GGPS ASIAN IASP Chiniot

GGPS ASIAN IASP Chiniot فِکرِ فردا کے سفینہ ور ہیں ہم

اصل میں ترجیحات کا مسئلہ ہے۔ہمارے ہاں کچھ الگ سے ہو جائے،  فوگ  ،سموگ،  ٹھنڈی  گرم ہوائیں،  کرونا، دور دراز بدامنی، اور ...
19/03/2026

اصل میں ترجیحات کا مسئلہ ہے۔
ہمارے ہاں کچھ الگ سے ہو جائے، فوگ ،سموگ، ٹھنڈی گرم ہوائیں، کرونا، دور دراز بدامنی، اور اب پٹرول کی کمی،
سب سے پہلے سکول بند کر دو۔
ابھی بھی جو ملک عملی طور پر حالت جنگ میں ہیں ۔انکے سکول کھلے ہیں۔ دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں، جہاں سارا سال برفباری پڑتی ہے مگر تعلیم رکتی نہیں ہے۔
ماضی میں ویت نام ایک بہترین مثال ہے کہ اس ملک نے حالت جنگ میں تعلیم جاری رکھنے کے لئے خندقوں میں سکول بنائےاور ایک دن کے بھی یہ سلسلہ نہیں روکا۔
ہمارے ہاں سال کے 365 دنوں میں سے بمشکل 100 دن سکول کھلتے ہیں۔
مسئلہ اصل میں ترجیحات کا ہے۔ہمارے ہاں حکمرانوں کی نظر میں تعلیم آخری درجے کی ترجیح ہے۔
افسوس ہی کیا جا سکتا ہے 😢😭😥

مدرسے میں منعقدہ محفلِ میلاد میں بچوں کی سورہ یٰسین کی دلنشین تلاوت نے روحانی ماحول کو مزید پرنور بنا دیا۔  یہ صرف دینی ...
28/09/2025

مدرسے میں منعقدہ محفلِ میلاد میں بچوں کی سورہ یٰسین کی دلنشین تلاوت نے روحانی ماحول کو مزید پرنور بنا دیا۔
یہ صرف دینی تعلیم نہیں، بلکہ اسکول ہر پہلو سے بچوں کی تربیت کر رہا ہے تاکہ وہ علم، اخلاق اور کردار کے روشن چراغ بن کر معاشرے کے بہترین شہری بن سکیں۔

28/09/2025

یقین، محنت اور تعاون سے سیکھنے کا سفر جاری ہے۔
ہر لمحہ ایک نیا سبق، ہر سرگرمی ایک نئی کامیابی۔

آپ کے اعتماد اور ہمارے معیار کا حسین امتزاج"داخلہ لیجیے، کامیابی کے سفر کا آغاز کیجیے
07/09/2025

آپ کے اعتماد اور ہمارے معیار کا حسین امتزاج

"داخلہ لیجیے، کامیابی کے سفر کا آغاز کیجیے

بسم اللہ الرحمٰن الرحیمکِسی نے کہا تھا کہ تعلیم وہ آئینہ ہے جو انسان کو اپنی ذات اور کائنات دونوں سے روشناس کرواتا ہے۔ ہ...
06/09/2025

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

کِسی نے کہا تھا کہ تعلیم وہ آئینہ ہے جو انسان کو اپنی ذات اور کائنات دونوں سے روشناس کرواتا ہے۔ ہم اس جگہ کے نام ہیں، اس سوچ کے پرچم بردار ہیں جہاں الفاظ کی نہریں بہتی ہیں، خیال کے دائرے وسیع ہوتے ہیں اور شعور کی شمعیں روشن کی جاتی ہیں۔

یہ ایک ایسا ادبی حرم ہے جہاں ہر کتاب ایک سفر ہے، ہر سبق ایک مکالمہ، اور ہر طالبعلم ایک نئی داستان کا مؤلف۔ ہم نہ صرف نصاب پڑھاتے ہیں بلکہ سوچنے کا ہنر سکھاتے ہیں۔لفظوں کی عظمت، خیال کی نزاکت اور بیان کی تابانی سے آشنا کرواتے ہیں۔

ہمارا ماحول—جہاں ادب کی بارش میں بچے کھلتے ہیں،
ہمارا عہد—جہاں علم کے دیے سے راستے روشن ہوتے ہیں۔

ہم نسلِ نو کو بناتے نہیں—بلکہ بننے دیتے ہیں۔
کہ ہر پھول کو کھلنے کا اپنا ایک انداز ہوتا ہے۔

📚 یہاں علم کے چراغ، ادب کے گہوارے، اور رفاقت کے قصے ہیں۔
آئیے، اس سفر میں شامل ہوں۔

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول آسیاں
جہاں ہر طالبعلم ایک کہانی ہے

Address

Moza Asian Chiniot Punjab
Chiniot
35400

Opening Hours

Monday 07:30 - 13:30
Tuesday 07:30 - 13:30
Wednesday 07:30 - 13:30
Thursday 07:30 - 13:30
Friday 07:30 - 23:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GGPS ASIAN IASP Chiniot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share