Aurat ka Muqam
Urdu Quotes
ہر کسی کی خواہش کو پورا نہیں کیا جا سکتا، بس ہمیں اپنی ذات پر فخر ہونا چاہئے
11/09/2023
میاں بیوی کی یہ 3 عادت گھر میں غربت لاتی ہیں؟
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ ان تین کاموں کو نہ کرو کیونکہ اگر آپ یہ تین کام کرو گے تو آپ کا گھر غربت میں ڈوب جائے گا۔
ایک شخص کافی دیر سے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے پیچھے نماز پڑھنے آتا تھا اور پھر اچانک سے وہ غائب ہو گیا اور نماز پڑھنے نہ آتا پھر کافی دنوں بعد آپ رضی اللہ تعالی عنہ ایک سفر پر گئے اور واپسی پر آپ نے ایک گھر کی دیوار کے سائے میں قیام کیا تاکہ تھوڑی دیر سکون کر لیں۔
آپ رضی اللہ تعالی عنہ سائے میں بیٹھے تو گھر کے اندر سے آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے میاں بیوی کے جھگڑنے کی آوازیں سنی۔ جو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ میاں بیوی کو مار پیٹ رہا ہے اور لان تان کر رہا ہے۔ جس پر بیوی رو رہی ہے۔ جب آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے یہ آوازیں سنیں تو آپ نے دروازہ کھٹکھٹایا تاکہ وجہ جان سکیں جب وہ شخص دروازے پر آیا تو آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے پہچان لیا کہ یہ وہی شخص ہے جو نماز کے لیے آتا تھا۔
پھر آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے اس شخص سے کہا کہ بیوی کو کیوں مار رہے ہو۔ تو اس نے کہا امیر المومنین جب سے یہ میرے گھر میں آئی ہے۔ تب سے میرے گھر میں غربت کے ڈیرے ہیں اور میرے گھر کا سارا رزق ختم ہو گیا ہے۔ یہ میری زندگی میں مصیبت بن کر آئی ہے۔ میرا گھر اس کی وجہ سے تباہ ہو گیا ہے۔
تو آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ اپنی بیوی کو بھی بلاؤ جب وہ دونوں آپ کی خدمت میں پیش ہوۓ۔ تو وہ شخص پھر سے شکایت کرنے لگا کہ یہ بدبخت ہے اس کی وجہ سے میرے گھر میں نحوست آئی ہے اور میں غربت کا شکار ہو گیا ہوں۔ عورتیں بچے پیدا کرتی ہیں اور اس نے میرے گھر میں مصیبتیں اور غربت پیدا کی ہے۔
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے اس کی بیوی سے پوچھا کہ تیرے ساتھ یہ کب سے اس طرح کر رہا ہے۔ تو اس عورت نے کہا کہ میں اس کے گھر میں آئی ہوں تب سے یہ ایسا ہی کر رہا ہے اور مجھے طعنے دیتا ہے۔ مارتا اور کہتا ہے کہ میرے گھر سے نکل جا تیری وجہ سے میں غریب ہو گیا ہوں۔ تو جہیز میں کچھ نہیں لائی۔
اور مزید کہنے لگی میرے تو اب ماں باپ بھی اس دنیا میں نہیں میں کہاں جاؤں۔ میرا شوہر باہر تو مومن اور پرہیزگار ہو جاتا ہے۔ لیکن گھر میں میرے اوپر بہت ظلم کرتا ہے۔ اب آپ رضی اللہ تعالی عنہ اس شخص سے مخاطب ہو کر کہنے لگے کہ یاد رکھو بیوی کے گھر میں آنے سے غربت اور پریشانی نہیں آتی۔
بلکہ یہ انسان کی اپنی کرتوتوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔ جو گھر میں غربت، پریشانی لاتے ہیں۔ اور فرمایا اے شخص تمہاری غربت کا سبب تمہارا اپنی بیوی کے ساتھ یہ رویہ ہے۔ اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارے گھر سے غریبی دور ہو جائے تو یہ تین کام چھوڑ دو اور فرمایا یہ تین کام ہرگز نہ کرو تو گھر کی غریبی ختم ہو جائے گی۔
