10/10/2021
آپ کا بچہ آپ سے کیا چاہتا ہے؟
حرف شکایت
🤔بچہ بھی سوچتا ہے۔🤔
"آپ والدین ہیں۔ چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر مجھے مارتے پیٹتے ہیں۔برا بھلا کہتے ہیں۔کبھی گالی بھی دیتے ہیں۔ دوسروں کا غصہ بھی مجھ پر نکالتے ہیں۔ ایسا کرتے ہوئے آپ بھول جاتے ہیں کہ آپ بھی کبھی بچے تھے
میری خواہش ہے کہ آپ اپنے آپ میں تبدیلی پیدا کریں اپنے غصہ اور جذباتی پن پر قابو پائیں کیونکہ مجھے ہر وقت آپ کی مدد، دوستی، محبت اور راہنمائی کی ضرورت ہے۔
پیارے والدین! آئیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ شاہراہِ زندگی پر یہ سفر ہنستے مسکراتے اور افہام و تفہیم کے ساتھ طے ہو۔"
آپ کا بچہ