترغیب دینا تھا۔
واک کے بعد اگلے جماعتوں میں پروموٹ ہونے والے اور نئے داخلہ لینے والے طلباء میں کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ایک نجی سکول سے آنے والے طالب علم محمد ادریس اقبال کو بھی سکول میں داخلہ دیا گیا۔
28/02/2026
Cleanliness activities carried out by the ministerial staff prior to the reopening of the school to warmly welcome the students.
16/12/2025
آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحے (16 دسمبر 2014) کے شہداء، بالخصوص شہید یاسر اللہ، اور اس المناک واقعے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے تمام معصوم بچوں کی گیارہویں برسی کے موقع پر ان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آج بروز منگل، مؤرخہ 16 دسمبر 2025 کو گورنمنٹ شہید یاسر اللہ ہائیر سیکنڈری سکول برنس لوئر چترال میں ایک پُروقار تعزیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کی صدارت شہید یاسر اللہ کے والدِ گرامی صوبیدار (ر) ناصر اللہ صاحب نے کی، جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) لوئر چترال جناب مفتاح الدین صاحب اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان یوسفزئی صاحب نے بطور مہمانان خصوصی شرکت فرمائی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال جناب حمید اللہ صاحب اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لوئر چترال کے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب احمد الدین صاحب بھی معزز مہمانوں کی حیثیت سے موجود تھے۔ سکول ہذا کے پیرنٹ ٹیچر کونسل کے چئیرمین کیپٹن ریٹائرڈ سلیم الدین و دیگر ممبران، علاقے کے معززین، ریٹائرڈ اساتذہ کرام اور دوسرے سکولوں کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے حمد و نعت، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کر کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو قوم کا قیمتی سرمایہ قرار دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیم اور امن کے چراغ کو کبھی بجھنے نہیں دیا جائے گا۔
اس موقع پر سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
تقریب کے اختتام پرنسپل سکول ہذا جناب مظہر حسین صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور ملکِ خداداد پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ اس طرح یہ پُراثر اور یادگار تقریب دعا اور امن کے پیغام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
01/11/2025
گورنمنٹ شہید یاسر اللہ ہائیر سیکنڈری سکول برنس لوئر چترال کے قابل فخر طلبہ منیب اعظم ولد شیر اعظم (کلاس سیکنڈ ائیر) اور مصباح اللہ ولد محمد سمیع اللہ (کلاس ہشتم) نے انٹر سکولز ادبی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش اور اردو تقریر کے مقابلوں میں زون کوہ کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یہ مقابلے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول موری لشٹ میں آج منعقد ہوئے، جن میں مختلف سکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔
سکول کے پرنسپل، اساتذہ کرام، اور طلبہ کی جانب سے ان دونوں ہونہار طلبہ کو اس نمایاں کامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔
دعا ہے کہ یہ نونہال آنے والے ضلعی سطح اور صوبائی سطح کے مقابلوں میں بھی اپنی
سکول، علاقے اور والدین کا نام مزید روشن کرتے رہیں۔
01/11/2025
Government Shaheed Yasir Ullah Higher Secondary School Barenis, Lower Chitral, had no stage for organizing important national events such as March 23, August 14, and December 16, as well as other school programs. Recognizing this need, the school administration, through the kind efforts of the Parent-Teacher Council (PTC) Chairman, Captain (R) Salim Uddin, requested financial support from the Wing Commander of 144 Wing Chitral Scouts, Lieutenant Colonel Tahir Aslam, for the construction of a stage.
Lieutenant Colonel Tahir Aslam graciously accepted the request and provided the necessary funds for the project. Under the guidance of the school Principal and PTC Chairman Captain (R) Salim Uddin, the construction work has officially begun.
The school administration, teachers, members of the Parent-Teacher Council, and local dignitaries highly appreciate the generous assistance of Lieutenant Colonel Tahir Aslam and the continued cooperation of the Pakistan Army. The institution has previously benefited from the support of the armed forces, and it is hoped that this valuable collaboration will continue in the future as well.
30/10/2025
سکول ہذا کے قابلِ احترام استاذ جناب سید پیر نظام الدین شاہ صاحب (ماہرِمضمون - اردو) نے آج اپنی چالیس سالہ شاندار تدریسی خدمات مکمل کرنے کے بعد باعزت طور پر سبکدوشی اختیار کی۔
ان کی پانچ سالہ خدمات جو انہوں نے گورنمنٹ شہید یاسر اللہ ہائر سیکنڈری سکول برنس میں انجام دیں، کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں اساتذۂ کرام، طلبہ و طالبات کے علاوہ پیرنٹ ٹیچر کونسل کے چیئرمین کیپٹن(ر) جناب سلیم الدین صاحب نے بھی شرکت فرمائی۔
اس موقع پر سکول کے اساتذہ اور پی۔ٹی۔سی چیئرمین نے اپنے خطابات میں استاذِ محترم کی علمی، اخلاقی اور تدریسی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی طویل پیشہ ورانہ زندگی کو علم، اخلاص اور خدمتِ تعلیم کا درخشاں باب قرار دیا۔
آخر میں، اساتذہ کی جانب سے جناب سید پیر نظام الدین شاہ صاحب کو یادگاری تحائف پیش کیے گئے، چترالی ٹوپی اور چغہ پہنائے گئے اور ان کے لیے صحت، خوشحالی اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی کی دعا کی گئی۔
پروگرام کے اختتام پر شرکاء نے ان کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوائیں اور پرخلوص انداز میں انہیں الوداع اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
مزید برآں، پروگرام کے اختتام پر مہمانوں اور شرکائے تقریب کے لیے پرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا، جس سے تقریب کا ماحول مزید خوشگوار اور یادگار بن گیا۔
30/09/2025
یکم اکتوبر سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول: 8:15 تا 2:20
پرائمری سکول: 8:30 تا 1:35
جمعہ: پانچویں پیریڈ کے بعد چھٹی
22/09/2025
گورنمنٹ شہید یاسر اللہ ہائیر سیکنڈری سکول برنس میں ایک آج ایک پُروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دو محترم رفقائے کار، جناب مجتہد الدین صاحب (جو حال ہی میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ایس۔ایس کیمسٹری بھرتی ہوئے ہیں) اور جناب عنایت اللہ صاحب (جنہیں حال ہی میں ترقی کا اعزاز ملا ہے) اور دونوں صاحبان کی تقرری دوسرے تعلیمی اداروں میں عمل میں آئی ہے، کو الوداع کہا گیا۔
اس موقع پر سکول کے اساتذہ کرام نے دونوں شخصیات کے لیے اپنے گہرے جذبات کا اظہار کیا اور ان کو نیک تمناؤں اور دلی دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
دوسری جانب، ہمارے نئے ساتھی جناب سعید احمد صاحب، جو حال ہی میں ترقی پاکر اسی ادارے میں تعینات ہوئے ہیں، کو بھرپور خوشی اور گرم جوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔
تقریب کے اختتام پر سکول کے سٹاف نے گروپ فوٹوگرافی کے ذریعے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