Govt Girls Elementary School Chak # 14 Kalru Chiniot

Govt Girls Elementary School Chak # 14 Kalru Chiniot School activities

28/04/2026
27/04/2026

چک 14 کالرو کی بیٹی نے علم کے میدان میں ایسا چراغ روشن کیا ہے جس کی روشنی دور تک پھیلی ہے۔ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کی ہونہار طالبہ سائرہ جعفر نے آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ضلع چنیوٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ اپنے گاؤں اور ادارے کا نام بھی روشن کردیا۔

یہ کامیابی صرف ایک طالبہ کی نہیں بلکہ اساتذہ کی محنت، والدین کی دعاؤں اور تعلیمی ماحول کی بہترین عکاسی ہے۔ اسی خوشی کو منانے کیلئے سکول میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ہیڈ مسٹرس میڈم بشریٰ اسلم اور سکول اسٹاف نے سائرہ جعفر کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں سی ای او ایجوکیشن چنیوٹ اظہر سہیل کی خصوصی شرکت نے اس موقع کو مزید اہم بنا دیا۔ ان کی آمد پر طالبات کی جانب سے پھول نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت تھا کہ محنت اور کامیابی کی قدر کرنے والا معاشرہ ابھی زندہ ہے۔

اس موقع پر ڈی او خدیجہ بخاری، ڈپٹی عصمت جلال، ای او حافظ آصف کولی ، صوفی محمد حسین ،ساجد منیر کالرو اور صفدر کالرو نائب صدر پنجاب یونین سمیت دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ مقررین نے اپنے خطاب میں سائرہ جعفر کی کامیابی کو پورے علاقے کیلئے اعزاز قرار دیا اور کہا کہ ایسی بچیاں قوم کا روشن مستقبل ہیں۔

سی ای او ایجوکیشن نے نہ صرف طالبہ، اساتذہ اور ہیڈ مسٹرس کی کارکردگی کو سراہا بلکہ جلد ضلعی سطح پر باقاعدہ تقریب میں انہیں مزید انعامات اور حوصلہ افزائی دینے کا اعلان بھی کیا۔ جبکہ ڈی او خدیجہ بخاری نے موقع پر ہی نقد انعام دے کر بچی کی حوصلہ افزائی کی۔

یقیناً سائرہ جعفر کی یہ کامیابی اس بات کا واضح پیغام ہے کہ اگر محنت، لگن اور رہنمائی میسر ہو تو دیہات کی بیٹیاں بھی بڑے سے بڑا مقام حاصل کرسکتی ہیں۔ یہ کامیابی نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے معاشرے کیلئے امید اور حوصلے کی ایک روشن مثال ہے۔

27/04/2026

Rana Sikandar Hayat

25/04/2026

Preparation of prize distribution

21/04/2026

Theme of the month

21/04/2026

Beautification of school

29/04/2025

A look of my Govt Girls Elementary School Chak # 14 Kalru Chiniot

29/04/2025

Address

Chak # 14 Kalru Chiniot
Chiniot
35400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Girls Elementary School Chak # 14 Kalru Chiniot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category