Jamia Hasan Charsadda

Jamia Hasan Charsadda جامعہ حسن بن علی (چارسدہ)

جامعہ حسن بن علیؓ کاآغاز2010ءمیں پاکستان کے تاریخی شہرچارسدہ میں ایک ایسے عظیم مسجدسے ہوا ، جس میں پاکستان کے مایہ نازاورفصیح ترین عالم شیخ الحدیث حضرت مولاناحسن جان شہیدرحمہ اللہ اوران کے والدبزرگوارامامت وخطابت فرماچکے تھے،جس میں بہ یک وقت شوگرمل اورپیپرمل کے ہزاروں ملازمین اپنے رب کے سامنے سجدہ ریزہوتے اورنمازیوںکی کثرت سے ہرنمازمیں یہی تاثرملتاکہ گویایہاں کوئی مذہبی اجتماع ہورہاہے یاگویاعید کا

دن ہے۔نمازیوںکے ہجوم اور” حی علی الصلوة اورحی علی الفلاح“ کی ان صداوں کونہ جانے کون سی نظرلگ گئی کہ شوگرمل اورپیپرمل کے بندہونے اورحضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ کے ” جامعہ امدادالعلوم “ جانے کے بعدیہ تاریخی مسجدرفتہ رفتہ ویران ہوتاگیا۔

کئی سالوں سے نمازیوں کے ہجوم کے لیے ترسنے والے اس تاریخی مسجد کوایک بارپھراللہ جل شانہ نے رحمت اورقبولیت کی نظرسے دیکھا اوراپنے دین متین کی اشاعت کے لیے ایک بارپھراس کاانتخاب کیا۔یوں 2010ءکوجامعہ عثمانیہ کے استاد ِ حدیث مفتی حمید اللہ صاحب نے ایسے حالات میں جامعہ کی بنیاد رکھی کہ 2010ءکی طوفانی بارشوں اورسیلاب نے نہ صرف یہاں کی آبادیوں اورعمارتوں کونقصان پہنچایاتھا،بلکہ ان سیلاب زدہ علاقوں کی علمی اوراخلاقی حیثیت بھی رفتہ رفتہ زوال پذیرہورہی تھی ۔

انتہائی بے سروسامانی کی حالت میں محض تعلیم وتربیت کی نیت سے ایک ادارے کے قیام کاقدم اٹھانامشکل تھا،لیکن خلوص ِنیت اوربعض الہامی اشارات نے حضرت مفتی صاحب کاسینہ کھول دیا اور تاسیس کے پہلے ہی سال اللہ تعالیٰ نے اس ادارے کوایساوجوددیاکہ یہ علاقے کے لوگوںکے لیے دینی علوم اور تعلیم وتربیت کامرکزبن گیا

Address

Motor Way Road
Charsadda

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Hasan Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Jamia Hasan Charsadda:

Shortcuts

Share

Category