09/12/2025
حویلی لکھا گھریلو جھگڑا ،، ایڈووکیٹ اویس اکرم وٹو قتل ،، ملزمان گرفتار
تھانہ حویلی لکھا کے نواحی گاؤں رسول پور میں گھریلو تنازع پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سابقہ بیوی سونیا بی بی کے ہاتھوں وکیل *اویس اکرم* جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران سوٹے کے وار سے اویس اکرم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے *سونیا بی بی، اس کی بہن اظراں بی بی، اظہر الحسن اور محمد اعظم* کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