05/08/2026
عوامی مینڈیٹ کو یرغمال بنا کر وزارتوں، عہدوں اور ذاتی مفادات کی سودے بازی کرنے والوں کو یہ حقیقت ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے کہ سیاست بلیک میلنگ، دباؤ، افواہوں اور سازشی چالوں سے نہیں بلکہ عوام کے ووٹ اور اعتماد سے چلتی ہے۔
جن کے پاس عوامی حمایت نہیں ہوتی، وہی بند کمروں کی سیاست، جوڑ توڑ، بے بنیاد پروپیگنڈے اور سیاسی شوشوں کے ذریعے اقتدار کے راستے تلاش کرتے ہیں، مگر ایسے تمام ہتھکنڈے عوام کے فیصلے کو نہ بدل سکتے ہیں اور نہ ہی اس کی جگہ لے سکتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی طاقت پر یقین رکھا ہے۔ نہ ماضی میں کسی دباؤ کے سامنے جھکی، نہ آج جھکے گی، اور نہ آئندہ کبھی جھکے گی۔ عوام کا مینڈیٹ ہمارے لیے ایک امانت ہے، اور اس امانت پر کسی قسم کی سودے بازی، بلیک میلنگ یا سمجھوتہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
یہ بات بھی واضح رہنی چاہیے کہ اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کا راستہ عوام کے ووٹ سے گزرتا ہے، نہ کہ سازشوں، دباؤ یا سیاسی سودے بازی سے۔ عوام کا فیصلہ ہی ہماری طاقت، ہماری شناخت اور ہماری جدوجہد کی بنیاد ہے، اور اس فیصلے کا ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر بھرپور دفاع کیا جائے گا۔
✌️🇱🇾 جیے بھٹو، جیے پاکستان پیپلز پارٹی ✌️