Government M.C P/S Jadid N.5
For education activities
پرائمری اسکولوں میں ہیڈ ٹیچرز پر انتظامی، تدریسی اور غیر تدریسی ذمہ داریوں کا بوجھ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ وہ اپنی اصل ذمہ داری یعنی مؤثر تدریس پر مکمل توجہ دینے سے قاصر ہو رہے ہیں۔ ہیڈ ٹیچر کو نہ صرف ڈاک، خط و کتابت، ریکارڈ کی دیکھ بھال اور دس کے قریب مختلف رجسٹرز کی مینٹیننس کرنی ہوتی ہے بلکہ اینٹی ڈینگی سرگرمیاں، میلک ڈسٹری بیوشن اور دیگر حکومتی مہمات بھی اسی کے ذمے ڈال دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ موجودہ مسنگ فیسلٹیز جیسے فرنیچر، پانی، واش رومز، بجلی، کلاس رومز اور باؤنڈری وال کے حوالے سے تمام تر رپورٹنگ اور فالو اَپ کی ذمہ داری بھی ہیڈ ٹیچر پر عائد ہے، حالانکہ ان سہولیات کی عدم دستیابی کا براہِ راست اختیار یا وسائل اس کے پاس موجود نہیں ہوتے۔ مزید برآں اگر کسی عام استاد سے کسی سرگرمی یا تعلیمی معاملے میں کوتاہی ہو تو متعلقہ استاد کو براہِ راست طلب کرنے کے بجائے ہیڈ ٹیچر کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے اور اسے وضاحت کے لیے بلایا جاتا ہے، جو ناانصافی کے مترادف ہے۔ پرائمری اسکولوں میں ہیڈ ٹیچر کو بیک وقت تین سے چار جماعتوں کو پڑھانا بھی پڑتا ہے، ایسے میں تمام انتظامی اور نگرانی کے امور ایک فرد پر ڈال دینا نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ اس سے تعلیمی معیار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے، لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہیڈ ٹیچر کے کردار اور ذمہ داریوں کو واضح اور محدود کیا جائے تاکہ وہ تدریس پر بہتر توجہ دے سکے۔
01/11/2025
اے ای او مرکز33عمران بخشی صاحب گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول جدید نمبر 5 کے صاف ستھرےاور با وردی طلباء کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں
پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) سروے ہو رہا ہے، جو کہ پورے پنجاب میں بیک وقت جاری ہے۔ یہ سروے حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ہو رہا ہے
اس سروے کا مقصد ہر خاندان کے درست معاشی و سماجی حالات کا ریکارڈ تیار کرنا ہے تاکہ حکومت پنجاب فلاحی منصوبوں کو زیادہ مؤثر اور شفاف طریقے سے عوام تک پہنچا سکے۔
*ان منصوبوں میں شامل ہیں:*
1. راشن کارڈ
2. صحت کارڈ
3. ہمت کارڈ
4. کسان کارڈ
5. لائیو اسٹاک کارڈ
6. ہارٹ سرجری پروگرام
7. مینارٹی کارڈ
8. تعلیمی وظائف اور تعلیمی سکیمیں
9. روشن گھرانہ سولر پروگرام
10. ای بائیک سکیم
11. دھی رانی جہیز پروگرام
12. اپنی چھت اپنا گھر سکیم
13. آسان کاروبار سکیم
وغیرہ...
*اہم ہدایات برائے عوام:*
1. جب سروے کرنے والے آپ کے پاس آئیں تو اُن کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
2. اپنی درست اور مکمل معلومات فراہم کریں (شناختی کارڈ نمبر، خاندانی تفصیل، آمدنی وغیرہ)۔
3. آپ کا فراہم کردہ ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے اور اس کا غلط استعمال نہیں ہوگا، کیونکہ یہ سروے براہِ راست پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ہو رہا ہے۔
یہ سروے مستقبل میں پورے پنجاب کے لیے بے شمار فوائد لے کر آئے گا
خوشخبری فار ملازمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Chiniot
000