Hamara Chiniot

Hamara Chiniot

Share

Chiniot

12/11/2024

گرتے ہوئے پتوں سے
یہی سیکھا ہے
کہ
ایک بار
زندگی ختم ہو گئی تو
ہماری جگہ اور بہت آ جائیں گے
لیکن
ہم واپس نہ آئیں گے۔

11/11/2024

*‏وہ پانی کا نظام ٹھیک کر کے زراعت میں جدت لا کر آپ کا معیار زندگی بہتر بنا سکتے ہیں؛*
*لیکن وہ ایسا نہیں کرتے۔*

*وہ ڈیم بنا کر، نہروں پر ٹربائن لگا کر سستی بجلی پیدا کرکے آپکو دے سکتے ہیں؛*
*لیکن وہ نہیں دیتے۔*

*وہ ایران سے سستا تیل و گیس لے کر آپکی مشکلات کم کر سکتے ہیں؛*

*لیکن وہ نہیں کرتے۔*

*وہ لا اینڈ آرڈر ٹھیک کر کے آپ کو پرسکون زندگی دے سکتے ہیں؛*
*لیکن وہ کر کے نہیں دیتے۔*

*وہ ٹوورزم کو بہتر بنا کر اور امن و امان قائم کر کے فی کس آمدنی بڑھا سکتے ہیں؛*
*لیکن وہ نہیں بڑھاتے۔*

*وہ بہتر اور معیاری نظام تعلیم لا کر قوم کا شمار مہذب قوموں میں کرا سکتے ہیں؛*
*لیکن وہ ایسا نہیں کرتے۔*

*وہ غربت اور جہالت کا خاتمہ کر کے ریاست کو* *خوشحال بنا سکتے ہیں؛*

*لیکن وہ نہیں بناتے۔*

*وہ ایسا کیوں نہیں کرتے؟*
*وہ ایسا اس لئے نہیں کرتے کیونکہ یہ ان کا مقصد ہی نہیں ھے۔*

*ان کا مقصد صرف اور صرف دولت سمیٹنا ھے،*
*جس کے لیے ضروری ھے کہ عوام کو نان نفقہ کا محتاج رکھا جائے،*
*جس میں فی الحال وہ کامیاب ہیں۔*
*انہوں نے ہر قیمت پر تمہیں غلام ہی رکھنا ہے۔*
*اس طرح ہم سب قید میں ہیں۔*

*عوام کو ریلیف کیوں نہیں ملتا؟*
*عوام کی زندگی کیوں نہیں بدلتی؟*
*کیونکہ غلام کے اتنے ہی حقوق ہوتے ہیں جتنے ہمیں مل رہے ہیں۔*
*اس سے زیادہ سہولتیں آزاد قوموں کیلئے ہوتی ہیں۔*

*آپ محنت کرکے اپنا رہن سہن بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر آپ کو پچھلی پوزیشن پر پہنچا دیتے ہیں۔*
*آپ مزید محنت کرتے ہیں وہ مزید ٹیکس لگاتے ہیں۔*
*آپ کو وہ مصیبتوں سے نکلنے نہیں دیتے بلکہ آئے روز مزید پریشانیاں آپ کی منتظر ہوتی ہیں۔*
*ان سب نکات کو آپ کسی سیاسی جماعت کا سپورٹر بن کر نہیں*
*بلکہ ایک پاکستانی بن کرسوچیں!*
*آپ کو سب کچھ واضع نظر آئے گا*
*یہاں تک کہ غلامی کا وہ طوق بھی جو آپ کے گلے میں ہے مگر آپ کو نظر نہیں آتا۔*
اور اس "وہ" میں وہ سارے شامل ہیں جو ہمارے اوپر حکمرانی کرتے ہیں ۔۔۔

11/11/2024

ضلع چنیوٹ بھی پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح سموگ سے شدید متاثر ہو رہا ہے، جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔
احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

11/11/2024

آج کل ایک نیا اور خطرناک دھندہ سامنے آیا ہے۔
مختلف مقامات پر جعلی دودھ تیار کرنے والے ڈیرہ جات پر خاص کیمیکلز سے مصنوعی دودھ تیار کرتے ہیں ۔
یہ کیمیکل پھر سفید ڈرموں میں بھر کر دودھ والی گاڑیوں تک پہنچائے جاتے ہیں۔
بظاہر یہ افراد دودھ اکٹھا کرنے والے دودھی نظر آتے ہیں،
جو ڈیرے دودھ لا کر گاڑی میں دودھ ڈال رہے ہیں،
لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

گاڑی میں پہلے سے بھرا پانی زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے،

جس میں یہ کیمیائی مرکب ڈالا جاتا ہے اور وہ "دودھ" کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

یہ جعلی دودھ عوام کی صحت کے لیے نہایت مضر ہے

اور اس خطرناک کاروبار کا ایک گروہ آج فوڈ اتھارٹی لالیاں نے گرفتار بھی کیا ہے۔
ویلڈن فوڈ اتھارٹی لالیاں ٹیم

