Working Folks Grammar Higher Secondary School Charsadda
this page only for workers parents and childrens Working Folks Grammar Higher Secondary School Charsadda (Male)
28/03/2025
••ورکنگ فوکس گرامر ہائیر سیکنڈری سکول چار سدہ بوائز میں سالانہ رزلٹ ڈے کا مختصر لیکن خوبصورت پروگرام••
تمام پوزیشن ہولڈرز بچوں کو شیلڈز اور بہترین پرفارمینس پر میڈل 🏅 دیے گئےاس موقع پر والدین کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی
اور پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ بھی ھو گئی سکول کی مجموعی کارکردگی ڈسپلن اور بہترین نتائج پر والدین نے خوشی کا اظہار کیا
پرنسپل معظم جان صاحب نے والدین کا شکریہ ادا کیا اور جو والدین آج کے دن بھی اپنے بچوں کے ساتھ نہیں آئے تھے ان کو پیغام دیا کہ خدارا اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کی خاطر سکول میں آیا کریں اپنے بچوں کی تعلیمی اخلاقی تربیت کے بارے پوچھیں اور اساتذہ کے ساتھ ملکر بچوں کی بہترین پرورش کرنے میں ساتھ دیں
کیونکہ صرف اساتذہ ذمہ دار نہیں
والدین کی بھی بہت بڑی ذمہ داری ہیں بچوں سے خطاب کرتے ھوئے پرنسپل معظم جان صاحب اور وائس پرنسپل عبید الرحمٰن صاحب نے کہا ک جن بچوں نے پورا سال پڑھا چھٹی نہیں کی اپنے ٹیچر سے سیکھا آج ان کو اپنے محنت کا پھل مل گیا جن بچوں نے کم محنت کی وقت ضائع کیا وہ ان بچوں سے یعنی اپنے دوستوں سے پیچھے رہ گئے آپ بھی وعدہ کریں کہ آئندہ سال آپ بھی محنت کریں گے اور پوزیشن ہولڈرز بچوں میں شامل ہو نگے۔
"""سالانہ امتحان کے نتائج"""
ورکنگ فوکس گرامر ھائیر سیکنڈری سکول چار سدہ بوائز میں سالانہ امتحان کے نتائج کل مؤرخہ 28 مارچ 2025 بروزِ جمعہ جاری کیے جائیں گے۔ والدین کی اساتذہ کرام کے ساتھ بچوں کی تعلیمی کارکردگی کے بارے میں میٹنگ بھی ہوگی۔ تمام والدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ 28 مارچ کو سکول ضرور تشریف لائیں
کیونکہ والدین یا سرپرست کے بغیر بچوں کو نتائج نہیں دئیے جائیں گے۔وقت کی پابندی لازمی ہے تمام والدین صبح 08:30 سے 11:00 تک تشریف لائیں
شکریہ
محترم والدین !
اسلام علیکم
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ فائنل ٹرم امتحان اختتام پذیر ہو گیا ہے،اور اس سلسلےمیں2025-03-28 بروزجمعہ سکول ہذا میں فائنل ٹرم امتحان رزلٹ اور ساتھ ساتھ PTM کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں آپ تمام والدین کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے تاکہ آپ سب والدین اپنے بچوں کی فائنل ٹرم کی کارکردگی سے آگاہ ہو سکیں۔
شکریہ
سکول انتظامیہ ورکنگ فوکس گرامر ہائیر سیکنڈری سکول چار سدہ (بوائز)
05/02/2025
@ # # #...Admission Announcement.. # # #@
Admission Open at WFGHSS Charsadda Boys
05/02/2025
#5فروری2025
#چارسدہ بوائز
-------------------------------------------------------------------------
سکول ہذا میں یوم کشمیر اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔۔۔
🌟 داخلے جاری ہیں 🌟
ورکنگ فوکس گراٸمر ہاٸیر سکنڈری سکول چارسدہ (Boys) چارسدہ کا بہترین سکول!
فیکٹری ورکرز کے بچوں کے لٸے داخلہ مفت کے ساتھ ساتھ یونیفارم , کتابیں اور ٹرانسپورٹ بھی مفت ہے۔
جبکہ پراٸیویٹ طلباء کے لٸےانتہاٸی مناسب فیس میں معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کا ادارہ۔
آپ کے بچوں کے بہترین مستقبل کا ضامن ادارہ۔
سیشن 26-2025 ء کے داخلے کے جی وَن سے نہم جماعت تک جاری ہیں۔
داخلہ فارم اور مزید معلومات کے لٸے سکول کے اوقات میں تشریف لاٸیں۔
پتہ : ڈھب غریب آ باد لیبر کالونی چارسدہ
محترم والدین!
اسلام علیکم
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ مڈ ٹرم امتحان اختتام پذیر ہو گیا ہے،اور اسی سلسلے میں کل(22/11/2024) سکول ہذا میں PTM کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں آپ تمام والدین کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے تاکہ آپ سب والدین اپنے بچوں کی مڈ ٹرم کی کارکردگی سے آگاہ ہو سکیں۔
سکول انتظامیہ ورکنگ فوکس گرامر ہائیر سکینڈری سکول (بوائز) لیبر کالونی ڈھب غریب آ باد چار سدہ
وقت00: 09 سے 11:30
عید میلاد النبی کے موقع پر ورکنگ فوکس گرامر ہائیر سیکنڈری سکول چار سدہ (میل) کے تازہ ترین مناظر
والدین کے نام اہم پیغام ...
ورکنگ فوکس گرامر ھائیر سیکنڈری سکول چار سدہ کے بچوں کے والدین کواطلاع دی جاتی ہے۔ کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ ہیڈ آفس کی جانب سے فرسٹ سیچرڈے کی چھٹی بحال ہو گئی ہے۔ لہٰذا کل یعنی 07-09-2024 سکول میں فرسٹ سیچرڈے کی چھٹی ہے۔ اپنے بچوں کو کل سکول نہ بھیجیں۔
منجانب: سکول انتظامیہ ورکنگ فوکس گرامر ہائیر سیکنڈری سکول لیبر کالونی ڈھب غریب آ باد چار سدہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Charsadda