اس شخص نے پوچھا اے امیر المومنین کون سے تین کام غریبی لاتے ہیں۔ تو حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ پہلا کام تو یہ کرو کہ بیوی کو گالیاں دینا، مارنا پیٹنا چھوڑ دو، اس کے ساتھ حسن سلوک کرو، اچھا رویہ رکھو اور یہی ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے اور تاکید ہے
دوسرے کام کے بارے میں فرمایا میاں بیوی کا ایک دوسرے کے ساتھ تلخ لہجہ رکھنا ہے اور اپنے رونے اللہ کے علاوہ لوگوں کے سامنے رونا ہے۔ اگر تم نے رونا ہے تو تم لوگوں کے سامنے نہ رو بلکہ اللہ کے سامنے مصلے پر رو تمہارے مسئلے حل ہو جائیں گے۔ بیوی کو مارنے سے مسائل نہیں حل ہوں گے بلکہ اللہ کے سامنے عاجزی کرنے اور اس کے سامنے رونے سے مسائل حل ہوں گے۔
تیسرے اور آخری کام کے بارے میں فرمایا رحمان کو ناراض کرنا اور شیطان کو راضی کرنا ہے۔ جو گھر میں غربت لاتا ہ۔ے اس لیےایسا کوئی کام گھر میں نہ کرو جس سے شیطان راضی ہو اور رحمان ناراض ہو۔
تو یہ ہیں وہ تین کام جن کو کرنے سے گھر میں غربت آتی ہے۔ اس لیے چاہیے کہ ان تین کاموں کو گھر میں نہ کیا جائے اور اپنے اعمال کو درست کیا جائے۔ گھر میں ایسے اعمال کیے جائیں جو گھر میں برکات کا باعث بنے اور ایسے کاموں کو نہ کیا جائے تو اللہ کی ناراضگی کا سبب بھی نہ ہوگا۔ تو گھر میں غربت نہیں آئے گی اور پریشانیاں گھر سے کونسوں دور چلے جاۓ گی۔
Related Posts:
11/09/2023
حضرت علی ؓ نے فرمایا :خدا جب کسی بندے کو نیک بنانا چاہتا ہے تو اسے تین چیزوں کا عادی بنادیتا ہے
حضرت علی ؓ نے فرمایا جب خدا کسی بندے کو نیک بنانا چاہتا ہے تو اسے کم بولنے، کم کھانے اور کم سونے کا الہام کردیتا ہے۔
حضرت علی ؓ نے فرمایا جاہل ہی اپنی رائے کو کافی سمجھتا ہے بدترین رائے وہ ہوتی ہے جو شریعت کے خلاف ہو۔
حضرت علی ؓ نے فرمایا حسد بیماریوں میں سب سے بدترین ہے۔حسد نیکیوں کو اسی طرح تباہ کر دیتا ہے جس طرح آگ لکڑی کو جلادیتی ہے۔
حضرت علی ؓ نے فرمایا برداشت کرنا دوستی کی زینت ہے اپنے دوست کی لغزش کو برداشت کرو دشمن کے حملہ آور ہونے کے وقت کے لئے جو دوست کی لغزشون کو برداشت نہیں کرتا وہ تنہائی کی موت مرتا ہے۔
حضرت علی ؓ نے فرمایا جو شخص یہ جاننا چاہتا ہو کہ خدا کے نزدیک اس کی کیا قدرو منزلت ہے تو اسے یہ دیکھنا چاہئے کہ گناہ کا ارتکاب کرتے وقت اس کے نزدیک خدا کی کیا قدرو منزلت ہے۔
اگر توکل سیکھنا ہے تو پرندوں سے سیکھو کہ جب وہ شام کو واپس گھر جاتے ہیں تو ان کی چونچ میں کل کے لئے کوئی دانہ نہیں ہوتا۔
تمہارا ایک رب ہے پھر بھی تم اسے یاد نہیں لیکن اس کے کتنے بندے ہیں پھر بھی تم کو نہیں بھولتا۔
بھائیوں کے حقوق ضائع کرنے سے اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے دروازے بند کردیتا ہے اور برائی کرنے والے کے ساتھ بھلائی کرنا ایمان کے کامل ہونے کی علامت ہے۔
اگر کوئی آپ کی فکر کرتا ہے تو اس کی قدر کرو۔کیونکہ دنیا میں تماشائی زیادہ اور فکر کرنے والے بہت کم ہوتے ہیں۔
حضرت علی ؓ نے فرمایا جو لوگوں کے عیبوں کو کریدنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ اس کی ابتداء خود اپنی ذات سے کرے۔
حضرت علی ؓ کا فرمان ہے کہ جو شخص موت کا منتظر ہے تیزی کے ساتھ نیکیوں کی طرف دوڑتا ہے۔
کسی کی مدد کرتے وقت اس کے چہرے کی جانب مت دیکھو ہوسکتا ہے اس کی شرمندہ آنکھیں تمہارے دل میں غرور کا بیج بو دیں۔
