G.H.S Zondrangram Terich

G.H.S Zondrangram Terich This group is dedicated to the achievements, success stories and all other activities held under the flag of GHS Zondrangram.

10/12/2025

Every story has an end ! Happy retirement dear Sir.
💝.

استاد محترم نظام السلام                                          آپ کی طویل خدمات کو سلامآپ کی محنت، قابلیت، اور دانشمند...
10/12/2025

استاد محترم نظام السلام
آپ کی طویل خدمات کو سلام

آپ کی محنت، قابلیت، اور دانشمندی سے بہت سے طلباء دینی اور دنیاوی راستے پر گامزن ہیں۔ آپ کی ریٹائرمنٹ ایک نئے دور کا آغاز ہے، جس میں آپ اپنی محنت کے ثمرات کو دیکھیں گے۔

آپ کی یاد آئے گی، آپ کی باتیں آئے گی،
آپ کی محنت، آپ کی قابلیت آئے گی۔
ہم آپ کو الوداع کہتے ہیں، لیکن آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔ آپ کی خدمات کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے
! الوداع، استاد محترم
آپ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر، ہم آپ کو اپنی نیک خواہشات
پیش کرتے ہیں۔ آپ خوش رہیں، آباد رہیں

10/09/2025

ھونھار نعت خواں حافظ جنید احمد کلاس ہشتم

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ذوندرانگرام (DSS) تیریچ بالا میں سیشن 2025 کیلئے داخلے جاری ہیں ادارے کے خصوصیات ۔کوالیفائڈ ف...
15/08/2025

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ذوندرانگرام (DSS) تیریچ بالا
میں سیشن 2025 کیلئے داخلے جاری ہیں
ادارے کے خصوصیات ۔کوالیفائڈ فیکلٹی ممبرزمفت درسی کتب
۔پر فضا ماحول
۔ گراسی اسپورٹس گراؤنڈ سائنس و کمپیوٹر لیب بورڈ امتحان میں سو فیصد رزلٹ کے ساتھ ضلع کے اندر دو سال آرٹس میں سب سے زیادہ نمبر لینے کا ریکارڈ !
اب دیر کئے بغیر اپنے بچوں اور بچیوں کو داخلہ کرائیں ۔انشااللہ کلاسز کا باقاعدہ آغاز 20 اگست سے ہونگے ۔۔

Winners of today 🏆💝14 august 2025.Tasbih Ullah Hafiz Ul Islam Arif ud din Faika ambareenSaima AltafAisha Sidiqa
14/08/2025

Winners of today 🏆💝
14 august 2025.
Tasbih Ullah
Hafiz Ul Islam
Arif ud din
Faika ambareen
Saima Altaf
Aisha Sidiqa

آج مورخہ 16مئ 2025 کو ملک بھر کی طرح سرکاری سطح پر گورنمنٹ ھائی سکول زوندرانگرام میں اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے عوام پاکس...
16/05/2025

آج مورخہ 16مئ 2025 کو ملک بھر کی طرح سرکاری سطح پر گورنمنٹ ھائی سکول زوندرانگرام میں اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے عوام پاکستان اور پاک فوج کو ازلی دشمن ہندوستان کے خلاف عظیم فتح ملنے پر یوم تشکر منا یا گیا جس کا آغاز کلام مجید کی تلاوت سے کی گئی ۔استاذ محترم ھیڈ ماسٹر احسان الحق سلیم نے پاک فوج کی لازوال کامیابی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور طلباء کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے آخر میں قاری عبد العزیز نے ملک کی سلامتی اور امن و استحکام کے لے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر دعا کی اور طلباء نے اسلام زندباد پاکستان زندباد اور پاک فوج زندباد کے فلگ شگاف نعروں کے ساتھ یوم تشکر کے اس پر رونق پروگرام کے اختتامی لمحاتِ کو یادگار بنایا-



گورنمنٹ ہائی سکول ذوندرانگرام تریچ اپر میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی کا مظاہرہ ، طلباء اور اساتذہ کرام نے ملکی سلامت...
07/05/2025

گورنمنٹ ہائی سکول ذوندرانگرام تریچ اپر میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی کا مظاہرہ ، طلباء اور اساتذہ کرام نے ملکی سلامتی کے لیے جوش اور ولولے کا اظہار کیا اور پاک فوج کو کامیاب دفاع کرنے اور ہندوستان کو دندان شکن جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا ۔۔۔پاکستان پائندہ باد ،پاک فوج زندہ باد .
💝
پاکستان آرمی زندہ باد

