Safora Novels

Safora Novels

Share

Assalam O Alleikum:
This Is Official Page Safora Novels. Please Promote This Page

19/06/2024

دو قیمتی باتیں
1..گالی کا جواب گالی سے دینا ایسے ہی ہے جیسے کتا آپ کو کاٹے تو جواب میں آپ بھی کتے کو کاٹ لیں.
2..اگر کوئی شخص کسی پاگل کو اسی کے لہجے میں جواب دیتا ہے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاگل ایک نہیں دونوں ہیں...!!

10/06/2024

محبت خوبصورت نہیں ہوتی نبھانے والے اِسے خوبصورت بناتے ہیں جس طرح محبت دینے کے لئے وسیع القلب ہونا ضروری ہے اسی طرح محبت کو سمیٹنے کے لئے وسیع الظرف ہونا بہت ضروری ہے...!!🌹♥️🌹




08/06/2024

قربانی کے حوالے سے اکثر لوگوں کی ترجمانی کرتی ھوئی تقسیم ۔ اللّہ کریم ہمیں سہی طرح سے قربانی کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین ثم آمین

03/06/2024

Not infidels, not Jews, not polytheists and hypocrites, but Muslims, you are waiting for the great punishment of God Almighty. Do you understand the moans of these children, their pain? She kept demanding that you help us 😔 Surely we Muslims are waiting for some great punishment from Allah _____😓

کفار نہیں ، یہود نہیں ، مشرکین و منافق نہیں بلکہ مسلمانوں تم🫵 رب تعالیٰ کے عظیم عذاب کے انتظار میں ہو 🥲 کیا سمجھتے ہو ان بچوں کی آہیں ان کا درد 💔 تم سے حساب نہیں لے گا 🖤 ان مظلوموں کی آہ و ذاری تم ہی سے تو مطالبہ کرتی رہی کہ ہماری تم مدد کرو 😔 یقیناً ہم مسلمان اللّٰہ کے کسی بڑے عذاب کے منتظر ہیں _____😓

Urdu Novel - Be Qadra | Emotional And Romantic Urdu Novel | Best Audio Urdu Novel | #episode19 29/05/2024

*کتنے مرد حضرات ہیں جن کو بالغ ہوتے ہی "سورۃ المائدہ" کی تفسیر پڑھائی گئی اور کتنی عورتیں ہیں جن کو بالغ ہوتے ہی "سورۃ النور"کی تفسیر پڑھائی گئی۔*

‏جانتا ہوں ،بہت کم ہیں۔

‏مگر دوسری طرف دیکھیں..!
‏کتنے مرد ہیں جنہوں نے والدین سے بالغ ہونے کے بعد سنا کہ تمہاری کوئی ایسی ویسی بات نہ سنوں اور کتنی عورتیں ہیں جنہوں نے بالغ ہونے کے بعد والدین سے سنا کہ ہماری عزت کی لاج رکھنا، تمہاری ایسی ویسی کوئی بات نہ سنوں ؟

‏جانتا ہوں یہ تعداد کافی زیادہ ہے۔

‏کیونکہ ہمارے یہاں "شریعت" نہیں سکھائی جاتی،
‏والدین اور خاندان کی "عزت" و "حرمت" بچانے کا درس دیا جاتا ہے۔

‏یہ تک نہیں سمجھایا جاتا کہ تم قیمتی ہو... اپنی حفاظت کرنا،
‏مگر بالغ ہوتے ہی کڑی نگاہ رکھی جاتی ہے،
‏وہ وقت جب انسان پر جذباتی وابستگی کا بہت گہرا اثر ہوتا ہے، اس وقت آزاد پنچھی کو رسیوں میں جکڑنے کی کوشش کی جاتی ہے،اور محبت کے متلاشی وہ پنچھی، جن کی رگوں میں جوان خون دوڑ رہا ہوتا ہے وہ زور آزمائی کرتے ہیں،
‏پھر رسی ٹوٹ جاتی ہے،
‏اور کبھی کبھار گلے کا پھندہ بھی بن جاتی ہے۔

‏اگر "حبل اللہ" یعنی "اللہ کی رسی" یعنی قرآن کے حصار میں اولاد کو اور خود کو رکھتے تو ایسا ہرگز نہ ہوتا کیونکہ وہ رسی بہت مضبوط ہوتی ہے، جو دلوں کو جوڑتی ہے، رشتوں کو جوڑتی ہے اور صراطِ مستقیم پر چلاتی ہے۔

‏جوان ہوتی اولاد کو شریعت سکھائیں۔
‏بیٹے کو سورۃ المائدہ جبکہ بیٹی کو سورۃ النور سکھائیں۔

‏انہیں بتائیں کہ یہ وقت اگر اللہ پاک کی خاطر گزارا تو مستقبل بہت خوبصورت ہوگا ۔

‏انہیں بتائیں کہ ان کے پاس بہترین حلال آپشنز موجود ہیں اور انہیں اپنے جذبات حرام تعلقات میں ضائع کرنے کی ضرورت نہیں۔

‏انہیں بتائیں کہ ہم مل کر تمہارے لیے بہترین فیصلہ کریں گے جو تمہارے لیے اچھا ہو گا اور جس میں تمہاری خوشی ہو گی۔

‏انہیں بتائیں کہ حرام ، حلال کی لذت ختم کر دے گا۔

‏حقوق و فرائض محض مرضی مسلط کرنے کے متعلق نہیں ہیں اور نہ ہی تربیت محض دو تین احکام سنا دینے کا کام ہے۔

