Deputy District Education Officer Male Chiniot

Deputy District Education Officer Male Chiniot School Education Department Govt, of Punjab

Visited GES Bukhari today. The Shuttering of Additional Class Room under SMC was in progress and pouring of roof will be...
27/09/2026

Visited GES Bukhari today. The Shuttering of Additional Class Room under SMC was in progress and pouring of roof will be done tomorrow. The construction work of Three Additional Class Rooms under SMU continued also.(27-9-2026)

26/09/2026

ہینڈ آوٹ 526
26 ستمبر 2026

چنیوٹ ()ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے نجی سکولوں کی رجسٹریشن، تجدیدِ رجسٹریشن اور رجسٹریشن کے جاری عمل سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سکولوں کی جانب سے جمع کرائی جانے والی درخواستوں، مطلوبہ دستاویزات، رجسٹریشن کے مراحل اور زیر التوا کیسز سمیت دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے عمل اور اس حوالے سے درپیش مختلف امور کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ہدایت کی کہ سکولوں کی رجسٹریشن کا عمل مقررہ قوانین، ضوابط اور میرٹ کے مطابق مکمل کیا جائے اور درخواستوں کو غیر ضروری تاخیر کے بغیر نمٹانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے عمل میں قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے جبکہ متعلقہ افسران سکولوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات اور دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد کیسز پر کارروائی کریں۔ انہوں نے زیر التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے اور رجسٹریشن کے عمل کو شفاف اور منظم بنانے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر/اسسٹنٹ کمشنر شائستہ جبین، سی او ایجوکیشن وقاص احمد گل سمیت محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن سے متعلق مختلف امور پر اپنی تجاویز اور سفارشات بھی پیش کیں۔

آج مورخہ 26-09-2026 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (M-EE)، چنیوٹ کی زیرِ صدارت ڈپٹی ڈی ای او آفس، چنیوٹ میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹ...
26/09/2026

آج مورخہ 26-09-2026 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (M-EE)، چنیوٹ کی زیرِ صدارت ڈپٹی ڈی ای او آفس، چنیوٹ میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ڈپٹی ڈی ای او (M-EE) محمد اسحاق تبسم اور تحصیل چنیوٹ کے تمام اے ای اوز (مردانہ) نے شرکت کی۔

میٹنگ میں درج ذیل امور زیرِ بحث آئے اور تمام AEOs کو متعلقہ امور پر عملدرآمد کے لیے ضروری ہدایات اور تاکید کی گئی:

1۔ SMC/SMU کے تحت کلاس رومز کی تعمیر:
تمام AEOs کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے متعلقہ سکولوں کے ہیڈز سے SMC اور SMU کے تحت تعمیر ہونے والے کلاس رومز کی روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ حاصل کروائیں اور متعلقہ ایپلی کیشنز پر تازہ تصاویر بھی باقاعدگی سے اپ لوڈ کروائیں۔

2۔ داخلہ کا ہدف:
تمام AEOs کو تاکید کی گئی کہ جن سکولوں نے ابھی تک مقررہ داخلہ ہدف حاصل نہیں کیا، ان کے ہیڈز سے بروز سوموار ہر صورت مقررہ ہدف مکمل کروائیں اور SIS پر داخلہ کا ریکارڈ بروقت اپ ڈیٹ کروائیں۔

3۔ سکول میل پروگرام:
تمام AEOs کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے متعلقہ سکولوں کے ہیڈز کو سکول میل پروگرام، جو مورخہ 28-09-2026 سے باقاعدہ شروع ہو رہا ہے، کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد کروائیں اور ضروری معلومات بروقت اپ ڈیٹ کروائیں۔

4۔ PECTAA رجسٹریشن:
تمام AEOs کو تاکید کی گئی کہ وہ اپنے متعلقہ سکولوں کے ہیڈز سے PECTAA رجسٹریشن کے دوران طلبہ کی تصاویر CEO صاحب کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق اپ لوڈ کروائیں۔ تمام ہیڈز بروز سوموار اس امر کا سرٹیفکیٹ پیش کریں گے کہ طلبہ کی تصاویر 100 فیصد درست اور جاری شدہ ہدایات کے عین مطابق اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

5۔ SBA امتحان، روزانہ اور ہفتہ وار ٹاسک:
تمام AEOs کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے متعلقہ سکولوں کے ہیڈز سے SBA امتحان، روزانہ اور ہفتہ وار ٹاسک کا ریکارڈ باقاعدہ طور پر محفوظ اور سکول میں دستیاب رکھوائیں تاکہ ضرورت کے وقت اس کی پڑتال کی جا سکے۔

6۔ STIs کی جوائننگ اور فائلز:
تمام AEOs کو ہدایت کی گئی کہ STIs کی جوائننگ کے سلسلہ میں تمام STIs اور متعلقہ ہیڈز کو بلایا گیا۔ STIs کے آرڈرز جاری کیے گئے اور متعلقہ ہیڈز کو تاکید کی گئی کہ STIs کی جوائننگ اور متعلقہ فائلز آج ہی بروقت دفتر میں جمع کروائی جائیں۔

7۔ STEAM Competition:
تمام AEOs کو تاکید کی گئی کہ STEAM Competition میں شرکت کے لیے اپنے متعلقہ مراکز سے طلبہ کے تیار کردہ ماڈلز بنوائیں اور بہترین ماڈلز کے ذریعے طلبہ کی بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔

8۔ Sports Online Registration:
تمام AEOs کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے متعلقہ سکولوں کے ہیڈز سے Sports کی Online Registration کا عمل جلد از جلد مکمل کروائیں اور رجسٹریشن کی تکمیل یقینی بنائیں۔

Visited GPS MC Thathian today. Checked the Staff and Students Attendance, Cleanliness of Class Rooms and Toilets. Necess...
25/09/2026

Visited GPS MC Thathian today. Checked the Staff and Students Attendance, Cleanliness of Class Rooms and Toilets. Necessary directions conveyed to the staff.(25-9-2026)

Visited GPS Sarfraz Nagar today. Teachers Presence.4/4, Students Attendance,,180/197. Cleanliness and Quality Education ...
25/09/2026

Visited GPS Sarfraz Nagar today. Teachers Presence.4/4, Students Attendance,,180/197. Cleanliness and Quality Education found satisfactory. Fresh and clean Water was available for students.(25-9-2026)

24/09/2026
24/09/2026

PECTAA Lahore team along with DEO M-EE Chiniot and Dy. DEO M-EE Chiniot visited GHSS Lab Excellent Chiniot, GGHS Satellite Town Chiniot and GMES Muslim Colony Chenab Nagar today to check the ongoing SBA Exams. The visit of the team remained successful and appreciated the Management of School Education department Chiniot.(24-9-2026)

22/09/2026
Visited GPS Chak 14 JB Kalroo today.(22-9-2026)
22/09/2026

Visited GPS Chak 14 JB Kalroo today.(22-9-2026)

Address

Inside Govt. MC Primary School, Fire Brigade Road
Chiniot
35400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy District Education Officer Male Chiniot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category