اگر تم پانی میں ڈوب رہے ہو اور تمہیں یاد آجائے کہ وقتِ نماز ہے تو نماز کی نیت کرلو۔
کسی انسان کو دکھ دینا اتنا آسان ہے جتنا سمندر میں پتھر پھینکنا مگر یہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ پتھر کتنی گہرائی میں گیا ہے۔
اگر کوئی تم کو صرف اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے تو پریشان مت ہونا۔بلکہ فخر کرنا کہ اس کو اندھیروں میں روشنی کی ضرورت ہے اور وہ تم ہو۔
اسلام ایمان کا،ایمان یقین کا،علم عمل کا،سخی سائل کا اور ایمان اخلاص کا محتاج ہوتا ہے۔
اگر کسی انسان کا یقین ہماری ولایت پر ہو تو یہ اس کی ہزار سال کی عبادت سے افضل ہے۔
موت کو ہمیشہ یاد رکھو مگر موت کی آرزو کبھی نہ کرو۔
کم کھانے میں صحت،کم بولنے میں سمجھداری ہے اور کم سونا عبادت ہے۔
اگر تمہاری ہمت اتنی بلند ہے کہ لوگوں کی اصلاح کرنا چاہتے ہو تو پہلے اپنے نفس کی اصلاح کرو۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
11/09/2023
حضرت علی ؓ نے فرمایا اپنے راز اپنے تک رکھو،اور خاص طور پر تین لوگوں کو اپناراز کبھی مت بتانا؟
حضرت علی ؓ نے فرمایا:عقلمند اپنے آپ کو پست کر کے بلندی حاصل کرتا ہے ،اور نادان اپنے آپ کو بڑھا کر ذلت اُٹھاتا ہے۔حضرت علی ؓ نے فرمایا اپنے راز اپنے تک رکھو،اور خاص طور پر تین لوگوں کو اپناراز کبھی مت بتانا؟
عورت کو کبھی اپنا راز مت بتانا!کیونکہ عورت کے دل اور زبان کے بیچ فاصلہ بہت کم رہتا ہے،اس لئے وہ راز کو محفوظ رکھنا چاہے بھی تو نہیں رکھ پاتی۔
بے وقوف دوست کو اپنا کوئی بھی راز کبھی مت بتانا!کیونکہ وہ تمہارے راز کی حفاظت نہیں کرسکتا ،اور کبھی بھی کہیں بھی بول دے گا۔
کسی بھی جھوٹے انسان کو جو ہمیشہ جھوٹ کا سہارالیتا ہو،ایسے شخص کو کبھی اپنا کوئی راز نہ بتانا کیونکہ وہ کہیں بھی بیٹھے گا تو دوسروں کے ساتھ ساتھ تمہاری بھی غیبت کرے گا،جو تمہارے لئے رسوائی کا سبب بنے گی۔
حضرت علی ؓ نے فرمایا اپنے راز کو اپنے تک ہی رکھو، کیونکہ جب تک تمہارا راز تمہارے پاس ہے وہ تمہارا غلام ہے ،اور جب تمہارا راز دوسروں تک پہنچتا ہے توتم اپنے راز کے غلام بن جاتے ہو۔نیت کتنی بھی اچھی ہو ،دنیا تم کو تمہارے دکھاوے سے ہی جانتی ہے اور دکھاوا کتنا بھی اچھا ہو اللہ تعالیٰ تم کو تمہاری نیت سے جانتا ہے۔جو تمہاری خاموشی سے تمہاری تکلیف کا اندازہ نہ کر سکے اس کے سامنے زبان سے اظہار کرنا صرف لفظوں کو ضائع کرنا بے۔جانور میں خواہش اور فرشتے میں عقل ہوتی ہےمگر انسان میں دونوں ہوتی ہیں اگر وہ عقل دبا لے تو جانور اور اگر خواہش کو دبا لے تو فرشتہ۔محبت سب سے کرو لیکن اس سے اور بھی زیادہ جس کے دل میں تمہارے لئے تم سے بھی زیادہ محبت ہے۔جناب علی کرم اللہ وجہہ اللہ کے آخری نبی ﷺ کے چچا کے بیٹے اور داماد ہیں، آپ کم عُمر لوگوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے ہیں اور ساری زندگی اللہ کے نبی ﷺ کے ساتھ گُزارنے والوں میں سے ہیں، آپ مُسلمانوں کے چوتھے خلیفہ تھے جنہوں نے 656 سے 661 تک خلافت کی ذمہ داریاں نبھائیں، اللہ کے نبی ﷺ کا آپ کے متعلق ارشاد ہے جس کا مفہوم ہے کہ میں علم کا شہر ہُوں اور علی اُس کا دروازہ ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Chichawatni
57200