‏اس سسٹم کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے
‏کہ والدین اپنی خواہشیں خود پوری نہیں کرتے
‏ان کی خواہشیں بچوں سے جڑی ہوتی ہیں،
‏(اتنے سالوں سے پالا ہے ،کیا مجھ پر اس کا حق نہیں کہ اپنی مرضی کی بہو لاؤں یا مرضی کا داماد چنوں)
‏اپنی زندگی کا فیصلہ خود نہیں کرتے
‏(ان کے والدین نے کیا ہوتا ہے)
‏اس لیے بچوں کی زندگی کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں،
‏انہیں اپنے سٹینڈرڈ کی بہو چاہیے ہوتی ،یا پسند کا داماد چاہیے ہوتا۔۔بچوں کی پسند سے فرق نہیں پڑتا۔۔

‏یہ ترتیب یونہی چلتی رہے گی۔۔۔اور کسی کی زندگی کی ڈور اس کے ہاتھ میں نہیں ہو گی یہ جعلی رسیاں بنتی رہیں گی ٹوٹتی رہیں گی۔

‏مگر ہم "حبل اللہ" کو نہیں تھامیں گے،

‏کیونکہ اسے تھامنے کے لیے بہت سی چیزیں چھوڑنی ہوں گی۔
‏جیسا کہ "معاشرہ کی فرسودہ روایات" جو ہماری روحوں کو تباہ کر چکی ہیں۔

یا تو اپنے معاشرے کو راضی کر لو یا الله سبحان و تعالیٰ کو۔۔۔۔!!!

connected to Allah
guides to his light whom he will





https://youtu.be/4djoYCxILXI?si=en94y4Vho5cLsB9q

Urdu Novel - Be Qadra | Emotional And Romantic Urdu Novel | Best Audio Urdu Novel | #episode19 ...

28/05/2024

اگر آپ کو اچانک خبر ملے کہ آپ اس سال حج پر جا رہے ہیں تو آپ کی زبان سے پہلا لفظ کیا نکلے گا؟؟؟

27/05/2024

نیم کا درخت %55 گرمی اور %10 سردی برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے ۔
ایک بارہ فٹ کا درخت 3 ایئر کنڈیشنر کے برابر ٹهنڈك پیدا کرتا ہیں۔
درخت زندگی ہیں
درخت ایک قیمتی سرمایہ ہیں
نیم کہ پودے کی قیمت 50 سے 100 روپے ھوگی .
۔۔ درخت لگائیں. زندگیاں بچائیں ۔۔

A neem tree has the capacity to absorb 55% heat and 10% coldness. Once a twelve-foot tree produces cooling equivalent to three air conditioners. Trees are life. Trees are valuable assets. The value of a neem plant will range from 50 to 100 rupees. Plant trees. Save lives.

شجرة النيم لديها القدرة على امتصاص 55% من الحرارة و 10% من البرودة. مرة واحدة، تنتج شجرة نيم بارتفاع 12 قدم تبريدًا يعادل ثلاث وحدات تكييف هواء. الأشجار هي الحياة. الأشجار هي ثروات قيّمة. قيمة نبات النيم ستتراوح بين 50 و 100 روبية. ازرعوا الأشجار. انقذوا الأرواح.

27/05/2024

موسمیاتی تبدیلیوں اور شدید گرمی کے بحران اور ماحولیاتی آلودگی سے باہر نکلنے کے لیے ایک جامع ریاستی و حکومتی پالیسی اور ترجیحی عملدرآمد پر مبنی ایجنڈا درکار ہے۔
اس بحران سے نکلنے کے لیے زیادہ سے زیادہ گھروں، محلوں، بازاروں اور اہم شاہراوں پر درخت اور پھولوں کی سرمایہ کاری کریں۔
درخت اور پھولوں کو اپنی ترجیح بنائیں مقامی علاقوں کو درختوں سے بھر دیں ان کو پالے پوسیں آبیاری کریں یہ آپ کی زندگی اور معاشرے میں بہتر ماحول دیں گے۔
مسائل کا حل ٹھنڈے ایرکنڈیشن نہیں بلکہ درختوں اور پھولوں یا سرسبز علاقوں سے ہے۔ اس ایجنڈے پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں سبز پاکستان ہی ہمارا مستقبل ہے۔ زیر نظر تصویر سے کچھ سیکھنے کی کوشش کریں۔

20/05/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎
‏امت مسلمہ عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی 😭

19/05/2024

رزق ہمیشہ پیسہ نہیں ہوتا💵

صحت، والدین، مخلص دوست، مخلص اور وفادار ساتھی، سکون، بہن بھائی، اور آپ کی زندگی میں آنے والی ہر مثبت چیز رزق ہے جو اللہ کے فضل سے اپ کو عطا کیا گیا ہے

ہر چیز کے لیے بس الحمدللہ 🙏

16/05/2024

اللّٰہ سے بڑھ کر آپ سے
محبت کوئی نہیں کر سکتا...!!
نہ اس کی طرح
کوئی آپ کو سمجھ سکتا ہے...!!
نہ اس جیسی کسی کی عطا ہے...!!
نہ اس جیسا کوئی
آپ کا مان بھرم رکھ سکتا ہے....!!
اِس لیے اللّٰه کے فرمانبردار بندے بن جاؤ
اللّٰه کے لاڈلے بن جاؤ....!!
یاد رکھو اللّٰه بڑے پیار سے اپنے
لاڈلوں کو ہر راستہ عبور کرواتا ہے....!!

# Safora Novels

Want your school to be the top-listed School/college in Chishtian Mandi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Main Nazar, Bakhshan Khan, Tehsil Chishtian, District Bahawalnagar
Chishtian Mandi
62400