گھڑی یہ الوداع کی ہے بچھڑنا لازمی ٹھہراـفضائے دوستاں کو اب بدلنا لازمی ٹھہراـ کہیں جذبات میں جاذب خدا حافظ نہ کہہ دینا۔ت...
18/12/2024

گھڑی یہ الوداع کی ہے بچھڑنا لازمی ٹھہراـ
فضائے دوستاں کو اب بدلنا لازمی ٹھہراـ
کہیں جذبات میں جاذب خدا حافظ نہ کہہ دینا۔
تقاضا ہے یہ مجلس کا سنبھلنا لازمی ٹھہراـ
اس جہاں میں انسان زرق کمانے کے لیے مختلف اسباب اختیار کرتا ہے اور اپنے پیشے کے حساب سے اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں .جو اپنی ذمہ داری سے بہت آگے بڑھ کر خدمت سرانجام دیتے ہیں اور لوگوں کے دلوں میں اپنے لیے محبت، خلوص اور دعاؤں کے بیج بوتے ہیں یہ لوگ بے شک اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد اداروں سے رخصت ہو جاتے ہیں مگر اپنے جاننے والوں اور متعلقین کے دل و دماغ میں اپنی کمی کا احساس لمحہ لمحہ دلاتے رہتے ہیں ایسے ہی ایک نام جناب محترم محمد عالم (علم میکی) کا ہے جن کے ساتھ گزرا ہوا وقت ہم کبھی نہیں بھلا سکتے مسافری کے دوران ایک ہی وقت میں دس پندرہ بندوں کا الگ الگ سے خیال رکھنا ،ہر ایک کے ساتھ اس کے مزاج کے مطابق معاملہ کرنا، بروقت مزاج کی حساسیت کو جانچنا اور سب سے بڑھ کر خوبی ہروقت خوش و خرم رہنا اور غصے کو اپنے قریب بھی نہ آنے دینا یہ تمام اوصاف محترم محمد عالم (علم میکی) کے اندر کوٹ کوٹ کے بھرے ہوئے تھے محمد عالم 39 سال ایجوکیشن کے محکمے (گورنمنٹ ہائی اسکول زوندرانگرام) میں بطور چوکیدار اپنے فرائض اضافہ خدمات کے ساتھ احسن طریقے سے سرانجام دینے کے بعد آج یعنی 18-12-2024 کو ریٹائرمنٹ لیکر رخصت ہو گئے اللہ تعالٰی میکی محترم کو صحت و عافیت کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے اور ان خدمات کے اپنی شایان شان اجر عطا فرمائے. آمین

Opening ceremony inter school zonal tournament 2024.  . Today Football Winner GHS zundrangam 👍 Cricket Winner GHS Lonkow...
22/10/2024

Opening ceremony inter school zonal tournament 2024. .
Today Football Winner GHS zundrangam 👍
Cricket Winner GHS Lonkowo👍
Volleyball Winner GHS zundrangam 👍

آج مورخہ 5 اکتوبر 2024 بروز ہفتہ گورنمنٹ ھائی سکول زوندرانگرام میں یوم اساتذہ کے حوالے سے ایک پر رونق محفل ہیڈ ماسٹر اسک...
05/10/2024

آج مورخہ 5 اکتوبر 2024 بروز ہفتہ گورنمنٹ ھائی سکول زوندرانگرام میں یوم اساتذہ کے حوالے سے ایک پر رونق محفل ہیڈ ماسٹر اسکول ھذا جناب احسان الحق سلیم کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زریعے گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ سر مفتی محمد نواز شریف ، سر عنایت الرحمن عاصم اور صدر محفل ہیڈ ماسٹر جناب احسان الحق سلیم نے مختصر مگر جامع انداز میں طلباء کو اساتذہ کی اہمیت و فضیلت اور استاد شاگرد کے مابین تعلقات کے حوالے سے رہنمائی کی۔آخر میں مختصر دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔۔۔
📸 Sajid sangal

Address

Zundramgm
Chitral Lines

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when G.H.S Zondrangram Terich posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to G.H.S Zondrangram Terich:

Shortcuts

Share