19/08/2026
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ میں داخلہ کے لیے درخواستوں کا سلسلہ کل تک جاری ہے۔ یہ آپ کے لیے سنہری موقع ہے کہ آپ اعلیٰ تعلیمی معیار کا حصہ بنیں۔ اس سال کالج ایک نیا اور منفرد پروگرام "ماڈل کلاسس" متعارف کرا رہا ہے جس کے تحت مستحق اور قابلِ ذہانت طلبہ کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ان کلاسز میں باقاعدہ ٹیوشن سیشنز، ہفتہ وار تشخیصی ٹیسٹ، ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اور بہترین نتائج پر انعامات کا سلسلہ بھی شامل ہےیہ سب آپ کی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔
اب دیر کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس لیے آج ہی اپنی درخواست مکمل کریں اور اپنے مستقبل کو ایک نئی سمت دیں مزید معلومات کے لیے کالج انتظامیہ سے رابطہ کریں۔