Tahira Parveen

Tahira Parveen Working in School Education Department

07/10/2026
07/10/2026

:ستھرا پنجاب – صفائی نصف ایمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عظیم انیشیٹو "ستھرا پنجاب" کے تحت ایک ایسا ادارہ قائم کیا گیا ہے جو صفائی کے عمل کو عملی طور پر یقینی بنانے میں پیش پیش ہے۔ یہ ادارہ اُن سکولوں میں جہاں خاکروب میسر نہیں یا ملازمین کی کمی ہے، اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ایسے ورکرز کسی نعمتِ خداوندی سے کم نہیں۔
اج گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بخاریاں چنیوٹ میں یومِ سلام ٹیچرز ڈے کے موقع پر ڈی ای او سیکنڈری چنیوٹ ڈاکٹر مختار احمد جب سکول پہنچے تو ستھرا پنجاب کی ٹیم پوری محنت اور لگن کے ساتھ صفائی کے عمل میں مصروف تھی۔ اس موقع پر ڈاکٹر صاحب نے ٹیم کا شکریہ ادا کیا، انہیں سلام پیش کیا اور طالبات کو صاف اور پرکشش ماحول مہیا کرنے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ اس اعترافِ خدمت سے تمام ورکرز نہایت خوش ہوئے۔اگر افسران
افسران اسی طرح ادارہ جات کے اندر ہر کام کو دیکھیں اور سراہیں تو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا ویژن، جو ریاست کو ایک ماں کی طرح دیکھتا ہے، عملی صورت اختیار کرے گا۔ وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری سکولز مدثر ریاض ملک کا خواب کہ سرکاری سکول صاف ستھرے اور معیاری سکول بنیں، شرمندہ تعبیر ہوگا۔ضلع چنیوٹ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیرِ انتظام "صاف ستھرا چنیوٹ" کے لیے کاوشیں جاری ہیں اور یہ ادارہ ہر وقت اس خواب کو حقیقت بنانے میں مصروفِ عمل ہے۔
ابن محمد یار
Ch Musab Rajoka
GGHS Bukharian Chiniot
Tahira Parveen

07/10/2026

نان ٹیچنگ اسٹاف کی خدمات کا اعتراف – سلام ٹیچر ڈےگورنمنٹ گرلز ہائی سکول بخاریاں، ضلع چنیوٹ میں سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر ادارہ ہذا کی ہیڈ مسٹرس اور ڈی ای او سیکنڈری چنیوٹ ڈاکٹر مختار احمد کی جانب سے نان ٹیچنگ اسٹاف کی شب و روز محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یہ وہ خاموش کارکنان ہیں جن کی انتھک کوششوں سے ادارہ کامیابی کی منازل طے کرتا ہے، اساتذہ اور طالبات اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتے ہیں اور ہر آنے والے دن کے لیے ایک پرکشش اور خوشگوار ماحول میسر آتا ہے۔ان خدمات کے اعتراف میں نان ٹیچنگ اسٹاف کو ایپریسی ایشن لیٹرز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری، ڈاکٹر مختار احمد نے نان ٹیچنگ اسٹاف میں ایپریسی ایشن لیٹرز تقسیم کیے اور ان کی خدمات کو سراہا۔یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ ادارے کی مضبوطی اور کامیابی میں نان ٹیچنگ اسٹاف کا کردارنہایت اہم اور قابلِ قدر ہے۔

06/10/2026
06/10/2026

🌸
الحمدللہ! ٹیچرز ڈے کے موقع پر مجھے بطور ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بخاریاں سپیشل ہیرو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز میرے لیے اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمت اور فضل کا مظہر ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے اپنے رب کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے علم کی خدمت اور طلبہ کی رہنمائی کے قابل بنایا۔یہ کامیابی میری اساتذہ، ساتھیوں ،والدین اور طالبات کی دعاؤں اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے مزید محنت، لگن اور اخلاص کے ساتھ تعلیم کے میدان میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔🌸 امین ثم آمین 💕
School Education Information GGHS Bukharian Chiniot
Gghs Jappy Chiniot

03/10/2026
05/09/2026
05/09/2026

Address

Chiniot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tahira Parveen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share