14/09/2026
_انسدادِ سموگ آگاہی مہم_
_میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی_
محترم شہریوں!
حکومتِ پنجاب، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں ہم اپنے شہر چیچہ وطنی کو سموگ سے پاک بنانے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔
سموگ ہماری صحت، ہمارے بچوں اور ہمارے مستقبل کے لیے بہت خطرناک ہے۔ اس کا سبب فصلوں کی باقیات جلانا، گاڑیوں کا دھواں، فیکٹریوں کا آلودہ دھواں اور کچرا جلانا ہے۔
_آئیے مل کر عہد کریں:_
1. _فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں_ - اسے کھاد کے طور پر استعمال کریں
2. _درخت لگائیں_ - ہر گھر ایک پودا لگائے
3. _کچرا کھلے میں نہ جلائیں_ - اسے مقررہ جگہ پر تلف کریں
4. _موٹر سائیکل اور گاڑی کا انجن ٹھیک رکھوائیں_ - دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے اجتناب کریں
5. _سموگ کے دنوں میں ماسک کا استعمال کریں_ اور پانی زیادہ پیئیں
6. _بچوں، بزرگوں اور مریضوں کا خاص خیال رکھیں_
_صاف ہوا - صحت مند زندگی_
آپ کے تعاون سے ہی ہم اپنے شہر کو سموگ سے بچا سکتے ہیں۔
اپنے شہر کو صاف رکھنے میں میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کا ساتھ دیں۔
Chief Secretary Punjab
Local Government & Community Development Department, Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal