17/09/2025
*اہم اطلاع برائے والدین*
محترم والدین،
السلام علیکم،
یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ حکومت کی جانب سے کینسر سے بچاؤ کی ویکسین سے متعلق ایک آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے بعض والدین میں پریشانی پائی جا رہی ہے۔
ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کی تحریری اجازت کے بغیر کسی بھی بچے کو کوئی ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔
براہ کرم کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔ اسکول میں تمام طبی سرگرمیاں والدین کی باقاعدہ اجازت اور مکمل معلومات کے ساتھ انجام دی جاتی ہیں۔
ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ بچوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں اور ان کی اسکول حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا تعلیمی سفر بلاتعطل جاری رہے۔
شکریہ۔
منجانب:
پرنسپل:
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 483 ٹی ڈی اے ۔