Govt Middle School Seen Lasht lower Chitral

Govt Middle School Seen Lasht lower Chitral it's all about Education

ارتھ ڈے 2025 – تصویری جھلکیاںتاریخ: 22 اپریلہر سال 22 اپریل کو دنیا بھر میں "ارتھ ڈے" منایا جاتا ہے، جس کا مقصد زمین کی ...
24/04/2025

ارتھ ڈے 2025 – تصویری جھلکیاں

تاریخ: 22 اپریل

ہر سال 22 اپریل کو دنیا بھر میں "ارتھ ڈے" منایا جاتا ہے، جس کا مقصد زمین کی حفاظت، ماحولیاتی مسائل پر شعور اجاگر کرنا اور ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہوتا ہے۔ یہ دن اس عزم کی تجدید کا موقع ہوتا ہے کہ ہم زمین کے قدرتی وسائل کی حفاظت کریں گے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر ماحول چھوڑیں گے۔

اس سال 22 اپریل 2025 کو گورنمنٹ مڈل سکول سین لشٹ اور آغا خان ہائی سیکنڈری سکول سین لشٹ نے مشترکہ طور پر ارتھ ڈے منایا
اس تقریب میں طلبہ، اساتذہ شامل تھیں
دونوں اداروں کے طلبہ نے ماحولیاتی تحفظ کے موضوع اپنے خیالات کا اظہار کیا
ایک ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ماحولیاتی تحفظ سے متعلق نعرے درج تھے جیسے "درخت لگاؤ، زمین بچاؤ" اور "پلاسٹک سے پرہیز، ماحول کی جیت ـ
ارتھ ڈے ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ زمین صرف ہمارا گھر نہیں بلکہ تمام جانداروں کا مسکن ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی، جنگلات کی کٹائی، پانی کی قلت، اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل ہماری غفلت کا نتیجہ ہیں۔ اگر ہم نے ابھی قدم نہ اٹھائے تو آنے والے دنوں میں حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔

یہ دن ہمیں اس بات کا بھی موقع دیتا ہے کہ ہم اپنے طرزِ زندگی پر نظرثانی کریں۔ غیر ضروری پلاسٹک کا استعمال کم کریں، پانی اور بجلی کا ضیاع روکا جائے، اور درخت لگانے جیسے چھوٹے چھوٹے اقدامات کے ذریعے زمین کی حفاظت کی جائے۔

( بقلم : امیرنواز راز )

آج گورنمنٹ مڈل سکول سین لشٹ میں اینٹی کرپشن کا دن منایا گیا۔ سکول کے بچوں کے ساتھ اینٹی کرپشن آگاہی واک کا بھی اہتمام کی...
09/12/2024

آج گورنمنٹ مڈل سکول سین لشٹ میں اینٹی کرپشن کا دن منایا گیا۔ سکول کے بچوں کے ساتھ اینٹی کرپشن آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ گورنمنٹ مڈل سکول سین لشٹ کی جانب سے سر شبیر احمد اور سر امیر نواز کی سرپرستی میں اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

آج گورنمنٹ مڈل اسکول سین لشٹ میں یوم دفاع منانے کی تقریب روایتی جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر طلباء نے قومی ترانے،...
06/09/2024

آج گورنمنٹ مڈل اسکول سین لشٹ میں یوم دفاع منانے کی تقریب روایتی جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر طلباء نے قومی ترانے، تقریری مقابلے اور ملی نغموں کے ذریعے اپنے وطن سے محبت اور افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اسکول کے اساتذہ اور طلباء نے یوم دفاع کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو ہماری فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور وطن عزیز کا دفاع کامیابی سے کیا۔

تقریب کے اختتام پر شہداء کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

بچوں کے لیے TVکے نقصانات اور احتیاطی تدابیر۔۔
24/08/2024

بچوں کے لیے TVکے نقصانات اور احتیاطی تدابیر۔۔

احتیاط واحد علاج
24/06/2023

احتیاط واحد علاج

ڈینگی مچھر بخار آگاہی مہم
24/06/2023

ڈینگی مچھر بخار آگاہی مہم

24/06/2023
Sheli pic
03/06/2023

Sheli pic

Address

Govt Middle School Seen Lasht Lower Chitral Tehsil And District Chitral
Chitral
17200

Telephone

+923439229527

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Middle School Seen Lasht lower Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt Middle School Seen Lasht lower Chitral:

Shortcuts

Share

Category