لہذا برائے کرم ہوشیار رہیں۔ اگر آپ کو کسی بھی جگہ ایسی سرگرمی نظر آئے تو فوراً پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔ آپ کی معلومات مکمل راز میں رکھی جائیں گی۔

11/11/2024

5 لاکھ کا I paid وہ بھی Apple کا نیا ماڈل۔۔
غریب گھرانے کی بچاری غریب سی لڑکی بقول جس کے پاس اسلام آباد آنے کا بھی کرایہ نہیں ہوتا ۔وہ دنیا بھر سے مظلوم بلوچوں کے حقوق کے نام پر چندہ جمع کرتی ہے اور پھر اس چندے پر یوں عیاشیاں کررہی ہے اور بلوچ نوجوانوں کو بیوقوف بنا رہی ہے۔

14/10/2024

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
*معزز اساتذہ نوٹ فرما لیں*
کل بروز منگل تما م سکولز بند رہیں گے۔ 👇👇👇👇👇
1-تعلیمی باٸیکاٹ جاری رہے گا
2-اینٹی ڈینگی باٸیکاٹ جاری رہے گا
3-دفتری ڈاک کا مکمل باٸیکاٹ جاری رہے گا
کل مرکزی اور ضلعی GTAقیادت کی میٹنگ میں اگلے لاحہ عمل کا حتمی اعلان کیا جاۓ گا
*منجانب:GTA قیادت چنیوٹ*

13/10/2024

‏حکومت پنجاب اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا نیا فیصلہ

صوبے کے تمام سکولوں میں ضرورت کے مطابق اساتذہ تعینات کئے جائیں گے تاہم پہلے مرحلے میں ترجیحی بنیادوں پر

پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں میں ریشنلا ئزیشن عمل میں لائی جائے گی

پرائمری سکولز

(1) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا 14 اکتوبر سے اساتذہ کی ریشنلائزیشن شروع کرنے کا فیصلہ

(2) ریشنلائزیشن 10 نومبر تک مکمل کر لی جائے گی

(3) پرائمری سکولوں اور تمام سکولوں کے پرائمری سیکشنز میں کم از کم 03 اساتذہ تعینات کئے جائیں گے۔

(4) مرد اساتذہ کو بوائز سکولوں اور خواتین اساتذہ کو گرلز سکولوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

(5) خواتین اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ 10 کلومیٹر اور مرد اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ 15 کلومیٹر فاصلے تک ایڈ جسٹ کیا

جائے گا۔

(6) سر پلس اساتذہ والے سکولوں میں سے طویل ترین دوراہے والے استاد کو شفٹ کیا جائے گا۔

(7) سر پلس اساتذہ والے سکولوں کی نشان دہی کمپیوٹر سسٹم کی مدد سے اس فارمولے کے تحت کی جائے گی۔

(8) ایسے اساتذہ جن کی ریٹائرمنٹ میں ایک سال سے کم عرصہ رہ گیا ہے اُن کو ریشنلائز نہیں کیا جائے گا۔

(9) ریشنلائزیشن آن لائن ہوگی اساتذہ اپنے اعتراضات آن لائن جمع کرواسکیں گے

(10) سی ۔ ای ۔ اور ایک ہفتے میں اعتراضات کے حل سیمت ریشنلائزیشن کا عمل مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔

Photos from Hamara Chiniot's post 07/10/2024

ساہیوال: خصوصی بچوں اور ان کے اساتذہ کے ساتھ گزرا ہوا ایک دن:۔۔۔
ابراھیم اکیڈمی جو کہ خصوصی بچوں کی اکیڈمی ہے ۔مصروفیات کی وجہ سے تقریباً دو ماہ سے ٹریننگ پروگرام کی ڈیٹ سیٹ نہ ہو سکی ،آخرکار ہفتہ کے دن اساتذہ کی ٹریننگ اور بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔
یہ ادارہ چھوٹا مگر سپرٹ سے بھر پور ہے ۔ سننے سے محروم یہ بچے اپنے اندر عام بچوں کی طرح بے پناہ خواب اور توانائی رکھتے ہیں۔
ہزاروں اساتذہ کی ٹریننگ کی ہے مگر کل کے سیشن سے خود بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔ایک روحانی تازگی کا احساس ہوا ۔تفصیل بھر کسی دن عرض کروں گا ۔ ان شاٗ اللہ

16/08/2023

اللہ کریم کے خصوصی فضل سے اپنی نوعیت کی منفرد کتاب"غیر معمولی تعلیمی قیادت" پرنٹ ہوگئی ہے۔ایڈوانس پے منٹ کرنے والے احباب کو روانہ کر دی گئی ہے۔ آپ بھی اس کتاب کا مطالعہ کر کے سیکڑوں سکولوں کے تجربات میں شریک ہو سکتے ہیں۔
* کتاب حاصل کرنے کے لیے نمبر 03008122697 پر رابطہ کیجیے۔
* آپ کتاب کو بک لائین 38 ۔اردو بازار لاہور سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ سے دعاوں کی خصوصی درخواست۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے ملک کی بہتری کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)

16/08/2023

مٹی کی مورتیں.....











Want your school to be the top-listed School/college in Chiniot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Chiniot