Afzal Public High School 54/12.l Chichawatni

Afzal Public High School 54/12.l Chichawatni Inspiring young minds through quality education and values at Afzal Public High School.

الحمداللہ 💖
26/12/2025

الحمداللہ 💖

*💥 Invitation to All Parents 💥*  Who are associated with this institution.
20/12/2025

*💥 Invitation to All Parents 💥*
Who are associated with this institution.

Admissions OpenHurry Up!
10/12/2025

Admissions Open
Hurry Up!

🚨خوشخبری داخلہ جاری ہے🚨یہ تمام گروپس جماعت نہم کے لئے ہیں جو طلبہ و طالبات سائنس گروپس میں شوق کم رکھتے ہیں وہ اپنے شوقی...
16/11/2025

🚨خوشخبری داخلہ جاری ہے🚨
یہ تمام گروپس جماعت نہم کے لئے ہیں جو طلبہ و طالبات سائنس گروپس میں شوق کم رکھتے ہیں وہ اپنے شوقین سبجیکٹس والے گروپ کا انتخاب کر کے پڑھ سکتے ہیں۔
*نہم کے نئے گروپس (2025 سے)*
یہ نئے گروپس اس بار نہم کلاس میں افضل پبلک ہائی سکول میں پڑھائے جائیں گے ۔
سائنس گروپس کے ساتھ ساتھ باقی تمام گروپس بھی افضل پبلک ہائی سکول میں موجود ہیں اور پڑھائے جائیں گے۔

ذیل میں دیے گئے تمام گروپس میں سے کوئی بھی ایک سیلیکٹ کر کے طلبہ و طالبات افضل پبلک ہائی سکول میں پڑھ سکتے ہیں۔👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻

03/11/2025

الحمداللہ 💖
افضل پبلک ہائی سکول کا تفریحی ٹرپ 25 اکتوبر بروز ہفتہ کو لاہور گیا۔ جہاں بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ اکرام نے بھی بہت لطف اٹھایا۔ بہت سے تفریحی اور تاریخی مقامات کی سیر کی گئی۔

28/09/2025

استاد کی بے عزتی – ایک قوم کی بربادی

آج کے دور کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ استاد کی عزت صرف تقریروں اور کتابوں تک محدود ہو گئی ہے۔ حقیقت میں استاد کی وہ حیثیت جو کبھی مقدس ہوا کرتی تھی، اب تماشہ بن گئی ہے۔ شاگرد استاد سے علم حاصل کرنے کے بجائے اس پر جملے کستے ہیں، والدین معمولی بات پر استاد کو نیچا دکھاتے ہیں، اور معاشرہ استاد کو اس قابل بھی نہیں سمجھتا کہ اسے عزت کی روٹی دے۔

یہ وہی استاد ہے جس نے ہمیں "ا، ب، پ" سے روشناس کرایا، قلم پکڑنا سکھایا، لفظوں کو جملوں میں جوڑنا سکھایا۔ مگر آج کے شاگرد اسی استاد کو کلاس میں بے توقیر کرتے ہیں، اس کی بات کا مذاق اڑاتے ہیں۔ شرم آنی چاہیے ان والدین کو جو اپنے بچے کی غلطی چھپانے کے لیے استاد پر انگلی اٹھاتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ آج ہم سب مل کر استاد کی عزت کو روند رہے ہیں۔

قومیں اس وقت برباد ہوتی ہیں جب ان کے استاد کی عزت خاک میں ملا دی جائے۔ یاد رکھو! فوج ملک کی سرحدیں بچاتی ہے، مگر استاد تمہاری نسلوں کی سرحدوں کی حفاظت کرتا ہے۔ اگر استاد بے عزت ہو جائے تو تمہاری آنے والی نسلیں بھیگتے ہوئے چراغ کی مانند بجھ جائیں گی۔

افسوس! ہم نے استاد کو نوکر سمجھ لیا، حالانکہ وہی دراصل معمارِ قوم ہے۔ یہ زلت اور یہ بے توقیری جاری رہی تو آنے والی نسلوں کو نہ علم ملے گا، نہ شعور، نہ ہی کوئی اخلاق۔ پھر رونا دھونا رہ جائے گا اور یہ قوم غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دی جائے گی۔

استاد کی عزت محض نعرہ نہیں، یہ تمہاری بقا کا سوال ہے۔ اگر آج بھی نہ جاگے تو یاد رکھو: تمہارا حال بھی ان قوموں جیسا ہو گا جو کتابیں جلانے اور استاد کو ذلیل کرنے کے بعد تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دی گئیں۔

اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دلوانے کے لیے ہم سے رابطے کریں۔
16/09/2025

اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دلوانے کے لیے ہم سے رابطے کریں۔

11/09/2025

الحمداللہ افضل پبلک ہائی سکول کا دیا گیا عطیہ صحیح ہاتھوں میں پہنچا۔ اور سیلاب زدگان کے دوپہر کے کھانے میں شامل ہوگیا۔👍🏻💖💖

افضل پبلک ہائی اسکول کے طلباء، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے سیلاب متاثرین کے لیے جو جذبہ خیرسگالی اور خدمتِ خلق کا مظاہ...
11/09/2025

افضل پبلک ہائی اسکول کے طلباء، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے سیلاب متاثرین کے لیے جو جذبہ خیرسگالی اور خدمتِ خلق کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ فخر اور لائقِ تحسین ہے۔ ننھے دلوں نے اپنی معصوم خواہشات کو پسِ پشت ڈال کر مستحقین کے لیے عطیات جمع کیے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانیت کا سبق ان بچوں نے بخوبی سیکھا ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے اُن والدین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنے بچوں کو اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی بلکہ عملی طور پر تعاون بھی کیا۔ ایسے اقدامات معاشرے میں ہمدردی، اتحاد اور ایثار کو فروغ دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کے خلوص کو قبول فرمائے اور ہمارے بچوں کو ہمیشہ نیکی کے راستے پر چلنے والا بنائے۔ آمین 🌸🤲💖

الحمد اللّٰہ افضل پبلک ہائی سکول میں آج 12 ربیع الاوّل  کی مناسبت سے محفل سجائی گئی ❤️❤️💛🧡❤️💜🩷🩵🤍💚💜
05/09/2025

الحمد اللّٰہ افضل پبلک ہائی سکول میں آج 12 ربیع الاوّل کی مناسبت سے محفل سجائی گئی ❤️❤️💛🧡❤️💜🩷🩵🤍💚💜

Address

Chak No 54/12. L
Chichawatni
57200

Opening Hours

Monday 07:00 - 14:00
Tuesday 07:00 - 14:00
Wednesday 07:00 - 14:00
Thursday 07:00 - 14:00
Friday 07:00 - 12:30
Saturday 07:00 - 14:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Afzal Public High School 54/12.l Chichawatni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category